مائیکرو سافٹ ایکسل سے متعلق

[align=justify:66ba48eeb1]السلام علیکم!
میرا ایک سوال ہے کہ مائیکرو سافٹ ایکسل میں اگررقم پانچ ہندسوں سے بڑھ کر چھ ہندسوں میں جائے تو رقم کے آخر میں خود بخود صفر شامل ہو جائے ۔مثلا
اگر میں(222 ) لکھوں تو( 222 ) ہی رہے لیکن میں جب ( 222222) لکھوں تو کمپیوٹر اسے(2222220) کر دے اگر کسی کو معلوم ہو تو ہلیپ کریں[/align:66ba48eeb1]
 
قیصرانی

لائبریرین
IF کا فنکشن استعمال کریں کہ اگر سیل کی ویلیو ایک خاص حد سے زیادہ بڑھ جائے تو اس پر صفر کا اضافہ ہو جائے۔ میں خود لکھ دیتا لیکن یہاں فننش زبان میں‌ کچھ اور ہی لکھا جاتا ہے
 
لیں جی میں تو کہ رہا تھا کہ اساتذہ اساتذہ اور قیصرانی بھائی نے آتے ہی مسئلہ حل کر دیا ہے امید ہے اب میرا مسئلہ بھی اسی طرح حل ہو جائے گا

سلام مسنون
 
قیصرانی

لائبریرین
فیضان الحسن، آپ کا مسئلہ میری پہنچ سے کچھ باہر ہے۔ اس پر نبیل بھائی یا پھر زکریا بھائی ہی کوئی روشنی ڈال سکتے ہیں :roll:
 
قیصرانی نے کہا:
IF کا فنکشن استعمال کریں کہ اگر سیل کی ویلیو ایک خاص حد سے زیادہ بڑھ جائے تو اس پر صفر کا اضافہ ہو جائے۔ میں خود لکھ دیتا لیکن یہاں فننش زبان میں‌ کچھ اور ہی لکھا جاتا ہے
ifسے آگے سٹیٹمنٹ سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا لکھوں آپ اگر مجھے ایمیل پر سینڈ کر دیں تو آپ کی نوازش ہو گی۔ایمیل یہ ہے (ای میل ایڈریس حذف، سپر موڈ)
 
قیصرانی بھائی کوئی بات نہیں ظاہر ہے آپ کی فیلڈ جو مختلف ہے خیر میں انتظار میں ہوں امید ہے کہ کسی نہ کسی کی مدد سے یہ مسئلہ مسئلہ نہیں رہے گا ۔
آپ کی دعا اور نظر کرم کا ہونا لازم ہے باقی مسائل تو پیدا ہوتے ہی رہتے ہیں ۔

نبیل بھائی یا ذکریہ بھائی کا انتظار کیا جا سکتا ہے اللہ ان کو کامیاب کرے اور مزید علم حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ان کی مدد سے بہت لوگ فیض حاصل کرتے ہیں میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
محمدعبیداللہ نے کہا:
[align=justify:8e6b963830]السلام علیکم!
میرا ایک سوال ہے کہ مائیکرو سافٹ ایکسل میں اگررقم پانچ ہندسوں سے بڑھ کر چھ ہندسوں میں جائے تو رقم کے آخر میں خود بخود صفر شامل ہو جائے ۔مثلا
اگر میں(222 ) لکھوں تو( 222 ) ہی رہے لیکن میں جب ( 222222) لکھوں تو کمپیوٹر اسے(2222220) کر دے اگر کسی کو معلوم ہو تو ہلیپ کریں[/align:8e6b963830]

کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اگر رقم پانچ ہندسوں سے زیادہ ہو تو خودبخود سات ہندسوں میں بدل جائے یا اعشاریہ لگا کر صفر بڑھانا چاہتے ہیں؟
 
شمشاد نے کہا:
کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اگر رقم پانچ ہندسوں سے زیادہ ہو تو خودبخود سات ہندسوں میں بدل جائے یا اعشاریہ لگا کر صفر بڑھانا چاہتے ہیں؟
اعشاریہ لگا کرصفر نہیں بلکہ رقم پانچ ہندسوں سے بڑھ کر جونہی چھ ہندسوں میں جائے تو رقم کے آخر میں خود بخود صفر شامل ہو جائے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو بات تو وہی ہوئی ناں کہ پانچ ہندسوں سے آگے سیدھا سیدھا سات ہندسوں پر چلا جائے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محمدعبیداللہ نے کہا:
ifسے آگے سٹیٹمنٹ سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا لکھوں آپ اگر مجھے ایمیل پر سینڈ کر دیں تو آپ کی نوازش ہو گی۔ایمیل یہ ہے (ای میل ایڈریس حذف، سپر موڈ)
لاجیک میں بتا دیتا ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ فننش میں آفس استعمال کر کر کے اب انگریزی والی کمانڈ بھول چکی ہیں۔ دوسرا یہاں if کی اتنی ضرورت بھی نہیں‌ پڑتی

دیکھیں، if جب شروع ہو تو سیل میں موجود ڈیٹا کو چیک کرے۔ اگر سیل کی قیمت پانچ ہندسے کی سب سے بڑی رقم (جو کہ 99999 بنے گی) سے اگر قیمت بڑھ جائے تو اس قیمت کو دس سے ضرب دے دیں ورنہ اسے ویسے کا ویسے رہنے دیں، یعنی else کو استعمال نہ کریں
 
Top