مجھے اک خواب دیکھنا ہے

پپو

محفلین
اس موضوع پر ہر ممبر کو دعوت دی جاتی ہے وہ اپنے ادھورے خواب پورے کریں
 
شمشاد

لائبریرین
پپو یار پہلے آپ تو لکھتے کہ آپ کون سا خواب دیکھ رہے ہیں اور وہ پورا کیسے ہو گا؟
 
چاند بابو

محفلین
اوئے ہوئے، یار خواب کوئی ایک ہوتا تو ضرور لکھتے لیکن کیا کریں یہاں تو ساری زندگی خوابوں میں ہی بسر ہوئی جا رہی ہے۔تو اب کیا سب یہاں لکھیں۔
ویسے کچھ خواب یہاں نہ ہی لکھے جائیں تو بہتر ہے۔
ہم تو چلے بابا آپ کرو پورے خواب۔
 
شمشاد

لائبریرین
کہا ایک خاتون نے اپنی پڑوسن سے " میں اپنے خاوند سے بہت زیادہ ناراض ہوں۔"

پڑوسن نے وجہ پوچھی تو کہنے لگیں کہ رات میں نے خواب میں اپنے میاں کو غیر لڑکیوں کے ساتھ موج مستی کرتے دیکھا ہے۔

پڑوسن نے کہا۔ " خواب تم نے دیکھا ہے، اس میں اس بیچارے کا کیا قصور؟"

کہنے لگیں۔ " جب وہ میرے خواب میں آ کر یہ کچھ کرتا ہے تو اپنے خوابوں میں کیا کچھ نہیں کرتا ہو گا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے مجھے چاند بابو کی بات سے پورا اتفاق ہے کہ کچھ خواب نہ ہی لکھے جائیں تو بہتر ہے۔ :)
 
صاحب خواب چاہے کوئی بھی دیکھے تعبیر سب اپنی پسند کی چاہتے ہیں۔
کو ئی صاحب ایسے نہ ہونگے جو اپنی محبوبہ کی شادی میں ٹینٹ اپنے باتھوں سے لگائیں اور قران ہاتھ میں لیکر اسے رخصت کریں۔۔۔۔ اب اگر ایسا کوئی خواب دیکھتا ہو تو پلیز مجھے ضرور مطلع کیجیے گا
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک بار میرے چھوٹے بھائی کا خواب ادھورا رہ گیا۔ بدقسمتی سے اس کے خواب میں‌ ہم سارے گھر والے بھی تھے۔ جب وہ اٹھا تو سیدھا میرے پاس آ کر مجھے اٹھانے لگا کہ بھائی میں نے خواب دوبارہ دیکھنا ہے، بتائیں آگے کیا ہوا۔ میں نے بمشکل بات کو سمجھا اور اسے سمجھایا کہ اس کا خواب میں کیسے جان سکتا ہوں۔ اس نے کہا کہ کیوں؟ خواب میں‌ آپ موجود تو تھے۔ اب بتائیں کہ آگے کیا ہوا، میں نے پورا دیکھنا ہے :(

اگر کوئی دوست مدد کر سکیں‌
 
قیصرانی

لائبریرین
کو ئی صاحب ایسے نہ ہونگے جو اپنی محبوبہ کی شادی میں ٹینٹ اپنے باتھوں سے لگائیں اور قران ہاتھ میں لیکر اسے رخصت کریں۔۔۔۔ اب اگر ایسا کوئی خواب دیکھتا ہو تو پلیز مجھے ضرور مطلع کیجیے گا
تاکہ تعبیر کے بہانے آپ اسے دیوداس دکھا سکیں؟:cool:
 
شمشاد

لائبریرین
ایک بار میرے چھوٹے بھائی کا خواب ادھورا رہ گیا۔ بدقسمتی سے اس کے خواب میں‌ ہم سارے گھر والے بھی تھے۔ جب وہ اٹھا تو سیدھا میرے پاس آ کر مجھے اٹھانے لگا کہ بھائی میں نے خواب دوبارہ دیکھنا ہے، بتائیں آگے کیا ہوا۔ میں نے بمشکل بات کو سمجھا اور اسے سمجھایا کہ اس کا خواب میں کیسے جان سکتا ہوں۔ اس نے کہا کہ کیوں؟ خواب میں‌ آپ موجود تو تھے۔ اب بتائیں کہ آگے کیا ہوا، میں نے پورا دیکھنا ہے :(

اگر کوئی دوست مدد کر سکیں‌

اس کے خواب میں آپ موجود تھے تو مدد بھی آپ ہی کریں، اب اس بیچارے کو ایسے تو نہ ناں ٹرخائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
خواب تو بند ہی آنکھوں سے دیکھیں، ہاں چشمہ لگانا مت بھولئے گا، نہیں تو صاف نظر نہیں آئے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی آپ نے تو نقصان والا کام شروع کر دیا۔ کم از کم گوبھی کو پکا کر کھا تو سکتے ہیں۔ آپ چشمہ نہ ہی لگایا کریں تو اچھا ہے۔
 
پپو

محفلین
بھائی یونس رضا جو بات آپ نے خواب کے متعلق لکھی ہے ایسے تو ہزاروں ہیں جنہوں نے اسے حقیقت میں پورا بھی کیا ہے کہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
پپو

محفلین
خواب تو خواب ہی ہوتے ہیں جاگتی آنکھوں‌سے دیکھو یا بند کرکے شعیب خالق بھائی لیکن آپ فکر نہ کریں آپ کے لیے سنسر شپ کے خاص قائدے واضع کیے جا رہے ہیں
 
پپو

محفلین
یہ ہائنہ کیا ہوتی ہے :confused::confused::confused::confused::confused:
تعبیر بھائی اگر محبوبہ سے شادی ہو جائے تو وہ ہائنہ ہو جاتی ہے مگر میں آپ کو اس کا مکمل تعارف کروا دیتا ہوں شادی سے پہلے آئینہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چھ ماہ بعد ہائنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک سال بعد ڈائنہ اور پھر ساری زندگی گھر آئیں نہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر آئیں نہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔گھرآئیں نہ ہو جاتی ہے
 
Top