لینکس سیکھیں اور سکھایں۔

ecsqatar

محفلین
لینیکس 'Linux' میں پارٹیشن 'Partition' کے طریقوں کے لیے آسان رہنما تحریر:

ونڈوز'Windows' اور لینیکس 'Linux' کو ایک ساتھ boot کرنے کے لیے آپ کس طرح Partition یعنی ڈسک ڈرائیوDisk Drive کے حصے کریں گے؟ کیا آپ /home کے لیے ایک الگ Partition بنائیں گے؟ کچھ لوگ /boot کو اس کے اپنے Partition میں کیوں رکھتے ہیں؟ وقت کے آغاز سے ہی انسان کو ان سوالوں نے پریشان کیا ہوا ہے۔ اس تحریر میں ہم ان میں سے کچھ سوالات کے جوابات دینے کے ساتھ ساتھ آپ کو Partition کرنے کے ایسے طریقے بھی بتائیں گے جن سے آپ کچھ جگہ یعنی Space بچا سکیں گے، تکلیف سے بچیں گے اور آگے جا کر اپنے قیمتی ڈیٹا Data کو کھونے سے بھی محفوظ رہیں گے۔

یہاں ہم آپ کو بتائیں کہ اس تحریر میں ہم یہ نہیں بتائیں گے کہ Partition ‘کیسے’ کیے جائیں بلکہ یہ سمجھائیں گے کہ ‘کیوں’ کیے جائیں۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ Partition کس طرح کی جائے گی یہ آپ کے کمپیوٹر پر منحصر ہے اور یہ بتانے کا کوئی طریقہ نہیں کہ آپ جو کمپیوٹر نظام استعمال کررہے ہیں اس کے لیے سب سے کارآمد طریقہ کیا ہے۔ ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ غلط Partitioning ہونے پر آپ مجھے الزام دیتے پھریں۔

اگر آپ کو اس کا جواب چاہیے کہ Partitioning کس طرح کی جائے تو آپ یہ تحریر پڑھیے۔

How To Resize And Create Partitions With Gnome Partition Editor.

یہاں ہم یہ بتادیں کہ آسانی کے لیے اس تحریر میں استعمال ہونے والے سارے چارٹ Chart سو گیگا بائٹس 100 GB کی ڈسک ڈرائیو Disk Drive کو بنیاد بنا کر بنائے گئے ہیں۔ اور یہ چارٹ Swap Partition کو نہیں دکھائیں گے۔ اگر آپ اس تحریر میں موجود Partition کرنے کے طریقوں کو استعمال میں لائیں گے تو آپ شاید ایک چھوٹے سےSwap Partition کا اضافہ بھی کرنا چاہیں۔ ہم اسے عمومی طور پر ڈسک Disk کے آخر میں اسے لگا تے ہیں۔
کوڈ:
Windows dual Boot

Partition کرنے کے صحیح طریقے سے linux کو ونڈوز کے ساتھ چلانا ایک ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کی طرح ثابت ہوگا اور غلط طریقے سے یہ آپ کے لیے دردِ سر بن جائے گا۔ سب سے اہم چیز جسے آپ ہمیشہ یاد رکھیں وہ یہ ہے کہ عمومی طور پر Windows کو توقع ہوتی ہے کہ وہ کمپیوٹر پر واحد Operating System یعنی کمپیوٹر کو چلانے والا واحد نظام ہے۔ اکثر Windows ڈسک کی پہلے Partition کے علاوہ کہیں اور رہنا پسند نہیں کرتی اور اس کے لیے وہ اپنی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کرنے سے نہیں رکے گی۔ اگر آپ linux کو انسٹال Install کرنے سے پہلے Windows کو یہ جگہ پہلے ہی دے دیں گے تو کئی طرح کی پریشانیوں سے بچ جائیں گے۔

h_1338201866_4644476_dba27ffaf9.png


اس مثال میں ہم نے Windows کے لیے ڈسک میں پچاس گیگا بائٹس 50GB کا پہلا Partition بنایا ہے۔ پہلے آپ Windows کو انسٹال کریں جب یہ کام ہوجائے اور جو جگہ بچ جائے اس میں آپ linux کو انسٹال کرلیں۔ کوئی بھی جدید Linux ونڈوز کو انسٹال ہوا دیکھ کر اسے خود ہی آپ کے Boot Menu میں شامل کردے گا۔
کوڈ:
/Home

Linux کا ایک عام سیٹ اپ یا طریقہ یہ ہے کہ اس میں آپ /home والے Partition کو الگ کرلیں۔ اس کے کئی فائدے ہیں۔

ا) پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ یہ آپ کو اختیار دیتا ہے کہ آپ یوزر فائلوں User Filesکی جانب سے ڈسک پر جگہ گھیرنے کو کسی خاص حد تک محدود کرسکتے ہیں۔

ب) لیکن اہم ترین بات یہ ہے کہ ان فائلوں کو الگ رکھنے سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ کی سسٹم فائلیں 'System files' ( جو ‘/’ میں موجود ہونگی) انھیں کچھ بھی ہوجائے مگر آپ کا Home محفوظ رہے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ پورا آپریٹنگ نظام Operating System دوبارہ انسٹال کرسکیں گے اور اپنے دیگر پروگرام اور ڈیسک ٹاپ سیٹنگس Desktop Settings کو جوں کا توں چھوڑ سکیں گے۔

مثال کے طور پرآپ UBUNTU 9.04 چلا رہے ہوں اور /home اس کا Partition ہو۔ آپ کے پاس Home میں لاتعداد فائلیں، ڈیسک ٹاپ سیٹنگس، Firefox کے Bookmarks، Conky Config وغیرہ ہوں۔ اگر آپ فیصلہ کریں کہ آپ کو دوبارہ Installation کرنی ہے یا پھر Upgrade یعنی بہتر بنانا ہے تو آپ اپنے Home کو چھوڑ کر باقی پورے نظام کو مٹا سکتے ہیں۔ جیسے ہی آپ کا کام ختم ہوگا آپ دیکھیں گے کہ آپ کی فائلیں اور سیٹنگس Settings ویسے ہی موجود ہیں جیسے کہ آپ نے انھیں چھوڑا تھا۔

h_1338202388_2828367_795dfb87df.png


اوپر موجود چارٹ Chartایک مثال ہے۔ یقیناً آپ اپنی ضرورت کے حساب سے Partition کا حجم Size تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ Root Partition میں بہت سارے پروگرام انسٹال نہیں کرنا چاہتے تو اسے 10 یا پھر 20GB کا رہنے دیں اور باقی کی جگہ User Files کے لیے چھوڑ سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو User Files کے لیے کم جگہ چھوڑ دیں۔
کوڈ:
/boot

اکثر لوگ ایکھ چھوٹا سا Boot Partition، روٹ Root سے الگ بھی بناتے ہیں۔ ہمارے تجربے کے مطابق یہ خاص طور پر اس وقت کام آتا ہے جب ایک ہی کمپیوٹر پر دو یا اس سے زائد 'DISTROS' چل رہے ہوں۔ چونکے /boot کے Partition پر ہی لینیکس، Kernel اور GRUB کے Menu کو محفوظ بناتا ہے لہذا اس طریقہ سے آپ Boot کی معلومات کو دونوں Distros کو فراہم کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی مرضی کے Kernel بنانا چاہیں (جو بظاہر مشکل نظر آتے ہیں مگرآسان بھی ہوتے ہیں اور تفریح بھی) تو آپ انھیں Boot Partition میں رکھ سکتے ہیں۔

اس طریقے کے زریعے آپ دونوں Distros کو اپنے بنائے ہوئے ایک ہی Kernel سے چلا سکتے ہیں۔

h_1338202432_4859393_43dcf9feab.png


جیسا کہ آپ اوپر دیکھ رہے ہیں کہ Boot Partition کو بہت بڑا ہونے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ اس کام کے لیے سو میگا بائٹس 100MB کی جگہ کافی ہوگی۔ ہاں اگر آپ کہکشاں میں ستاروں سے بھی زیادہ Kernel رکھنا چاہتے ہیں تو پھر بات کچھ اور ہے۔
کوڈ:
/usr

ایک اور عام طریقہ یہ ہے کہ /usr کو بھی اپنا ہی ایک Partition دے دیا جائے۔ /usr میں کئی طرح کی چیزیں رہتی ہیں مثلاً شروع میں انسٹال کرتے ہوئے آپ نے جو Binaries کا اضافہ کیا تھا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کمپیوٹر استعمال کرنے والے یعنی User کے انسٹال کیے گئے پروگرام ایک خاص حد سے زائد جگہ نہ گھیریں تو نیچے چارٹ میں دیا گیا طریقہ استعمال کرلیں۔

h_1338202489_1187775_33d6697b63.png


چونکہ /usr میں کئی چیزیں موجود ہوتی ہیں لہذا آپ کو اسے اچھی خاصی جگہ یعنی Space دینی ہوگی۔
کوڈ:
/var

سرورز Servers میں ایک عام طریقہ یہ استعمال کیا جاتا ہے کہ /var کو اپنا ایک Partition دے دیا جاتا ہے۔ عمومی طور پر یہ اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ Log فائلوں اور اس جیسے دوسری چیزوں کی جانب سے گھیری جانے والی جگہ کو ایک خاص حد تک محدود کردیا جائے۔

h_1338202539_7803272_d39c00ea9b.png


اب سوال یہ ہے کہ /var کے Partition کو کتنی جگہ دی جائے تو یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ اپنا کمپیوٹر کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ زیادہ تر ڈیسک ٹاپ لینیکس استعمال کرنے والے یعنی Desktop Linux Users کو اس Partition کی فکر نہیں ہونی چاہیے۔

کن چیزوں کو Partition 'نہیں' کرنا ہے۔

فائل سسٹم Filesystem کے کچھ حصے ایسے ہیں جنھیں آپ Root میں رکھنا چاہیں گے۔ /bin, /lib اور /etc میں موجود فائلوں کی boot کے وقت فوری ضرورت ہوتی ہے اور اگر یہ الگ الگ Partitions میں ہونگے تو ہوسکتا ہے کہ ضرورت کے وقت شاید یہ استعمال نہیں ہوسکیں ۔ مثال کے طور پر /lib میں عمومی طور پر کچھ کرنل موڈیول Kernel Module ایسے ہوتے ہیں جن کی فوری ضرورت Kernel کے Boot ہوتے وقت پڑ سکتی ہے۔ اس وقت اگر Partition تک کمپیوٹر نہیں پہنچ پایا تو صورت حال خراب بھی ہوسکتی ہے۔

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ /usr بھی اسی طرح ہی ہے۔ مجھے ذاتی طور پر /usr کے Partition کی وجہ سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا مگر آپ اپنی ڈسک ڈرائیو Disk Drive کے حصے کرتے ہوئے اس بات کا بھی خیال رکھیں۔



یہ میری پہلی کوشش ہے-اگر ہمت افزایَ ہویَ تو مزید شیرنگ کروں گا۔ڈایگرم غایب ہو گےَ ہیں اس لیے pdf کا لنک بھی دے رہا ہوں۔
http://dl.dropbox.com/u/55129305/urdu%20...20Urdu.pdf
براے مہربانی اس میں اگر کویَ کمی ہے تو اس کے بارے میں لکھیں تاکہ سب زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔
واسلام۔
ثاقب علی۔
 

muhajir

محفلین
عامر بھائی، اچھی کاوش ہے،
ہم جیسوں کے لیے عمدہ کام کیا ہے آپ نے، شکریہ
 
Top