مجاہدین پر تنقید کرنے والوں کو جوابات

پیاسا

معطل
میرے دوست ۔۔ ایسا بالکل نہیں۔۔ اور نہ ہی آپ کے مراسلات ضائع کیئے جانے چاہیئے۔
دراصل تم جہاد جیسے موضوع اس وقت لے آئے ہو جب جہاد کے نام پر فساد کیا جارہا ہے
اگر یہ عذر قبول بھی کرلیا جائے کہ آپ ان ملعونوں کے ساتھ نہیں اور نہ ہی ان کے حمایتی ہیں
تو میں یہ معلوم کرنا چاہوں گا کہ ۔۔ اس وقت جہاد کہاں ہورہا ہے جس کی حمایت میں آپ
آیات واحادیث پر مبنی مراسلات پیش کرکے ہلکان ہورہے ہیں۔۔ جواب ہے ایسا کہیں نہیں ہے
کہ اصل جہاد ہورہا ہو۔۔ پوری امتِ مسلمہ دولت ، شہرت اور شہوت کی اسیر ہوکر رہ گئی
ہے ۔۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے جہاد کی مد میں مراسلات محل نہیں رکھتے اور آپ کو ہمارے
بدتمیزی پر مبنی مراسلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔ اور خوامخواہ سبکی ہوتی ہے۔

ایک بات کہ آپ اس ضمن میں ایک مفصل مضمون لکھئے اور مضمون کو تنقید کیلئے پیش کیجئے۔
مفصل اسی لیئے کہا ہے کہ بعد میں آپ یہ نہ کہیں کہ آپ کا مطلب یوں نہیں‌یو تھا۔۔

میری ایک رائے ہے۔۔ کہ آپ اس سلسلے میں غور کیجئے اور اللہ سے مشورہ کیجئے۔۔
وہ (اللہ) آپ کو صحیح راہ سجھا دے گا۔۔ طریقہ آسان ہے رات کو تہجد کے بعد استخارہ کیجئے۔
امید ہے میری کوئی با ت ناگوار گزری تو معاف کیجئے گا اور میری بات پر غور کیجئے گا۔
فقط والسلام

آپ کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ جہاد کہاں ہو رہا ہے تو بحث کس بات پر کرتے ہیں. . . .آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جہاد قیامت تک جاری رہے گا. . . آپ کہتے ہیں ہر جگہ "فساد" ہو رہا ہے. . . . کہیے تو اس حدیث کا بھی عربی متن بھیج دوں...؟

اللہ ہدایت دے آپ کو . . . یعنی حدیث اور آیات کو بھی قبول نہیں کرتے آپ. . .اور کہے ہیں...آیات واحادیث پر مبنی مراسلات پیش کرکے ہلکان ہورہے ہیں

آپ اپنے "مشاہدے" کو پوری امت پر قیاس مت کریں جناب . . . ابھی ایسے ہزاروں ہیں جو . . . دولت. . . شہرت اور شہوت سے . . خدا کے فضل سے بچے ہوئے ہیں....

اللہ کرم کر ے آپ پر "جہاد" کے موضوع پر مشتمل مضامین سے آپ
کو خوامخواہ سبکی ہوتی ہے۔. . . شیطانی غلبہ دور ہٹائیے.....

تھوڑی تکلیف آپ بھی گورا کریں اور اللہ سے اسی سلسلے میں "استخارہ"کر لیں . . . تو شاید ہم پر . . لعن تعن... کرنا چھوڑ دیں

وسلام
 
پیاسا

معطل
بھائی جی، اللہ تعالی آپ پر اپنی رحمتیں و برکتیں نازل فرمائے کہ آپ نے انہیں بالکل صحیح راہ دکھائی ہے۔ کاش کہ اللہ انکی آنکھوں و کانوں سے پردے ہٹا کر انہیں نیک نصیحت حاصل کرنے والا بنا دے۔ امین۔
جب یہ لوگ اتنے دھڑلے سے اسلام کے مقدس جہاد کو اپنے بنیاد بنا کر اپنے فساد کو پھیلا رہے ہوتے ہیں تو مجھے وہ خوارج یاد آ جاتے ہیں کہ جن کا فلسفہ جہاد انہی کے فلسفہ جہاد جیسا تھا اور اور انہی کی طرح قران کی آیات کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو بہکا رہے ہوتے تھے۔ حتی کہ نہروان کے مقام پر علی ابن ابی طالب کو خود ان خارجی مسلمانوں کے خلاف جہاد کرنا پڑا اور یوں یہ چار پانچ ہزار مسلمان [خارجی] مسلمانوں کی ہی تلوار سے قتل ہوئے۔ [اور علی ابن ابی طالب کو انہیں مارنا اس لیے پڑا کیونکہ قران کہتا ہے کہ فتنے کو مارو یہاں تک کہ وہ ختم ہو جائے یا پھر اپنے فتنے سے توبہ تائب کر لے]
اور اگر علی ابن ابی طالب اس فتنے کو نہ مارتے تو ابھی تو چار ہزار قتل ہوئے، مگر اگر اسے ایسا ہی پھیلتا پھولتا رہنے دیا جاتا تو قوم ایک دن اس کی قیمت کئی لاکھ مسلمانوں کے خون کی صورت میں پیش کر رہی ہوتی۔

تو آج کے دن بھی قوم کو ان نام نہاد جہادیوں سے بہت ہوشیار رہنے کہ ضرورت ہے کہ جنہیں صرف جہاد کا نام لینا آتا ہے مگر یہ پتا نہیں کہ جہاد کب اور کس وقت فرض ہوتا ہے اور کن حالات میں جہاد کرنا خود قوم کو عظیم نقصان و فساد میں مبتلا کر دے گا۔

محترمہ. . . . ہر جگہ پر پوسٹ پر "بے جا طرف داری" صحیح نہیں ہوتی
 
مغزل

محفلین
آپ کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ جہاد کہاں ہو رہا ہے تو بحث کس بات پر کرتے ہیں. . . .آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جہاد قیامت تک جاری رہے گا. . . آپ کہتے ہیں ہر جگہ "فساد" ہو رہا ہے. . . . کہیے تو اس حدیث کا بھی عربی متن بھیج دوں...؟

اللہ ہدایت دے آپ کو . . . یعنی حدیث اور آیات کو بھی قبول نہیں کرتے آپ. . .اور کہے ہیں...آیات واحادیث پر مبنی مراسلات پیش کرکے ہلکان ہورہے ہیں

آپ اپنے "مشاہدے" کو پوری امت پر قیاس مت کریں جناب . . . ابھی ایسے ہزاروں ہیں جو . . . دولت. . . شہرت اور شہوت سے . . خدا کے فضل سے بچے ہوئے ہیں....

اللہ کرم کر ے آپ پر "جہاد" کے موضوع پر مشتمل مضامین سے آپ
کو خوامخواہ سبکی ہوتی ہے۔. . . شیطانی غلبہ دور ہٹائیے.....

تھوڑی تکلیف آپ بھی گورا کریں اور اللہ سے اسی سلسلے میں "استخارہ"کر لیں . . . تو شاید ہم پر . . لعن تعن... کرنا چھوڑ دیں

وسلام

پھر وہی ڈھاک کے تین پات۔۔۔ بلکہ مرغی کی ایک ٹانگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے بھائی میں جہل مرتبت یہی تو معلوم کرنا چاہ رہا ہوں کہ کہاں ہورہا ہے اصل جہاد ۔۔ اور اگر ہورہا ہے تو آپ کیوں نہیں گئے۔۔۔ منافقت کا لبادہ آپ بھی اتار پھینکیئے میرے بھائی خود کرتے نہیں جہاد ۔۔ اور چلے ’’ تلقین شاہ‘‘ بننے۔۔ ’’ دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت۔‘‘
اللہ ہم سب پر اپنا رحم فرمائے اور صحیح سوجھ بوجھ اور اس پر اسستقا مت عطا فرمائے۔۔ مجھے تو اب آپ کی ذہنی صحت پر شک ہونے لگا ہے ۔۔ میرے سوال کا جواب آپ نہیں دیتے۔۔ مناظرہ کی دعوت پر آپ بغلیں جھانکنا شروع کردیتے ہیں۔بھئی کتنا علم ہے آپ کو جہاد کا ؟؟۔۔۔ جتنا بھی ہے مجھ ایسے جاہل کو یہ علم منتقل کیوں نہیں کردیتے ۔۔۔۔ بزرگوں نے کہا ہے کہ علم کا بوجھ ہر ایک سے نہیں اٹھتا ۔۔ اس کے لئے خاص کاٹھی والے درکار ہوتے ہیں۔۔

آ پ سے علم الجہاد سیکھنے کا طلب گار
فدوی ، احقر المحقّرین و جہل مرتبت
بندہ ناچیز ۔۔۔ خاک بہ سر :
م۔م۔مغل (منموہن مغل )
 
مغزل

محفلین
بات کسرِ نفسی کی نہیں ۔۔ دوست ادراک کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے ایسے لوگوں سے ملنے کا بڑا اشتیاق ہے جو مجھ ایسے جاہل کو کچھ علم عطا کردیں۔ پیاسا صاحب بھی انہی میں سے ہیں۔۔۔۔۔ گھی سیدھی انگلیوں نہ نکلے تو انگلیاں ٹیڑھی کرنی پڑتی ہے۔۔ ۔ کہیں سے مراسلہ کاپی پیسٹ کرنا بہت آسان ہے اس پر با ت کرنا چیز دگر است۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیاسا صاحب کا بھی حال ہے کہ کہیں نہ کہیں سے مراسلہ کاپی پیسٹ کرلیتے ہیں اور بضد ہوتے ہیں کہ موصف ہی سب ٹھیک فرماتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ جب ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ جناب آئیے بات کرلیتے ہیں تو میری شخصی کجی (جذباتی پن) کو نشانہ بنا یا جاتا ہے ۔۔ مزید یہ کہ فلاں بن فلاں بھی کود پڑتے ہیں ۔۔۔ مگر جواب کوئی نہیں‌دیتا ۔۔۔۔۔ اگر جہاد کی ترغیب دینے والے ایسے ہوتے ہیں تو معاف کیجئے گا ۔۔ میں ایسوں کی ذہنی صحت پہ شک کرنا اپنا حق سمجھتا ہوں جو ’’ جہاد بالسان‘‘ تو کرنہیں‌سکتے ۔۔ اور چلے ہیں ’’ جہاد بالسیف ‘‘ کرنے۔۔۔۔۔ کہیں نظر آئیں تو ’’ پیاساُ ‘‘ صاحب کو کہیے گا ۔۔۔ کہ ’’ میری ‘‘( راقم الحروف کی ) پیاس تو بجھا دیں۔۔۔ واللہ تابہ قیامت ممنون رہوں گا۔

والسلام
 
طالوت

محفلین
آج کل بڑی مزاحیہ تحریریں اردو محفل کی زینت بن رہی ہیں کہ "ہاسا" ہی نہیں رک رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مغل جی ذرا ہلکا ہاتھ رکھیں;)
اور پیاسا آپ اگر تھوڑا سا گور فرمائیں تو آپ کی اس بے تکی تحریر (معذرت کے ساتھ) سے کچھ لوگوں کو اپنے مسلک کا پرچار کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے ، غیر محسوس طور پر :) سمجھے باد شاہو ؟؟؟ نہیں سمجھے نا ! ؟
بھئی پرچار تو آپ بھی کر رہے ہو لیکن ڈھنگ سے نہیں اسی لیئے اتنی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ، سیکھو بادشاہو سیکھو لوگوں سے کہ کیسے خاموشی سے سرایت کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو

چنگیاں گلاں دسن دا شکریہ جی.........................پر تھوڑیاں اینا وچوں آپ وی اپناو .....تے فیر مزا آسی............

بھئی یہ جو آپ نے مزاحیہ تحریروں کا زکر کیا ہے......کیا آپ کی سلجھی ہوئی شخصیت کا آئینہ دار ہے..........کسی کے خیالات اور نظریات ...اور افکار کو ..مزاحیہ تحریروں ...کا نام دینا.........کیا پڑھا لکھا اور سلجھا ہوا ہونے کی نشانی ہے..؟
 
پیاسا

معطل
بات کسرِ نفسی کی نہیں ۔۔ دوست ادراک کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے ایسے لوگوں سے ملنے کا بڑا اشتیاق ہے جو مجھ ایسے جاہل کو کچھ علم عطا کردیں۔ پیاسا صاحب بھی انہی میں سے ہیں۔۔۔۔۔ گھی سیدھی انگلیوں نہ نکلے تو انگلیاں ٹیڑھی کرنی پڑتی ہے۔۔ ۔ کہیں سے مراسلہ کاپی پیسٹ کرنا بہت آسان ہے اس پر با ت کرنا چیز دگر است۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیاسا صاحب کا بھی حال ہے کہ کہیں نہ کہیں سے مراسلہ کاپی پیسٹ کرلیتے ہیں اور بضد ہوتے ہیں کہ موصف ہی سب ٹھیک فرماتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ جب ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ جناب آئیے بات کرلیتے ہیں تو میری شخصی کجی (جذباتی پن) کو نشانہ بنا یا جاتا ہے ۔۔ مزید یہ کہ فلاں بن فلاں بھی کود پڑتے ہیں ۔۔۔ مگر جواب کوئی نہیں‌دیتا ۔۔۔۔۔ اگر جہاد کی ترغیب دینے والے ایسے ہوتے ہیں تو معاف کیجئے گا ۔۔ میں ایسوں کی ذہنی صحت پہ شک کرنا اپنا حق سمجھتا ہوں جو ’’ جہاد بالسان‘‘ تو کرنہیں‌سکتے ۔۔ اور چلے ہیں ’’ جہاد بالسیف ‘‘ کرنے۔۔۔۔۔ کہیں نظر آئیں تو ’’ پیاساُ ‘‘ صاحب کو کہیے گا ۔۔۔ کہ ’’ میری ‘‘( راقم الحروف کی ) پیاس تو بجھا دیں۔۔۔ واللہ تابہ قیامت ممنون رہوں گا۔

والسلام

بہت خوب مغل صاحب ..........مناظرے کے لیے ایک تھریڈ بنا لیجیے............شکریہ
 
طالوت

محفلین
چنگیاں گلاں دسن دا شکریہ جی.........................پر تھوڑیاں اینا وچوں آپ وی اپناو .....تے فیر مزا آسی............
بھئی یہ جو آپ نے مزاحیہ تحریروں کا زکر کیا ہے......کیا آپ کی سلجھی ہوئی شخصیت کا آئینہ دار ہے..........کسی کے خیالات اور نظریات ...اور افکار کو ..مزاحیہ تحریروں ...کا نام دینا.........کیا پڑھا لکھا اور سلجھا ہوا ہونے کی نشانی ہے..؟

بھئی چن بات یہ ہے کہ جس دور سے آپ گزر رہے اس سے میں بھی گزرا ہوں اور یہی حالت یا شاید اس سے بھی زیادہ میری ہوا کرتی تھی ، لیکن اب میں جزباتی تقریریں نہیں کرتا ٹھوس حقائق کی بات کرتا ہوں اور دھڑلے سے کرتا ہوں ، بس یوں سمجھیئے جدھر کا رخ کر لیا وہ پوسٹ مقفل :)
اور جہاں تک مذاحیہ تحریر کی بات ہے تو یہ بات آپ کو سمجھائی نہیں جا سکتی ، جب اس جزباتی کیفیت سے باہر نکل آو تو اپنے پیغامات کے ساتھ ساتھ دوسرے تمام پیغام ذرا بغور پڑھنا ، مزاح بھی نکل ہی آئے گا نہ نکلا تو میرا تو جو حال ہے وہ سب کو پتا ہے آپ کو پتا چل گیا جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :cool: سمجھے چیتے اب اگر اب بھی نہ سمجھے تو :(
وسلام
 
مغزل

محفلین
یوں ہی لڑیاں کھنگالتا پھر رہا ہوں ۔ لیجے تازہ کیے دیتا ہوں یوں بھی مناظرے کی دعوت موصول ہوچکی ہے۔۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
ویسے یہ جہاد ہے کیا چیز کچھ ہم بے علم لوگوں کو بھی اگر بتا دیں تو نوازش ہو گی ہر دو صاحبان۔۔۔۔! یہ کیوں فرض کی گئی ہے؟ کب فرض ہے اور کن کافروں کے خلاف فرض ہے اور یہ قرآن پاک میں بار بار جو جہاد کا حکم دیا گیا ہے اس کے اغراض و مطالب؟؟؟
Al-Nisa' Chapter 4 : Verse 96
004-096.png
speaker.gif
Those of the believers who sit still, excepting the disabled ones, and those who strive in the cause of Allah with their wealth and their persons, are not equal. Allah has exalted in rank those who strive with their wealth and their persons above those who sit still. And to each Allah has promised good. And Allah has exalted those who strive above those who sit still, by a great reward,
[4:96] مومنوں میں سے بغیر کسی بیماری کے گھر بیٹھ رہنے والے اور (دوسرے) اللہ کی راہ میں اپنے اموال اور جانوں کے ذریعہ جہاد کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے۔ اللہ نے اپنے اموال اور اپنی جانوں کے ذریعہ جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر ایک نمایاں مرتبہ عطا کیا ہے۔ جبکہ ہر ایک سے اللہ نے بھلائی کا ہی وعدہ کیا ہے۔ اور اللہ نے مجاہدین کو بیٹھ رہنے والوں پر ایک اجرِعظیم کی فضیلت عطا کی ہے
اس آیہ کا کیا مطلب ہے؟؟؟
005-036.png
speaker.gif
O ye who believe! fear Allah and seek the way of approach unto Him and strive in His way that you may prosper.
[5:36] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اس کے قرب کا وسیلہ ڈھونڈو اور اس کی راہ میں جہاد کرو تاکہ تم کامیاب ہو۔
اور یہ کونسی جہاد کا حکم ہے؟ یہ کب کی جائے اور کیسے؟؟؟؟
speaker.gif
Go forth, light and heavy, and strive with your property and your persons in the cause of Allah. That is better for you, if only you knew.
[9:41] نکل کھڑے ہو ہلکے بھی اور بھاری بھی۔ اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرو۔ یہی تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔
ہلکے بھاری ہر حال میں نکلو جہاد کے لیے!! کیوں یہ کونسی جہاد ہے اور کس کے خلاف ہے؟ کب فرض ہو گی کیا یہ گزر جانے والی جہاد ہے؟؟ کیا یہ آیت آج کل کے تقاضوں کے مطابق کوئی امر نہیں رکھتی بلکہ گزرے کل کا ایک عمل ہے؟؟؟؟
Al-Hujurat Chapter 49 : Verse 16
049-016.png
speaker.gif
The believers are only those who truly believe in Allah and His Messenger, and then doubt not, but strive with their possessions and their persons in the cause of Allah. It is they who are truthful.
[49:16] مومن وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر انہوں نے کبھی شک نہیں کیا اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا۔ یہی وہ لوگ ہیں جو سچے ہیں۔
یہ تو میرے خیال میں آنے والے اور موجودہ، ہر ایک مومن بننے کے خواہشمند کے لیے رکھی گئی ہی ایک شرط ہے!!!!
جان سے جہاد کرنا کیا مطلب ہوتا ہے؟ یہ کب کیا جائے اور کیوں؟؟؟؟
Al-Mumtahanah Chapter 60 : Verse 2
060-002.png
speaker.gif
O ye who believe! take not My enemy and your enemy for friends, offering them love, while they disbelieve in the truth which has come to you and drive out the Messenger and yourselves from your homes merely because you believe in Allah, your Lord. If you go forth, to strive in My cause and seek My pleasure, take them not for friends, sending them messages of love in secret, while I know best what you conceal and what you reveal. And whoever of you does so, has, surely, lost the right path.
[60:2] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! میرے دشمن اور اپنے دشمن کو کبھی دوست نہ بناؤ۔ تم ان کی طرف محبت کے پیغام بھیجتے ہو جبکہ وہ حق کا، جو تمہارے پاس آیا، انکار کر چکے ہیں۔ وہ رسول کو اور تمہیں (وطن سے) نکالتے ہیں محض اس لئے کہ تم اپنے ربّ، اللہ پر ایمان لے آئے ۔ اگر تم میرے رستے میں اور میری ہی رضا چاہتے ہوئے جہاد پر نکلے ہو اور ساتھ ہی انہیں محبت کے خفیہ پیغام بھی بھیج رہے ہو جبکہ میں سب سے زیادہ جانتا ہوں جو تم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہو (تو تمہارا یہ اِخفاءعبث ہے)۔ اور جو بھی تم میں سے ایسا کرے تو وہ سیدھی راہ سے بھٹک چکا ہے۔
اور یہ اتنا سخت حکم کیا اس زمانے کے لیے تھا کہ اسکو آج کے دور میں بھی قابل تقلید اور قابل عمل سمجھنا چاہیے؟؟؟
066-010.png
speaker.gif
O Prophet! strive hard against the disbelievers and the hypocrites; and be strict against them. Their home is Hell, and an evil destination it is!
[66:10] اے نبی! کفار سے اور منافقین سے جہاد کر اور ان کے مقابلہ پر سختی کر۔ اور اُن کا ٹھکانا جہنّم ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔
اور یہ آخری واضح حکم کیا صرف نبی کے لیے ہی تھا یا آج بھی اسکی فرضیت ہے کچھ امت پہ؟؟؟؟ یہ کفار اور منافقین ہیں کون کیا آج بھی کہیں پائے جاتے ہیں؟؟؟

S. H. Naqvi

محفلین
کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ جو کافر آپ کے ملک پہ حملہ کرے اسے مارو یا پھر یہ کہ ساری دنیا میں پھرو اور جو کافر اسلام قبول نا کرے اسے قتل کر ڈالو؟؟
کیا یہ ہر مسلمان کا فرض ہے یا کہ امت میں سے کوئی ایک گروہ ہو یا پھر ہر مسلمان نے کبھی نہ کبھی جہاد کیا ہونا چاہیے یا اس کے لیے آرزو رکھنی اور موقع تلاش کرنا چاہیے جیسا کہ ہر مسلم حج کی آرزو رکھتا اور موقع کی تلاش میں رہتا ہے؟؟
کیا پہلے باقی ضروری کام (اقتصادی پائیداری، تعلیمی اوج، ترقی و فرد کی خوشحالی) کر لیے جائیں تب جہاد شروع کیا جائے؟
کیا جہاں مسلمان محکوم ہیں انکو حاکم بنانے کے لیے کچھ کرنا چاہیے یا پھر حاکم بننے کی خوبی حاصل کرنے کے بعد یہ کام کیا جائے؟ حاکم بننے کی خوبی کیسے آئے گی؟
 
ہممم۔ کیا بات ہے۔ یہ دھاگہ پڑھنے کے بعد لگنے لگا واقعی قیامت قریب ہے۔ جبھی تو جہاد کو ناسمجھنے والے بھی جہاد پر اظہار خیال فرما رہے ہیں۔ سچ ہے علم قرب قیامت کے وقت اٹھا لیا جائیگا۔ فی الوقت تو حاملین علم حقیقی بہت کم رہ گئے ہیں، باقی تو سب دعوے۔ اور جہاد کے موضوع پر گفتگو کرتے وقت حقیقت عیاں ہو ہی جاتی ہے۔ آخر سطحیت کا پردہ کہیں تو فاش ہوگا نا۔
 
Top