نبیل
تکنیکی معاون
یہ غالباً انفارمیشن ٹیکنالوجی میں حالیہ وقتوں کی سب سے دھماکہ خیز خبر ہے۔ خبروں کے مطابق مائیکروسوفٹ اور نوویل (Novell) جو کہ سوزے لینکس (Suse Linux) مارکیٹ کرتا ہے، آئندہ ایسی ٹیکنالوجیز ڈیویلپ کرنے میں تعاون کریں گے جن کے ذریعے لینکس اور ونڈوز کو ساتھ ساتھ ایک ہی کمپیوٹر پر استعمال کرنا آسان ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ مائیکروسوفٹ سوزے لینکس کی مارکیٹنگ میں بھی تعاون کرے گی۔ ابھی اس کی تفصیلات آنا باقی ہیں اور عنقریب ایک پریس کانفرنس میں اس ڈیل کی تفصیلات بیان کی جائیں گی۔ دوسری جانب آئی ٹی انڈسٹری کے تجزیہ نگاروں نے طرح طرح کی افواہوں اور اندازوں سے آسمان سر پر اٹھا لیا ہے۔