مجذوب مجذوب : ان کو تو نے کیا سےکیا شوقِ فراواں کردیا

سید عاطف علی

لائبریرین
میں نے اصل کتاب سے اخذ کیا تھا ، وہاں ایسا ہی تھا
میں نے اس ایک مشاعرہ کے متعلق کسی کی زبانی سنا تھا کہ جب مجذوب صاحب کی باری آئی تو کئی حاضرین مشاعرہ نے آپ کا سراپا دیکھ کر بہت سخت ہوٹنگ شروع کردی کہ یہ مشاعرہ ہے اور یہاں اس مولوی کو کیوں بلا یا لیا گیا ہے اور اس حد تک کی کہ انتظام کنٹرول کرنا مشکل ہو گیا ۔۔۔۔ تاہم مجذوب صاحب کا مائیک پر پہنچنا تھا اور لاؤڈ اسپیکرسے جناب کی مترنم آو از میں گھٹا اٹھی ہے والے شعرکا گونجنا تھا ۔ کہ اہل مشاعرہ اور سامعین پہ ایک سنّاٹا طاری ہو گیا اور احباب وجد میں آگئے ۔پھر کیا تھا مکر رمکررکے غلغلوں کے سوا کچھ کان میں نہیں پڑتا تھا ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جناب مجذوب کے کچھ اور معروف اشعار ۔برادر ٫سید زبیر اور اہل محفل کی نذر
183.jpg
 
Top