مائیکروسوفٹ نے ہیکروں کی خدمات حاصل کر لیں

نبیل

تکنیکی معاون
مائیکروسوفٹ کی کوشش ہے کہ وہ اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز وسٹا کو سیکیورٹی کے اعتبار سے زیادہ سے زیادہ محفوظ بنائے اور اس کو یقینی بنانے کے لیے اس نے کئی ہیکر گروپس اور سیکیورٹی کے ماہرین کو دعوت دی ہے کہ وہ ہر ممکنہ طریقے سے ونڈوز وسٹا کے سیکیورٹی کے سقم دریافت کریں۔ ان ہیکر گروپس میں ایک کا نام لاسٹ‌سٹج آف ڈیلیریم (Last Stage of Delirium) ہے جس نے 2003 میں ونڈوز کا ایک سیکیورٹی بگ دریافت کیا تھا جس کو بعد میں بلاسٹر نامی مہلک کمپیوٹر وائرس نے نشانہ بنایا تھا۔

ہیکرز اور سیکیورٹی ایکسپرٹس کی خدمات حاصل کرنے سے مائیکروسوفٹ‌کو نہ صرف ونڈوز وسٹا کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے بلکہ یہ اسے بطور ایک مؤثر مارکیٹنگ کے حربے کے بھی استعمال کر رہی ہے اور مختلف کانفرنسوں میں ونڈوز وسٹا کی سیکیورٹی فیچرز پر لمبی لمبی پریزنٹیشنز دی جا رہی ہیں۔ لیکن یہ ونڈوز وسٹا کے ریلیز ہونے کے بعد ہی پتا چلے گا کہ اصل میں یہ آپریٹنگ سسٹم کتنا محفوظ ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ خبر ہے۔ پر وسٹا مجھے نہیں‌لگتا کہ بہت زیادہ سکیور ہو۔ کیونکہ میں‌ نے اسے استمعال کیا ہے۔ بہت زیادہ Restricted رکھتی ہے یوزر کو۔ دوسرا اس میں میں نے بہت الجھن محسوس کی۔ میں ہی ایڈمن تھا اور مجھے ہی پروگرام انسٹال کرنے سے روک دیا :(

اب یا تو سکیورٹی دیں گے یا پھر یوزر فرینڈلی ماحول
 
Top