الف عین
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل:
-----------
فاعِلن فاعِلن فاعِلن فاعِلن
---------
مجھ سے نفرت نہ کرنا مرے دوستو
بغض دل میں نہ رکھنا مرے دوستو
-------
جس طرح میں محبّت کروں آپ سے
پیار مجھ سے بھی کرنا مرے دوستو
-------------
جب گزر ہو تمہارا مری قبر پر
فاتحہ پڑھ کے جانا مرے دوستو
----------
محفلیں جب جمیں شاعری کی یہاں
یاد مجھ کو بھی رکھنا مرے دوستو
--------
میں محبّت سبھی کو سکھاتا رہا
تم بھی ایسے ہی کرنا مرے دوستو
------------
ہو محبّت نہ دل میں تو دل ہی نہیں
بات میری سمجھنا مرے دوستو
---------
راستے زندگی کے کٹھن ہیں بہے
تم یہاں بچ کے چلنا مرے دوستو
----------
سر کٹے یا رہے سر جھکانا نہیں
سامنے رب کے جھکنا مرے دوستو
-------------
یاد ارشد کی آئے کبھی جو تمہیں
اشک اپنے چھپانا مرے دوستو
----------
 

الف عین

لائبریرین
قوافی کی اب بھی سمجھ نہیں آئی شاید!
ردیف بھی، جب دوستو کہا جائے تو اس کے ساتھ 'مرے' کی ضرورت نہیں، یہ تو انڈرسٹوڈ ہے
 
Top