مالک کی پہچان ۔۔۔۔!

ساقی۔

محفلین
اللہ بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟
مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں
ہمارے ویٹنری ڈپارٹمٹ کے پروفیسر ہوا کرتے تھے __ میرے اُن سے اچھے مراسم تھے
یہ یو نیورسٹی میں میرا تیسرا سال تھا
اک دفعہ میں انکے دفتر گیا۔
مجھ سے کہنے لگے: مہران اک مزے کی بات سناؤں تمہیں؟ ؟
جی سر ضرور
پچھلے ہفتے کی بات ہے
میں اپنے دفتر می‍ں بیٹھا تھا
اچانک اک غیر معمولی نمبر سے مجھے کال آئ:
"پندرہ منٹ کے اندر اندر اپنی سراونڈگنز کی کلیئرنس دیں!""______
ٹھیک پندرہ منٹ بعد پانچ بکتر بند گاڑیاں گھوم کے میرے آفس کے اطراف میں آکر رکیں
سول وردی میں ملبوس تقریباً حساس اداروں کے لوگ دفتر می‍ں آئے
ایک آفیسر آگے بڑھا ___
" """'"امریکہ کی سفیر آئ ہیں __
انکے کتے کو پرابلم ہے اسکا علاج کریئے """"
تھوڑی دیر بعد اک فرنگی عورت
انکے ساتھ انکا ایک عالی نسل کا کتا بھی تھا _
کہنے لگیں __
میرے کتے کے ساتھ عجیب و غریب مسئلہ ہے
میرا کتا نافرمان ہوگیا ہے __
اسے میں پاس بلاتی ہوں یہ دور بھاگ جاتا ہے
خدارا کچھ کریے یہ مجھے بہت عزیز ہے اسکی بے عتنائ مجھ سے سہی نہیں جاتی
میں نے کتے کو غور سے دیکھا
پندرہ منٹ جائز لینے کے بعد میں نے کہا
میم!!
یہ کتا ایک رات کے لیے میرے پاس چھوڑ دیں میں اسکا جائزہ لے کے حل کرتا ہوں
اس نے بے دلی سے حامی بھرلی ____
سب چلے گئے __
میں نے کمدار کو آوز لگائ
فیضو اسے بھینسوں والے بھانے میں باندھ کے آ۔۔۔
سن اسے ہر آدھے گھنٹے بعد چمڑے کے لتر مار۔۔
ہر آدھے گھنٹے بعد صرف پانی ڈالنا جب پانی پی لے تو پھر لتر مار_____!!!
کمدار جٹ آدمی تھا۔ ساری رات کتے کے ساتھ لتر ٹریٹ منٹ کرتا رہا ____
صبح میں پورا عملہ لئے میرے آفس کے باہر
سفیر زلف پریشاں لئے آفس میں آدھمکی
________Sir what about my pup ?
I said __Hope your pup has missed you too .....
کمدار کتے کو لے آیا _
جونہی کتا کمرے کے دروازے میں آیا
چھلانگ لگا کے سفیر کی گود میں آبیٹھا
لگا دم ہلانے منہ چاٹنے ______!!!
کتا مُڑ مڑ تشکر آمیز نگاہوں سے مجھے تکتا رہا ___
میں گردن ہلا ہلا کے مسکراتا رہا___
سفیر کہنے لگی: سر آپ نے اسکے ساتھ کیا کیا کہ اچانک اسکا یہ حال ہے _____؟؟؟
میں نے کہا:
ریشم و اطلس ، ایئر کنڈیشن روم، اعلی پائے کی خوراک کھا کھا کے یہ خودکو مالک سمجھ بیٹھا تھا اور اپنے مالک کی پہچان بھول گیا ____بس
اسکا یہ خناس اُتارنے کے لیے اسکو ذرا سائیکولوجیکل پلس فیزیکل ٹریٹمنٹ کی اشد ضروت تھی ____وہ دیدی۔۔۔ ناؤ ہی از اوکے

Apart from the humour, Now read the first sentence again to understand the message.

فیس بک سے انتخاب
 

ہادیہ

محفلین
میں نے بھی پڑھی ہوئی ہے۔
اسکا مطلب ہے بندہ سائیکولوجیکل پلس فیزیکل ٹریٹمنٹ کے بعد ہی سدھرتا ہے؟
 

یاز

محفلین
میں نے بھی پڑھی ہوئی ہے۔
اسکا مطلب ہے بندہ سائیکولوجیکل پلس فیزیکل ٹریٹمنٹ کے بعد ہی سدھرتا ہے؟

میرا خیال ہے (جو کہ یقیناً غلط بھی ہو سکتا ہے) کہ اس مضمون کا مرکزی خیال یہ ہے کہ ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنے گردوپیش میں موجود نعمتوں کو "فار گرانٹڈ" لیتے ہیں اور ان کی اصل قدر تب آتی ہے، جب ان سے محرومی کا سامنا کرنا پڑے۔
ان نعمتوں میں آرام، سکون، رشتہ دار، ملازمت، صحت، دوست، خیرخواہ وغیرہ شامل ہیں۔
 
آخری تدوین:
بہت خوبصورت تحریر ہے۔ عقل مند کے لے اشارہ کافی ہے والی بات ہے۔
یہاں کسی سے سنی ہوئی، حضرت مجدد الف ثانی کی اپنے شاگرد کو کی گئی نصیحت و وصیت یاد آ گئی۔ " کہنے لگے بیٹا زندگی میں کبھی خدا مت بننا اور کبھی رسول مت بننا۔ شاگرد گھبرا کے بولا حضور یہ جرات کون کرتا ہے؟ فرمانے لگے کہ نا سمجھو تو کوئی نہیں کرتا، سمجھو تو بہت سے کرتے ہیں۔ پوچھا گیا کیسے؟
فرمانے لگے " یہ صرف خدا کی شان ہے کہ جس کا ارادہ کرتا ہے ہو جاتا ہے۔
( إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ) يس/ 82
، زندگی میں کبھی یہ مت کہنا کہ جس شے کی تم نے خواہش یا ارادہ کیا وہ کیوں نہ ہوا۔ اور یہ شان صرف رسول کی ہے کہ ان کی بات سے جس نے اختلاف کیا وہ کافر و مرتد ہوگیا۔ لہذا یہ مت کہنا کہ تمہاری بات کیوں نہیں مانی گئی، یا اس سے کسی نے اختلاف کیسے کیا۔"
 
آج سے پہلے اس سوال کا شاندار جواب کبھی نہیں ملا ۔۔۔آج سمجھ آیا ۔۔یہ جو ہم پے مشکل وقت آتا ہے اور ہمیں تکلیف پہنچتی ہے اور ہم واویلا کرتے ہیں ۔۔۔دراصل ہمارامالک ہمیں ۔۔بتاتا ہے ۔۔خودکو مالک نہ سمجھ بیٹھو۔۔۔میں مالک ہوں۔۔۔تھوڑی سی تکلیف کے بعد ہی ہم بے چین ہو کراللہ کی طر ف رجوع کرتے ہیں۔۔بہت اچھا سبق ہے۔۔۔۔
جزاک اللہ خیرا ۔۔۔اللہ آپ کے علم و عمل میں برکت دے آمین
 
آخری تدوین:
Top