مائکروسافٹ ورڈ میں شاعری انپیج کی طرح سیٹ کرنے کا آسان طریقہ!

رياض حسين

محفلین
السلام علیکم! محترم اتنے بڑے فورم پر کیا کوئی اللہ کا بندہ مدد کر سکتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں نے المجید قرآن فونٹ میں کچھ عربی لکھی ہے۔ اس کے سمبلز میں ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ ہے جبکہ مجھے ’’صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم‘‘ چاہیے۔ کیا اس سلسلے میں کوئی مدد ہو سکتی ہے؟۔
 
تجمل حسین

arifkarim ۔ متلاشی ۔ نبیل ۔
 
متلاشی

محفلین
السلام علیکم! محترم اتنے بڑے فورم پر کیا کوئی اللہ کا بندہ مدد کر سکتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں نے المجید قرآن فونٹ میں کچھ عربی لکھی ہے۔ اس کے سمبلز میں ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ ہے جبکہ مجھے ’’صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم‘‘ چاہیے۔ کیا اس سلسلے میں کوئی مدد ہو سکتی ہے؟۔
جی اس مسئلہ کے حل کے لیے آپ انٹرنیٹ سے Font Creator 6 ڈاؤن لوڈ کر لیں اس میں یہ فونٹ اوپن کریں وہاں آپ کو فونٹ کے سارے کریکٹرز گلفس کی صورت میں نظر آئیں گے وہاں صلی اللہ علیہ وسلم کا گلف موجود ہو گا اب آپ نے کرنا یہ ہے کہ کوئی دوسرا فونٹ اسی طرح اوپن کرنا ہے جس میں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سمبل موجود ہو۔۔۔ وہاں سے وہ سمبل کاپی کر کے المجید قرآن فونٹ میں جہاں صلی اللہ علیہ وسلم والی گلف ہے اسکو سلیکٹ کر کے رائٹ کلک کر کے اس کے اوپر پیسٹ کر دینا ہے اس کے بعد فونٹ کو سیو کر کے انسٹال کر لیں آپ کا مسئلہ مستقل بنیاد پر حل ہو جائے گا۔۔۔ :) دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔۔۔ شکریہ
 
جناب السلام علیکم! آپ کا بہت شکریہ ۔ آپ نے میری بہت بڑی مشکل آسان کر دی۔ مہر فانٹ کب دستیاب ہوگا۔ میں اسے مناسب قیمت پر خریدنے کیلئے بھی تیار ہوں۔
 
وعلیکم السلام ۔۔کرننگ کا مسئلہ فی الحال ریلیز میں آڑے آ رہا ہے ۔۔۔ جیسے ہی اس مسئلے کا مناسب حل نکلتا ہے فونٹ ریلیز کر دیا جائے گا۔۔۔
 
arifkarim

معطل

کرننگ کے متعدد حل موجود ہیں۔ اگر کیریٹر میں ممکن نہیں تو لگیچر میں کوشش کریں۔
 
متلاشی

محفلین
کرننگ کے متعدد حل موجود ہیں۔ اگر کیریٹر میں ممکن نہیں تو لگیچر میں کوشش کریں۔
مگر عارف بھائی ہمارا سارا زور کریکٹر پر ہے۔۔۔ اگر کریکٹر کی کرننگ لگ جائے تو پھر تو ہمارا فونٹ دنیا کی ہر زبان لکھ سکے گا۔۔۔ جب کہ لگیچرز آپ جتنے بھی ڈال لیں پھر بھی دوسری زبانوں کے الفاظ جیسے سندھی ، سرائیکی ، پنجابی وغیرہ کے الفاظ درست طور پر نہیں لکھے جائیں گے ۔۔۔
 
عطاء رفیع

محفلین
اس طریقہ میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ یہ رائٹ ٹو لیفٹ ڈائریکشن میں کام نہیں کرتا۔
ڈائریکشن لیفٹ ٹو رائٹ ہوگی تو ہی کام کرے گا۔
لیبرے رائٹر میں ان پیج کی طرح کا فل جسٹیفیکیشن موجود ہے۔ اس سے ایک جگاڑ ہوسکتا ہے۔ اور کامیابی ہوئی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین

اس لڑی کا پہلا مراسلہ دیکھیں۔۔۔ رائٹ ٹو لیفٹ کو ہی جسٹیفائی کیا ہوا ہے۔
 
عطاء رفیع

محفلین
پہلی بات: ڈسٹریبیوٹڈ الائن کا بٹن آپ ربن کو کسٹمائز کرکے ایڈ کرسکتے ہیں۔ میں مائکروسافٹ ورڈ 2010 استعمال کرتا ہوں، یہ بٹن کبھی سامنے نہیں آتا، تاآنکہ آپ خود اسے ایڈ نہ کرلیں۔ 2013 یا 2016 ورژنز کا مجھے علم نہیں۔
دوسری بات: ورڈ 2010 میں رائٹ ٹو لیفٹ الائن میں فل جسٹیفائی نہیں ہوتا۔ نہ معلوم کیا وجہ ہے۔ اور واقعی انہوں نے ورڈ 2016 میں رائٹ ٹو لیفٹ الائن کے ساتھ ہی فل جسٹیفائی کیا ہوا ہے۔

لطیفہ یہ ہے کہ میں نے ایک ٹمپلیٹ لیبرے آفس میں بنایا، اور اس میں ایک اسٹائل بناکر اسے فل جسٹیفائی کردیا۔ پھر یہی ڈاکومنٹ جب ورڈ میں کھولا تو اس میں رائٹ ٹو لیفٹ الائن میں بھی فل جسٹیفائی ہوتا ہے۔ کسی اور ڈاکومنٹ میں نہیں ہوتا :)۔
 
میرے پاس آفس 365 ہے۔ Home ٹیب میں Pargraph گروپ میں Distribute Text کا بٹن شامل کرنے کی کوشش ناکام ہو رہی ہے اور ایک علیحدہ کسٹم گروپ بنانے کا کہا جا رہا ہے جس میں یہ بٹن شامل ہو جاتا ہے۔ لیکن پیراگراف گروپ میں نہیں ہو رہا۔ براہ کرم اگر اس کا طریقہ بتا دیا جائے۔
 
جاسم محمد

دراصل ورڈ کے اندر ہی اسکی اسپورٹ ہمیشہ سے موجود رہی ہے لیکن یہ آپشن ٹول بار پر تب ہی نظر آتا ہے اگر آپ نے مشرقی ایشیائی زبانوں کا لینگوئج پیک انسٹال کیا ہو:
 
جاسم محمد

محفلین
پہلی بات: ڈسٹریبیوٹڈ الائن کا بٹن آپ ربن کو کسٹمائز کرکے ایڈ کرسکتے ہیں۔ میں مائکروسافٹ ورڈ 2010 استعمال کرتا ہوں، یہ بٹن کبھی سامنے نہیں آتا، تاآنکہ آپ خود اسے ایڈ نہ کرلیں۔ 2013 یا 2016 ورژنز کا مجھے علم نہیں۔
دوسری بات: ورڈ 2010 میں رائٹ ٹو لیفٹ الائن میں فل جسٹیفائی نہیں ہوتا۔ نہ معلوم کیا وجہ ہے۔ اور واقعی انہوں نے ورڈ 2016 میں رائٹ ٹو لیفٹ الائن کے ساتھ ہی فل جسٹیفائی کیا ہوا ہے۔
ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ آفس 2019 میں بھی اگر آپ کسی مشرقی ایشیائی زبان کا لینگویج پیک انسٹال کر لیں تو یہ آپشن ربن میں فعال ہو جاتا ہے :)
d000120.gif

d000121.gif
 
شکیب

آفس 2010 میں یہ فورس جسٹی فیکیشن کام نہیں کرتا۔ 2013 اور آگے کے نسخوں میں درست نتائج دیتا ہے۔
واضح رہے کہ فقط اردو متن پر یہ گڑبڑ ہے۔ انگریزی متن پر 2010 میں بھی کام کرتا ہے۔

عطاء رفیع اس لبرے آفس والے ڈاکیومنٹ میں کیا خاص بات ہے یہ جانچنے کی ضرورت ہے۔
 
یاسر حسنین

محفلین
اس لبرے آفس والے ڈاکیومنٹ میں کیا خاص بات ہے یہ جانچنے کی ضرورت ہے۔
اس لبرے آفس ڈاکومنٹ میں یہی آپشن جو مائیکرو سافٹ ورڈ میں (Distributed) کے نام سے موجود ہے (جسے ہم فورس جسٹیفائی کہتے ہیں) آفس 2010 میں بغیر کسی لینگویج پیک کو انسٹال کیے اور متن کی ڈائریکشن کو تبدیل کیے صرف (ctrl+shift+j) دبانے سے استعمال کیا سکتا ہے۔ یا پھر اس بٹن کو سامنے رکھ لیا جائے اور اس پر کلک کر لیا جائے۔
جیسا کہ عطا رفیع صاحب نے اسٹائل کا کہا ہے تو اسی ٹمپلیٹ میں اسٹائل کے علاوہ بھی یہ سب استعمال کر پا رہا ہوں۔ کیونکہ کچھ جگہوں پر ایک آدھ بار ہی استعمال کرنا ہوتا ہے تو اسٹائل بنانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
جہاں تک یہ سوال ہے کہ ایسا کیوں ہے تو اس کا جواب کوئی ماہر ہی دے سکتا ہے۔
 
Top