مبتدی ، اس بیماری سے شفا کیوں نہیں؟

عارف انجم

محفلین
اردو محفل میں میں نے پہلی مرتبہ شمولیت غالبا 2005کے اوآخر میں اختیار کی تھی اور پھر جون 2006میں ‌دوبارہ رجسٹریشن کرائی۔ تاریخیں‌ ٹھیک سے یاد نہیں لیکن بات کافی پرانی پرانی ہے۔ اردو ویب کے قیام سے بھی پہلے اردو وکی سے کچھ شناسائی تھی اس وقت جب اردو وکی آصف بھائی کی ویب سائیٹ پر مہمان تھی۔

کتنے برس گزر گئے اس کے باوجود آج بھی جب اردو محفل پر اپنا درجہ دیکھتا ہوں تو لکھا ہے۔ مبتدی۔ عربی زبان کے اس لفظ کے معنی ہیں beginnerلیکن مجھے یہ کسی بیماری کا نام لگتا ہے جو برسوں سے پیچھا نہیں چھوڑ رہی۔ عجیب بات ہے اتنے برس بعد بھی میں beginner ہوں۔ گلہ کروں تو جواب یقیناََ یہی ملے گا کہ جب میری پوسٹس کی تعداد بڑھ جائے گی تو مبتدی سے اگلا درجہ ملے گا لیکن اس جواب سے مجھے یہی لگتا ہے جیسے بتایا جا رہا ہو کہ بھئی تم ایک ہی کلاس میں بار بار فیل ہونے والے بچے ہو جب تک پاس نہیں کرو گے پہلی جماعت کے طالبعلم ہی رہو گے۔

کیا مبتدی کے درجے سے نکلنے کا پوسٹوں کی تعداد بڑھانے کے علاوہ بھی کوئی طریقہ ہے۔ :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، پوسٹس کی تعداد بڑھانے کا آسان طریقہ تو پوسٹ کرنا ہی ہے۔ اگر تین سال میں آپ صرف 28 پیغامات ارسال کر پائے ہیں تو اس میں ہماری تو کوئی کوتاہی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ یہ محض پیغامات کی تعداد پر مبنی ایک رینک ہے۔ اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
 
Top