مائیکروسافٹ ایکسل کا ایک مسئلہ

طمیم

محفلین
کیا ایکسل ٹیبل میں آج کااسٹیٹس دریافت کیا جاسکتا ہے
سالانہ سبسکرپشن اگر 150 روپے ہو تو کس طرح ایکسل ٹیبل میں رواں سال کا بقایا آج کی تاریخ میں معلوم کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ سال جنوری تا دسمبر نہیں یعنی ویری ایبل ہے۔
مثلا جولائی تا جون ، نومبر تا اکتوبر وغیرہ
ایکسل فائل کا رابطہ
تصویری نمونہ
excel-1.PNG
 

arifkarim

معطل
کیا ایکسل ٹیبل میں آج کااسٹیٹس دریافت کیا جاسکتا ہے
سالانہ سبسکرپشن اگر 150 روپے ہو تو کس طرح ایکسل ٹیبل میں رواں سال کا بقایا آج کی تاریخ میں معلوم کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ سال جنوری تا دسمبر نہیں یعنی ویری ایبل ہے۔
مثلا جولائی تا جون ، نومبر تا اکتوبر وغیرہ
ایکسل فائل کا رابطہ
تصویری نمونہ
excel-1.PNG

نیٹ پر ایکسل ایکسپرٹس کے کافی فارم موجود ہیں۔ یہ سوال وہاں زیادہ موذوں رہے گا۔ وہ اسکے لئے مفت ماکرو و فنکشن بھی لکھ کر دے سکتے ہیں۔
 
آپ کا سوال کچھ سمجھ نہیں آیا۔۔! آج کے اسٹیٹس سے آپ کی کیا مراد ہے؟ اگر تھوڑا سا تفصیل سے سمجھا دیں تو شائد آپ کی مدد کر سکوں۔
 

طمیم

محفلین
آپ کا سوال کچھ سمجھ نہیں آیا۔۔! آج کے اسٹیٹس سے آپ کی کیا مراد ہے؟ اگر تھوڑا سا تفصیل سے سمجھا دیں تو شائد آپ کی مدد کر سکوں۔
جزاکم اللہ۔ تھوڑا تفصیل سے بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
اگر مالی سال جولائی تا جون ہو تو فائل میں موجود لسٹ میں سے ماہ رواں (مثال کے طور پر اس وقت جنوری کا مہینہ ہے) تک کی رقم کو جمع کرکے سالانہ سبسکرپشن سے منہا کرکے باقی بیلنس بتائے۔ حساب کرتے وقت صرف اسی سال کی انٹریز کو جمع کرے۔
 
السلام و علیکم۔۔!!
میں نے ایکسل میں ایک فائل بنائی ہے، ہو سکتا ہے آپ کی ضرورت پوری کر دے،IF ANDکے فارمولے کی مدد سے سال کو ویری ایبل بنایا جاسکتا ہے،
آپ سکرین شارٹ دیکھ سکتے ہیں۔۔ اورمندرجہ ذیل لنک سے فائل ڈاؤنلوڈ کر کے فارمولا بھی چیک کر سکتے ہیں۔۔!!
http://www.fileconvoy.com/dfl.php?id=g4502bc69d207860999977463102c1fc2d32a04976

wlorcn.jpg
 

طمیم

محفلین
[QUOTE="
wlorcn.jpg
[/QUOTE]
جزاکم اللہ۔ آپ کی مہیا کی گئی فائل کو دیکھنے کے بعد ایک سوال ہے کہ کیا یہ بقایا درست ہے؟
موجودہ مالی سال (2015-2016) جولائی تا جون ہے۔ اس لئے اس میں آئی ڈی نمبر 129 تا 135 کی رقوم کا ٹوٹل کر کے 150 میں سے منہا کرنا ہے۔
12+16+10+12+15+10+8=83
150-83=67 بقایا
جبکہ فائل میں 97 بقایا نظر آرہا ہے۔
کیا فارمولا میں کسی جگہ تبدیلی کرنی ہوگی؟
اپڈیٹ:
آپ کا فارمولا میرے خیال میں گذشتہ سال کا بقایا ظاہر کررہا ہے۔ یعنی 2014-2015 جولائی تا جون ۔ یعنی آئی ڈی نمبر 123 تا 128 کا مجموعہ سالانہ سبسکرپشن سے منہا کررہا ہے۔
مجھے معلوم کرنا ہے کہ آج تک کی ادائیگی کے بعد سالانہ سبسکرپشن میں سے کتنا بقایا ہے ۔ کیا اس طرح بھی ہوسکتا ہے کہ گذشتہ سال اگر بقایا ہو تو وہ ہمیشہ اگلے سال میں جمع ہوجائے۔
 
آخری تدوین:
یہ فائل 3 سال کے ڈیٹا پر مشتمل ہے، July to June 2014-15 ,
July to June 2016-17 , July to June 2015-16
تصویر میں یہ July to June 2014-15 کا ڈیٹا دکھا رہا ہے۔ اور اس سال کے حساب سے ڈیٹا درست ہے، اس شیٹ کے دائیں طرف والے Year پر کلک کریں تو ڈراپ ڈاؤن لسٹ کھلے گی، اس میں سال
July to June 2015-16 سلیکٹ کر لیں۔ پھر یہ رواں سال کا اسٹیٹس دکھائے گا۔
میں یہ فائل دوبارہ اپلوڈ کر رہا ہوں، اس کا ایک فارمولا بھی دوبارہ اپڈیٹ کیا ہے، مندرجہ ذیل لنک وزٹ کریں۔ اگر کسی فارمولے کے متعلق مدد درکار ہو تو بندہ حاضر ہے۔
http://www.fileconvoy.com/dfl.php?id=gaeda190eae1e0b3c9997749870170582893318fcb

2aoy94.jpg
 
Top