نبیل
تکنیکی معاون
سال 2009 کے آغاز میں مائیکروسوفٹ کو خاصی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب دنیا بھر سے اس کے میوزک پلیئر زیون کے 30 گیگابائٹ والے ورژن کے یکدم ناکارہ ہونے کی خبریں موصول ہونے لگیں۔ چند گھنٹے بعد مائیکروسوفٹ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ 30 گیگابائٹ والے زیون میوزک پلیئر میں لیپ سال کے اختتام پر تاریخ بدلنے سے گڑبڑ پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کا حل مائیکروسوفٹ نے یہ تجویز کیا ہے کہ۔۔انتظار کیا جائے۔ صرف ایک دن بعد زیون کا انٹرنل کلاک درست کام کرنے لگے گا۔ لیکن اس سے پہلے زیون کی بیٹری نکال کر اسے ڈسچارج کرنا ضروری ہوگا۔ (ماخذ) انٹرنیٹ پر لاتعداد ویب سائٹس اور فورمز پر لوگوں نے دل بھر کر مائیکروسوفٹ کو تضحیک کا نشانہ بنانے کا آغاز کیا ہوا ہے۔ ایپل آئی پوڈ کے یوزر بھی پیٹ پکڑ کے قہقہے لگا رہے ہوں گے۔
آئی پوڈ اور زیون کے یوزرز کی رقابت کافی پرانی ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران یہ مشہور ہو گیا کہ براک اوبامہ کے پاس زیون پلئیر ہے۔ ان خبروں نے اتنا زور پکڑا کہ براک اوبامہ کے ترجمان کو وضاحت کرنا پڑی کے براک اوبامہ آئی پوڈ استعمال کرتے ہیں۔
حوالہ: مائیکروسوفٹ زیون کا لیپ ائیر بگ (جرمن)
حوالہ: مائیکروسوفٹ زیون کا لیپ ائیر بگ (جرمن)