لیپی کے دو مسائل ۔۔

عمر سیف

محفلین
کچھ دن سے لیپی میں کچھ مسئلہ ہے۔

سٹارٹ اپ پہ "ڈیبگ" نامی ایک فائل نوٹ پیڈ میں اوپن ہوجاتی ہے۔ پھر اسے بند کرنا پڑتا ہے۔ ایسا پہلے نہیں تھا۔
اینٹی وائرس فائروال خود باخود بند ہوجاتا ہے جسے مجھے بار بار کھولنا پڑتا ہے۔ ٹرائل ورژن نہیں ہے۔ اور نا میاد پوری ہوئی ہے اس کی۔
 
پردیسی

محفلین
آپ کے لیپ ٹاپ میں آٹو وائرس نامی وائرس سرایت کر گیا ہے۔۔۔یہ وائرس عموما یو ایس بی لگانے سے آتا ہے۔
اس وائرس کے داخل ہونے کے اب آپ کو اپنا لیپ ٹاپ کسی اچھے وائرس سکین سے سکین کرنا پڑے گا
 
پردیسی

محفلین
محترم بہت سے وائیرس سکین اس آٹو رن نامی وائرس کو پکڑ ہی نہیں سکتے۔۔اس کے دکھ کی وجہ سے میں نے اپنی چیہیتی ونڈو دو بار پھڑکائی تھی۔۔اب میں سیانا ہو گیا ہوں۔اب میں نے آٹو رن وائرس سے بچاؤ کے لےلئے '' یو ایس بی ڈسک سیکورٹی '' نامی وائرس سکین بھر چھوڑا ہے۔۔جو ایسے وائرس کو آتے ہیں پھڑکا دیتا ہے
 
ونڈوز وائرس ہمارے لیے قصہ پارینہ ہو گئے ہیں اس لیے ہم سے کسی اچھے مشورے کی توقع نہ رکھی جائے سوائے اس کے کہ لینکس استعمال کرنا شروع کر دیں۔ :) :) :)
 
عمر سیف

محفلین
میں نے کل سٹارٹ اپ سے ڈی بگ کو تو ختم کروا لیا۔ وہ سکائیپ سے ریلیٹڈ کچھ کرنا تھا نیٹ سے چیک کیا تھا۔ سکائیپ دوبارہ انسٹال کرنے سے یہ مسئلہ ختم ہوگیا۔
اب رہ گئی بات اینٹی وائرس کی اس کے لیے کوئی اور اچھا اینٹی وائرس تلاش کرنا پڑے گا ؟
آپ کی نظر میں کون سا اچھا ہے انٹرنیٹ سیکورٹی بھی ہو ساتھ ۔
 
قیصرانی

لائبریرین

میرے اپنے استعمال میں Avast ہے۔ فری ورژن مل جاتا ہے گھریلو استعمال کے لئے۔ اگر آپ نے کوئی "مشکوک" پروگرام انسٹال نہ کیا تو پھر یہ اینٹی وائرس بہت اچھا رہے گا۔ تاہم اگر چھوٹی موٹی فرمز کے بنے پروگرامز جن کے ڈیجیٹل سگنیچر موجود نہ ہوں تو پھر انسٹال کی پرمشن ملتے ہی وائرس اس پر حاوی ہو جائے گا کہ آپ اس وائرس کو چلنے کی اجازت دے چکے ہوتے ہیں

تاہم اگر کچھ پیسے خرچ کریں تو اسی پروگرام کا زیادہ طاقتور ورژن بھی مل جاتا ہے جو ہر مشکوک پروگرام کو سینڈ باکس موڈ میں چلاتا ہے جہاں سے پھر وائرس کو دنیا جہاں کی خبر نہیں رہتی :)
 
فہیم

میں عرصہ دراز سے بنا کوئی اینٹی وائرس انسٹال کیے سسٹم یوز کرینگ اور میرا سسٹم پھر بھی وائرس سے بچا رہتا ہے۔
میں نے صرف کر یہ رکھا ہے کہ ایکسٹرنل ڈرائیو کا آٹو رن آف کردیا یعنی کوئی بھی یو ایس بھی یا سی ڈی لگائے جانے پر وہ خود اوپن نہیں ہوتی۔
دوسرا یہ کہ میں یو ایس بھی میں ایکسس بذریعہ ون رار کرتا ہوں تو وہ سات پردوں میں چھپی ہوئی چیزیں بھی دکھا دیتی ہے اور میں ان میں سے مشکوک اقسام کی چیزوں کو مزے سے ڈیلیٹ مار دیتا ہوں :)
 
اس کا مطلب ہے کہ کچھ دینار خرچ کرنا ہوں گے۔ ویسے میں نےایسا کوئی پروگرام انسٹال تو نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ وائرس آیا ہو۔
 
ضبط بھائی آپ ایسا کریں کہ بٹ ڈیفینڈر کا فری ورژن انسٹال کریں۔ جو ویسے تو بکواس ہے لیکن اسکین کے معاملے میں بڑا زبردست ہے۔
اس کو انسٹال کرکے اپڈیٹ کریں جو کوئی 100 ایم بی سے اوپر کے ہونگے پھر اس سے سسٹم کو Deep System Scan کرائیں۔
یہ تھوڑا ٹائم تو لے گا لیکن وائرسز کو نکال باہر کرے گا :)
 
براڈ بینڈ نیٹ کا یہ مسئلہ ہے یارا کہ جونہی ونڈوز بوٹ ہوتی ہے، وائرس ٹھک کر کے پہنچ جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے آئی ایس پی نے کوئی اینٹی وائرس پروگرام استعمال کیا ہوا ہو؟
 
نہیں جی ایسا تو کچھ نہیں۔
پہلے جب میرا کیبل تھا تب بھی ایسے ہی تھا۔
ابھی میرے پاس بھی براڈ بینڈ ہے تو اس میں بھی ہم ایسے ہی کام چلا رہے ہیں :)
 
عمر سیف

محفلین
براڈ بینڈ نیٹ کا یہ مسئلہ ہے یارا کہ جونہی ونڈوز بوٹ ہوتی ہے، وائرس ٹھک کر کے پہنچ جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے آئی ایس پی نے کوئی اینٹی وائرس پروگرام استعمال کیا ہوا ہو؟
دراصل میرا وائی فائی آن رہتا ہے۔ جیسے لیپی بوٹ ہوتا ہے انٹرنیٹ کونیکٹ ہوجاتا ہے۔ کیا یہ درست ہے یاں وائی فائی استعمال کے بعد بند کر دیا کروں ؟
 
عمر سیف

محفلین
ضبط بھائی آپ ایسا کریں کہ بٹ ڈیفینڈر کا فری ورژن انسٹال کریں۔ جو ویسے تو بکواس ہے لیکن اسکین کے معاملے میں بڑا زبردست ہے۔
اس کو انسٹال کرکے اپڈیٹ کریں جو کوئی 100 ایم بی سے اوپر کے ہونگے پھر اس سے سسٹم کو Deep System Scan کرائیں۔
یہ تھوڑا ٹائم تو لے گا لیکن وائرسز کو نکال باہر کرے گا :)
اگر اس کا لنک شئیر کر دو ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کہ کچھ دینار خرچ کرنا ہوں گے۔ ویسے میں نےایسا کوئی پروگرام انسٹال تو نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ وائرس آیا ہو۔
نیٹ سے جب جڑے ہوں تو کوئی بھی پلگ ان، ڈاؤن لوڈ شدہ فائل کو رن کرنا، یہ سب اسی کیٹیگری میں آ جاتے ہیں

دینار؟ میں سمجھا آپ دبئی ہوتے ہیں
 
Top