تعارف لے دیکھ لے میاں میرے اندر بھی کچھ نہیں

عباد اللہ

محفلین
اچھا یہ اردو ہی تھی پھر لاسٹ پیراگراف آسان اردو میں لکھیں :rollingonthefloor:
آسان ہی تو ہے کیا چیز مشکل ہے اس میں ؟ غالبا تناسخ؟؟ تو اسے شاید آواگون بھی کہتے ہیں وہ مرنے کے بعد دوسرا تیسرا جنم والا کیا عقیدہ ہے شاید اسے کہتے ہیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اب جبکہ اس لڑی کے تمام مراسلے میں پڑھ چکا ہوں تو ۔۔۔
خوش آمدید کہنے میں کیا حرج ہیں
جو لوگ تناسخ کے قائل ہیں اس لڑی کو تین سال بعد دوبارہ زندہ دیکھ کر ان کا عقیدہے پر اعتبار مزید پختہ ہو جانا چاہئے
جناااب :)
 
مقدس

لائبریرین
آسان ہی تو ہے کیا چیز مشکل ہے اس میں ؟ غالبا تناسخ؟؟ تو اسے شاید آواگون بھی کہتے ہیں وہ مرنے کے بعد دوسرا تیسرا جنم والا کیا عقیدہ ہے شاید اسے کہتے ہیں[/QUOT]
میں نے آسان لکھنے کو بولا تھا۔ آپ نے اور مشکل لکھ دیا :(
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھا یہ اردو ہی تھی پھر لاسٹ پیراگراف آسان اردو میں لکھیں :rollingonthefloor:
آسان ہی تو ہے کیا چیز مشکل ہے اس میں ؟ غالبا تناسخ؟؟ تو اسے شاید آواگون بھی کہتے ہیں وہ مرنے کے بعد دوسرا تیسرا جنم والا کیا عقیدہ ہے شاید اسے کہتے ہیں
ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ انسان کے مرنے بعد جسم تو فنا ہوجاتا ہے لیکن روح کسی اور جسم میں داخل ہو کر اپنا سفر جاری رکھتی ہے۔
 
عباد اللہ

محفلین
ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ انسان کے مرنے بعد جسم تو فنا ہوجاتا ہے لیکن روح کسی اور جسم میں داخل ہو کر اپنا سفر جاری رکھتی ہے۔
یہ ہوئی نا بات اب یہ بھی بتائیے کہ اسے آسان اردو میں تناسخ کی بجائے کیا کہا جائے؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ ہوئی نا بات اب یہ بھی بتائیے کہ اسے آسان اردو میں تناسخ کی بجائے کیا کہا جائے؟
آواگون میری نظر میں زیادہ زبان زد عام لفظ ہے۔ یا پھر سات جنم سے بھی اس کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے۔ بہرحال تناسخ بھی ایسا کچھ معتوب لفظ نہیں۔ لیکن میرے جیسے کم فہم الجھ جاتے ہیں۔
 
واہ نیرنگ بھائی ہم معتقد۔۔!
اس سے پہلے کہ کوئی اور پوچھے آپ اس جملے کی آپ اصلاح فرما دیجئے میں تدوین کرتا ہوں
 
Top