مجھے ياد ہے سب ذرا ذرا

راجہ صاحب

محفلین
امام احمد بن جنبل رحمہ اللہ مشہور بزرگ گزرے ہیں، يہ اپنے وقت کے امام تھے، کسي بات پر بادشاہ وقت ان سے ناراض ہو گيا ضد میں آکر ان کو کوڑے لگوائے۔
امام احمد بن جنبل رحمہ اللہ کو کوڑے مارنے کا واقعہ تاريخ اسلام کے مشہور واقعات ميں سے ہے، امام رحمہ اللہ اس آزمائش ميں کامياب ہوئے تو بعد ميں کبھي کبھي فرماتے:
اللہ ابوا الہيثم رحم فرمائيں ، اللہ اس کي مغفرت فرمائيں، اللہ اس سے در گزر فرمائيں، ان کے بيٹے نے ان سے پوچھا کہ يہ ابوا الہيثم کون ہيں جن کيلئے آپ دعا کرتے رھتے ہيں؟
فرمايا آپ اسے نہيں جانتے ہيں؟
کھا نہيں۔
فرمايا جس دن مجھے کوڑے مارنے کيلئے نکالا گيا تھا تو ميں نے ديکھا کے پيچھے سے ايک آدمي ميرے کپڑے کھينچ رھا ہے، ميں نے مر کر ديکھا۔
تو اس نے پوچھا آپ مجھے جانتے ہيں؟
ميں نے کہا نہيں۔
کہنے لگا ميں مشہورجيب تراش اور ڈاکو ابوالہيثم ہوں سرکاري ريکارڈ ميں يہ بات محفوظ ہے کہ مجھے سلف اوقات ميں اٹھارا ہزار کوڑے مارے گئے ہيں، ليکن ميں نے حقير دنيا کي خاطر شيطان کي اطاعت پر پوري استقامت کا مظاہرہ کيا آپ تو دين کے ايک بلند ترين مقصد کيلئے قيد ھوئے ہيں، اس لئے کوڑے کھاتے ھوئے دين کي خاطر رحمن کي اطاعت پر صبر واستقامت سےکام ليجيئے گا۔
اس کي بات سے امام احمد کا حوصلہ مضبوط ھوا، معلوم نہيں ابوا الہيثم کو اپنا يہ جملہ بعد ميں ياد بھي رھتا تھا کہ نہيں ، ليکن امام احدم کو ياد رہا کہ زندگي کي ايک کھٹن منزل ميںکسي کے جلے سے حوصلہ بلند ہوتا ہے۔
مرد مومن کي شان يہي ہوتي ہے وہ نيکي فراموش نہيں ہوتا وہ احسان اور نيکي کو ہميشہ ياد رکھتا ہے، امام کو زندگي بھر جب کبھي ماضي کےوہ لمحات ياد آتے ہيں، تو دعائوں کے پھول لے کر يادوں کے مزار پر نچھاور کرليتے۔
دل کي چوٹوں نے کبھي چين سے رہنے نہ ديا
جب سرد ھوا چلي ميں نے تجھے ياد کيا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم راجہ صاحب

آپ کی یہ پوسٹ کسی سیاق و سباق کے بغیر ہے۔ کیا آپ نے یہ تحریر اسی زمرہ میں ہی ارسال کرنا چاہی تھی ؟
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب عرض ہے کہ یہ تحریریں آپ جہاں سے نقل کرتے ہیں، یہاں چسپاں کرتے وقت اس سائیٹ کا حوالہ بھی دیا کریں۔
 

راجہ صاحب

محفلین
اور اگر کسی ڈائجسٹ یا میگزین سے ہو تو پھر کیا کروں کیونکہ وہاں تو صرف اتنا لکھا ہوتا ہے کہ اقتباس ۔ آگے کتاب کا نام تو بہت کم دیا ہوتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
تو برائے مہربانی اس ڈائجسٹ یا میگزین کا حوالہ ہی دے دیا کریں۔ ویسے یہ اوپر والی تحریر آپ نے خود سے ٹائپ نہیں کی، یہ تو طے ہے۔
 

راجہ صاحب

محفلین
شمشاد بھائی یہ میں‌نے کب کہا کہ یہ میں نے خود ٹائپ کیا ہے اور پہلے والی پوسٹ کا مقصد صرف معلومات حاصل کرنا تھا اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ۔


اپنا خیال رکھیے گا
 

شمشاد

لائبریرین
تو راجہ صاحب میں نے بھی یہی عرض کی ہے کہ جہاں سے نقل کر کے چسپاں کیا ہے اس کا حوالہ ہی دے دیں۔

یا پھر اپنا لکھا ہوا پوسٹ کیا کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب یہ کیا بات ہوئی کہ دونوں کام مشکل ہیں، کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی پڑے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلا علیکم راجہ صاحب، بغیر سیاق و سباق کے کچھ مطابقت نہیں محسوس ہو رہی اس پیغام کی گوشہ اطفال میں؟ کیا آپ کچھ اس ضمن میں یہاں سیاق وسباق دے سکتے ہیں؟

شکریہ
 
Top