(ماں مر گئی اور سب کچھ ختم ہو گیا)

(ماں مر گئی اور سب کچھ ختم ہو گیا)
مصر میں ایک سکول کے بچے نے اپنے امتحانی پرچے میں ایک جملہ لکھا جس نے بہت سے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔
مصر کے خطے جزیرہ نما سینا میں پانچویں کلاس میں پڑھنے والے احمد حماد نے امتحان میں ماں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں لکھا ’میری ماں مر گئی، اور اس کے ساتھ سب کچھ ختم ہو گیا۔‘
احمد اسامہ کے پرچے کو چیک کرنے والے استاد نے جب یہ پڑھا تو انھوں نے اس کی تصویر کھینچ لی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔
اس کے بعد مصر میں سنی مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم جامعہ الازہر کے امام نے 11 سالہ احمد حماد کی پڑھائی کا سارا خرچ اٹھانے کی پیشکش کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی انھیں ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
اس سے پہلے صوبائی گورنر نے حماد کو قاہرہ کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی پیشکش بھی تھی۔
(رپورٹ: بی بی سی اردو)
 
Top