ماس سٹورج سے ڈیٹا ریکوری کا ٹول؟

ابن توقیر

محفلین
السلام علیکم !
اگر آپ میں کسی کے علم میں سمارٹ فون کے ماس سٹورج سے ڈیٹاریکوری کا کوئی اچھا سا فری یا ایکٹو ٹول ہو تو ازرائے کرم ربط دے دیجئے۔
میرے چھوٹے بھائی کے موبائل سے اس کے عید ٹور کی تصاویر اور وڈیوز ڈیلیٹ ہوگئی ہیں اور اب میرے کان "کھا" رہا ہے اور میں گوگل کرکے تھک گیا ہوں۔
MTP سے ڈیٹاریکوکرنے کا کچھ حل دے دیں جی۔

arifkarim
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین

سمارٹ فونز میں عموماً ڈراپ باکس یا گوگل ڈرائیو پر آٹو بیک اپ کا آپشن ہوتا ہے۔ ذرا دیکھیں وہاں تو یہ تصاویر محفوظ نہیں؟
 
ابن توقیر

محفلین
سمارٹ فونز میں عموماً ڈراپ باکس یا گوگل ڈرائیو پر آٹو بیک اپ کا آپشن ہوتا ہے۔ ذرا دیکھیں وہاں تو یہ تصاویر محفوظ نہیں؟

نہیں قیصرانی بھائی۔ابھی چیک کیا ہے لیکن کوئی بیک اپ نہیں ملا۔کلاوڈ سروسز آف تھیں۔
 
ابن توقیر

محفلین
ایک سوفٹ ویئر ملا ہے لیکن اس نے فائنڈ 94 وڈیوز کیں پر ریکور صرف 43 ان میں سے 41 سانگز نکلے 2 بھائی کے ٹور کی تھیں مگر وہ بھی صرف 2 منٹ کے کلپ۔
اب کہتا ہے جو باقی بچ گئی ہیں وہ والی اہم ہیں۔

توبہ کیا کروں میں۔اچھا بھلا خوش ہوا تھا کہ کام ہوگیا لیکن۔۔۔

تصاویر البتہ ریکور ہو گئی ہیں۔
 
ابن توقیر

محفلین
اگر تو ڈاٹا فون کی انٹرنل میموری میں تھا تو واپسی کی امید نہیں ہے ۔
ویسے یہاں اک چکر لگا لیں شاید امید بر آئے ۔
بہت دعائیں

جی بالکل بھائی جان۔انٹرنل میموری سے ڈیٹا لاسٹ ہوا ہے۔
کچھ امید ملی تھی دن کو مگر مکمل وڈیوز نہیں ملیں۔
سمائلس
خوش رہیں ہمیشہ۔آمین
 
ابن توقیر

محفلین
GT RECOVERY انڈروائیڈ کے پلے سٹور میں موجود اپیلیکشن ہے۔فائلز کو سمپلی ریکور کرکے سیو کا آپشن دیتی ہے اور بغیر کسی خرید فروخت کی ڈیمانڈ کے فائل کو محفوظ کردیتی ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
ایک اور بہت اچھا سوفٹ ویئر ہے لیکن اس نے فائل ریکور کرکے سیو نہیں کیں بلکہ مانگ "تانگ" شروع کردی۔حالانکہ دعوی فری کا کررہے تھے۔
سافٹ ویئر کافی اچھا ہے۔
 
فری میں عموماً آپ کو نام وغیرہ بتا کر تسلی دیتے ہیں کہ ہم یہ کام کر سکتے ہیں۔ ریکور کر بھی لیتے ہیں۔ مگر آپ کے حوالے کرنے کے پیسے الگ سے۔ دعویٰ بھی درست اور پیسے بھی کما لیے
 
طمیم

محفلین
ون پلس تھری خریدنے کے بعد ون پلس ون کسی اور کو دینے کا ارادہ تھا ۔ اس لئے ابھی ون پلس ون سمارٹ فون سےپرائیویٹ ڈیٹا ختم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اس سلسلے میں درج ذیل اقدامات کئے۔
سب سے پہلے فون کو کمپیوٹر سے منسلک کرنے کے بعد پرائیویٹ ڈیٹا کاپی کیا اور فون سے ختم کیا۔
اس کے بعد فون کو فیکٹری سیٹنگز کی آپشن کی مدد سے زیرو پر کیا۔
اس کے بعد دیکھا تو موبائل پر کوئی پرائیویٹ ڈیٹا موجود نہیں تھا۔
لیکن جیسے ہی اسے ڈیٹا ریکوری ٹول کے ساتھ منسلک کیا تو اس نے (تقریبا) سارا ڈیٹا دوبارہ ریکور کردیا ۔
اس لئے فیکٹری سیٹنگز کی آپشنز کو دو تین بار آن کرنے کے بعد دوبارہ چیک کیا لیکن ڈیٹا ہر دفعہ ریکور ہوجاتا تھا۔
اس کے بعد انٹرنیٹ میں گوگل کیا تو ایک آپشن ملی کہ پہلے موبائل فون کو انکرپٹ کریں اس کے بعد دوبارہ فیکٹری سیٹنگز آن کرکے زیرو پر کریں اس کے بعد ڈیٹا ختم ہوجانا چاہیئے۔ چیک کرنے پر دیکھا کہ لیکن ڈیٹا ابھی بھی وہیں تھا۔
اس کے بعد انٹرنیٹ سے ایک ایپ سمارٹ فون پر انسٹال کی جس کا کام تھا کہ موبائل پر موجود خالی جگہ پر متعدد دفعہ فرضی ڈیٹا لکھ کر ختم کرے تاکہ پرانا ڈیٹا دوبارہ ریکور نہ ہوسکے۔ اس میں بھی دو دفعہ یہ آپشن استعمال کی۔
ایپ کالنک
_GvAC6oh9H8_5Bw3xpk_R4inQF4RdoUN2WFprP1B78UOMiLZvr50wEn3LKDdq7jmeA=w300

iShredder™ 4 Professional - Android Apps on Google Play
اب دوبارہ ڈیٹا ریکوری ٹول استعمال کیا ڈیٹا اب بھی ریکور ہورہا تھا۔
ریکوری ٹول یہ والا ہے
Testdisklogo_clear_100.png

لنک
TestDisk - Partition Recovery and File Undelete

news-1422022743-1250.jpg

news-1422022743-1470.jpg

news-1422022743-6083.jpg

Testdisk.png

ویسے تو ویب سائیٹ پر طریقہ کار درج ہے لیکن اگر اردو میں دیکھنا ہو تو درج ذیل لنک پر اردو میں طریقہ کار موجود ہے
اردو لنک
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
یہ ٹول میرے پاس ماس سٹورج کو ڈیٹیکٹ نہیں کرپارہا۔اصل ایشو بھی یہ انٹرنل ڈیٹا والا ہے کیونکہ ریموایبل ڈیوائس سے تو سمپلی ڈیٹا ریکور ہوجاتا ہے لیکن انٹرنلی مکمل ڈیٹا نہیں نکل رہا۔کچھ حد تک نکل آیا ہے لیکن باقی ڈیٹا کے لیے سوفٹ ویئرز خرچہ کروانے کے موڈ میں ہیں۔
 
کیا انٹرنل ڈیٹا سے آپ کی مراد ایپس کی ذیلی ڈائریکٹری میں موجود ڈیٹا ہے، اگر ہاں تو میرے پاس تو تمام ڈیٹا ہی ریکور ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ ون پلس ون میں ایک ہی ماس سٹورج ہے کیونکہ اس میں ایس ڈی کارڈ نہیں ہوتا۔
یو ایس بی تار کے ذریعہ جوڑتے وقت فون پر MTP کی آپشن استعمال کریں ، اسی آپشن کے ذریعہ فائل ٹرانسفر کی جاتی ہیں۔
اسی طرح اگر آپ کا فون کے ساتھ رابطہ ہوجائے تو پروگرام میں آپشن موجود ہے کہ ایس ڈی کارڈ سے یا کسی خاص پارٹیشن سے یا مکمل فون سے ڈیٹا کا حصول کرنا ہے۔
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
جی بالکل MTP کنیکٹ ہے فون مگر میرے پاس تو فون کی انٹرنل میموری کو ڈیٹیکٹ ہی نہیں کرپارہا سوفٹ ویئر۔
ریکور مائی فائل کا پروفشنل سوفٹ ویئر ابھی ہی ملا ہے مگر وہ بھی انٹرنل میموری کو ڈیٹیکٹ نہیں کرپارہا۔
 
ابن توقیر

محفلین
حالانکہ فون کے ڈرائیورز اور اپنی آفیشل یوٹیلیٹیز بھی انسٹالڈ ہیں لیکن باوجود اس کے، فون ڈیٹیکٹ نہیں ہوپارہا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ون پلس تھری خریدنے کے بعد ون پلس ون کسی اور کو دینے کا ارادہ تھا ۔ اس لئے ابھی ون پلس ون سمارٹ فون سےپرائیویٹ ڈیٹا ختم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اس سلسلے میں درج ذیل اقدامات کئے۔
سب سے پہلے فون کو کمپیوٹر سے منسلک کرنے کے بعد پرائیویٹ ڈیٹا کاپی کیا اور فون سے ختم کیا۔
اس کے بعد فون کو فیکٹری سیٹنگز کی آپشن کی مدد سے زیرو پر کیا۔
اس کے بعد دیکھا تو موبائل پر کوئی پرائیویٹ ڈیٹا موجود نہیں تھا۔
لیکن جیسے ہی اسے ڈیٹا ریکوری ٹول کے ساتھ منسلک کیا تو اس نے (تقریبا) سارا ڈیٹا دوبارہ ریکور کردیا ۔
اس لئے فیکٹری سیٹنگز کی آپشنز کو دو تین بار آن کرنے کے بعد دوبارہ چیک کیا لیکن ڈیٹا ہر دفعہ ریکور ہوجاتا تھا۔
اس کے بعد انٹرنیٹ میں گوگل کیا تو ایک آپشن ملی کہ پہلے موبائل فون کو انکرپٹ کریں اس کے بعد دوبارہ فیکٹری سیٹنگز آن کرکے زیرو پر کریں اس کے بعد ڈیٹا ختم ہوجانا چاہیئے۔ چیک کرنے پر دیکھا کہ لیکن ڈیٹا ابھی بھی وہیں تھا۔
اس کے بعد انٹرنیٹ سے ایک ایپ سمارٹ فون پر انسٹال کی جس کا کام تھا کہ موبائل پر موجود خالی جگہ پر متعدد دفعہ فرضی ڈیٹا لکھ کر ختم کرے تاکہ پرانا ڈیٹا دوبارہ ریکور نہ ہوسکے۔ اس میں بھی دو دفعہ یہ آپشن استعمال کی۔
ایپ کالنک
_GvAC6oh9H8_5Bw3xpk_R4inQF4RdoUN2WFprP1B78UOMiLZvr50wEn3LKDdq7jmeA=w300

iShredder™ 4 Professional - Android Apps on Google Play
اب دوبارہ ڈیٹا ریکوری ٹول استعمال کیا ڈیٹا اب بھی ریکور ہورہا تھا۔
ریکوری ٹول یہ والا ہے
Testdisklogo_clear_100.png

لنک
TestDisk - Partition Recovery and File Undelete

news-1422022743-1250.jpg

news-1422022743-1470.jpg

news-1422022743-6083.jpg

Testdisk.png

ویسے تو ویب سائیٹ پر طریقہ کار درج ہے لیکن اگر اردو میں دیکھنا ہو تو درج ذیل لنک پر اردو میں طریقہ کار موجود ہے
اردو لنک
ون پلس ون کا مسئلہ ہے کہ آپ کو ایک تو کیش پارٹیشن ختم کرنی ہوتی ہے، دوسرا پھر فیکٹری ری سیٹ بھی۔ ساتھ انکرپشن بھی ہو جائے تو بہتر ہے
 
کیش پارٹیشن سے آپ کی کیا مراد ہے۔
میں نے فیکٹری ری سیٹ کیا تھا اس کے بعد ریکوری سافٹ ویر سے چیک کیا تو تصاویر ریکور ہورہی تھیں۔ اس کے بعد انکرپشن کی آپشن آن کی ۔ اس کے بعد پھر فیکٹری ری سیٹ کیا ۔ پھر بھی ریکوری سافٹ ویر تصاویر ریکور کررہا تھا۔
 
والیم بٹن کے ساتھ جب فون ری سٹارٹ کریں تو کیش پارٹیشن کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن دیتا ہے، یوں سمجھ لیں کہ آپ کا سارا ذاتی ڈیٹا یہیں ہے
 
اینڈرا ئیڈ فون کی انٹرنل میموری سے ڈیٹا ریکوری کے لیے سب سے اچھا سافٹ ویئر ڈاکٹر فون ہے ۔۔ اس سے آپ فون کے کانٹیکٹس ، میسجز ، تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ ریکور کر سکتے ہیں ۔ یہ کمپیوٹر پہ انسٹال ہوتا ہے اور موباءل کو کمپیوٹر سے کنکٹ کر کے ہی ڈیٹا ریکور کرتا ہے ۔ آپ اس لنک سے ڈائونلوڈ کر سکتے ہیں
Wondershare Dr.Fone for Android v5.7.0 Crack is Here ! [Latest]
اس لنک سے آپ کو کریکڈ ورژن مل جا ئے گا جو بغیر کسی خریدو فروخت کے مکمل کام کرے گا ۔۔۔
 
Top