ابن سعید
خادم
ابھی فاتح بھائی کا دیوان غیر مطبوعہ ہے اس لئے ہم اس کو خاطر میں نہیں لانے والے۔ ویسے کان ادھر کیجئے تو ایک راز کی بات بتائیں، در اصل آج کل فاتح بھائی بات کرتے ہیں تو ایک اور صاحب کو ساتھ ملا لیتے ہیں جو کہ صاحب دیوان ہیں۔ اب آپ ہی بتائیں یک نہ شد دو شد۔ دونوں لوگ باری بدل بدل کر جو اشعار باری کریں گے اس سے تو کانوں میں لگے کاٹن بڈ کے بھی پرخچے اڑ جائیں گے۔