اصل میں ایک تومجھے یہ لگا جیسے مووی بس جلدی جلدی دکھائی گئی ہے۔
ٹونی فلم شروع ہوتے ہیں اک دم واپس زمین پر پہنچ گیا۔ دوسرا اس کے زمین پر آنے کے بعد جس ایموشنز کی مجھے توقع تھی وہ اس طرح دیکھنے کو نہیں ملے۔
انفیٹی وار میں تھینوس پوری مووی پر چھایا رہا اوریہاں اس غریب کا کوئی حال نہ تھا۔
یہ بات سب کو معلوم تھی کہ آئرن مین اور کیپٹن امریکا کی یہ آخری مووی ہے۔ لیکن جس طرح ان کا دی اینڈ کیا گیا اس میں لوپ ہول ہے۔
کیونکہ جب 2014 کا تھینوس واپس آسکتا ہے تو سارے معاملات نپٹا نے کے بعد دو مہینے پہلے کا ٹونی بھی واپس آسکتا ہے۔
اور سب سے زیادہ جس چیز کی مجھے توقع تھی وہ تھی کہ اس مووی میں لازماً کوئی نئے کردار شامل ہونگے۔ ولن اور ہیروز دونوں طرف کے۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
باقی اورر آل فلم ٹھیک تھی۔ لیکن انفیٹی وار کے مقابلے کمزور رہی
