مجھ کو دنیا کی محبّت سے بچانا یا رب---------برائے اصلاح

الف عین
ظہیر احمد ظہیر
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل:
--------------
مجھ کو دنیا کی محبّت سے بچانا یا رب
اس گنہ گار کو اپنا ہی بنانا یا رب
-------
میں تو انسان ہوں ہوتی ہیں خطائیں مجھ سے
مجھ کو عصیان کی دلدل سے بچانا یا رب
------یا
مجھ کو دلدل سے گناہوں کی بچانا یا رب
--------------
ہیں زمانے میں بہت نیک بھی بندے تیرے
ان کی محفل میں سدا مجھ کو بٹھانا یا رب
---------
شکر کرتا ہوں مجھے تُو نے بنایا مومن
حشر کے روز بھی مومن ہی اٹھانا یا رب
-----------
ہو گئیں مجھ سے خطائیں ہیں ہزاروں لاکھوں
اب مجھے نارِ جہنّم سے بچانا یا رب
--------
اہلِ جنّت کو پلائیں گے نبی کوثر جب
ان کے ہاتھوں سے مجھے جام پلانا یا رب
-----------
کفر ہوتا ہے خدا کو ہی بھلانا دل سے
دل کو میرے نہ کبھی ایسا بنانا یا رب
----------
دل میں میرے نہ کبھی یاد بھی آئے تیری
مجھ کو ایسے تو کبھی دن نہ دکھانا یا رب
----------
تجھ سے کرتا ہے ہمیشہ یہ دعائیں ارشد
در پہ اپنے ہی سدا اس کو بلانا یا رب
-------------
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
مجھ کو دنیا کی محبّت سے بچانا یا رب
اس گنہ گار کو اپنا ہی بنانا یا رب
------- درست

میں تو انسان ہوں ہوتی ہیں خطائیں مجھ سے
مجھ کو عصیان کی دلدل سے بچانا یا رب
------یا
مجھ کو دلدل سے گناہوں کی بچانا یا رب
-------------- پہلے مصرع میں تنافر ہے
میں ہوں انسان تو ہوں گی ہی... کر دو
دوسرا مصرع گناہوں والا بہتر ہے

ہیں زمانے میں بہت نیک بھی بندے تیرے
ان کی محفل میں سدا مجھ کو بٹھانا یا رب
--------- پہلے مصرع میں 'بھی' نہیں 'جو' کی ضرورت ہے الفاظ بدل کر کہو

شکر کرتا ہوں مجھے تُو نے بنایا مومن
حشر کے روز بھی مومن ہی اٹھانا یا رب
----------- درست

ہو گئیں مجھ سے خطائیں ہیں ہزاروں لاکھوں
اب مجھے نارِ جہنّم سے بچانا یا رب
-------- پہلا مصرعہ بدلیں، پسند نہیں آیا

اہلِ جنّت کو پلائیں گے نبی کوثر جب
ان کے ہاتھوں سے مجھے جام پلانا یا رب
----------- پلانا یا پلوانا؟ یہ بھی واضح نہیں کہ جام بھی حوض کوثر کے مشروب سے بھرا ہو!

کفر ہوتا ہے خدا کو ہی بھلانا دل سے
دل کو میرے نہ کبھی ایسا بنانا یا رب
---------- 'ہی' 'بھی' وغیرہ بھرتی کے الفاظ سے آپ اب بھی نہین بچتے!

دل میں میرے نہ کبھی یاد بھی آئے تیری
مجھ کو ایسے تو کبھی دن نہ دکھانا یا رب
---------- روانی اچھی نہیں، ویسے درست ہے

تجھ سے کرتا ہے ہمیشہ یہ دعائیں ارشد
در پہ اپنے ہی سدا اس کو بلانا یا رب
------------- ٹھیک
مجموعی طور پر یہ صرف تک بندی لگتی ہے
 
Top