مجھکو شب بھر ملال تیرا ہے

سعید احمد سجاد نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 21, 2021 6:53 شام

  1. سعید احمد سجاد

    سعید احمد سجاد محفلین

    مراسلے:
    452
    سر الف عین
    محمّد احسن سمیع :راحل:
    سید عاطف علی
    محمد خلیل الرحمٰن
    اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذارش ہے

    یہ جو بے کیف زندگی ہے مری
    اس کے پیچھے کمال تیرا ہے

    آتشِ ہجر میں جلوں دن بھر
    مجھکو شب بھر ملال تیرا ہے

    تیرے مجنوں کو صرف خوابوں میں
    ایک نعمت وصال تیرا ہے

    میری سانسوں میں تیری خوشبو ہے
    ہر نظر میں جمال تیرا ہے

    بسترِ مرگ پر ہوں سوچوں میں
    پھر بھی رقصاں خیال تیرا ہے
     
  2. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,627
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    یہ جو بے کیف زندگی ہے مری
    اس کے پیچھے کمال تیرا ہے
    ... تکنیکی طور پر کوئی غلطی نہیں لیکن کہنا کیا چاہتے ہیں؟

    آتشِ ہجر میں جلوں دن بھر
    مجھکو شب بھر ملال تیرا ہے
    ... یہ بھی واضح نہیں

    تیرے مجنوں کو صرف خوابوں میں
    ایک نعمت وصال تیرا ہے
    ... یہ بھی واضح نہیں ہوا

    میری سانسوں میں تیری خوشبو ہے
    ہر نظر میں جمال تیرا ہے
    یہ دو لخت لگ رہا ہے

    بسترِ مرگ پر ہوں سوچوں میں
    پھر بھی رقصاں خیال تیرا ہے
    .. سوچوں یا سوچوٗں؟ اس میں بھی 'اور' کی کمی لگتی ہے
    دم آخر ہے، اور فکروں میں
    'پھر بھی' بے معنی لگتا ہے، کچھ اور الفاظ لاؤ
     
  3. سعید احمد سجاد

    سعید احمد سجاد محفلین

    مراسلے:
    452
    بن کے عاشق کی ڈھال رہتا ہے
    عشق تو لازوال رہتا ہے

    میرے افکار کی بلندی میں
    تیرا شامل کمال رہتا ہے

    جو لکھے لفظ وہ مرے نہ رہے
    ہر گھڑی یہ ملال رہتا ہے

    تیرے مجنوں کو اب بھی خوابوں میں
    صرف شوقِ وصال رہتا ہے

    میری ہستی پہ دائرہ بن کر
    تیرا حسن و جمال رہتا ہے

    میری سوچوں کی انجمن میں سدا
    تیرا رقصاں خیال رہتا ہے

    سر دوبارہ کہیں ہے غزل نظر ثانی فرما دیجئے
     
    آخری تدوین: ‏فروری 24, 2021 2:35 صبح
  4. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    1,552
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    سعید بھائی، اس سے پہلے آپ اپنے "خودکار مصلح" پر نظر ثانی کیجیے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. سعید احمد سجاد

    سعید احمد سجاد محفلین

    مراسلے:
    452
    ہاہاہاہا راحل بھائی بہت شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,806
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    سجاد بھائی اپنے "خود کار مصلح" پر نظرِ ثالث فرمائیے۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. سعید احمد سجاد

    سعید احمد سجاد محفلین

    مراسلے:
    452
    ہاہاہا شکریہ خلیل بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر