لیمن کیک

شمشاد

لائبریرین
چلیں مزیدار لیمن کیک تیار کیجئے ۔

اشیائے استعمال :

چینی - سوا کپ
لیموں - پانچ عدد
انڈے - سات عدد
میدہ - سوا کپ
مکھن - سوا کپ
بیکنگ پاؤڈر - سوا چمچ

بنانے کی ترکیب :

سب سے پہلے مکھن کو گرم کریں، پھر چھانے ہوئے میدے کو اس میں ملائیں، اور پھر اسے خوب اچھی طرح ملا کر انڈوں کو بھی پھینٹ کر اس میں شامل کر دیں، لیموں کا رس اور بیکنگ پاؤڈر بھی اس میں چینی کے ساتھ ہی ملا دیں۔ اب تمام اشیاء کو اچھی طرح گوند لیں اور اپنی پسند کے سانچے میں ڈال کر اوون میں رکھ دیں اور 32 منٹ تک پکنے دیں۔ اس کے بعد اوون سے نکال کر خود بھی کھائیں اور مجھے بھی کھلائیں۔
 
ماوراء

محفلین
زبردست شمشاد صاحب۔۔۔میں آپ کو مان گئ۔۔۔۔ویسے سچی سچھی بتایئے گا۔۔۔۔بھابی نے طریقہ بتایا ہے یا۔۔۔؟؟؟ :wink:

ویسے میں ضرور try کروں گی۔۔۔اس لیے کہ مجھے کیکس کا بہہہتتتت زیادہ شوق ہے۔۔۔بنانے اور کھانے کا بھی۔۔۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
Mawra نے کہا:
زبردست شمشاد صاحب۔۔۔میں آپ کو مان گئ۔۔۔۔ویسے سچی سچھی بتایئے گا۔۔۔۔بھابی نے طریقہ بتایا ہے یا۔۔۔؟؟؟ :wink:

ویسے میں ضرور try کروں گی۔۔۔اس لیے کہ مجھے کیکس کا بہہہتتتت زیادہ شوق ہے۔۔۔بنانے اور کھانے کا بھی۔۔۔ :p

ظاہر ہے اسی نے ہی لکھوایا ہے اور وہ بھی میرے پاس بیٹھ کر -
بنانے اور کھانے کے بعد اپنی آرا سے ضرور نوازیئے گا۔
 
اجی حضرت اوون میں رکھنے کا وقت ہی بتایا ہے مگر شاید یہ بتانا بھول گئے کہ اوون کی حرارت کتنے سینٹی گریڈ رکھنا ضروری ہے۔ اب پچاس سنٹی گریڈ پر تو کیک نہیں بنے گا نا ۔ ۔ ۔ ۔ :lol:
 
ماوراء

محفلین
سیانوں کے لیے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔۔۔ :p

آپ کو پتہ نہیں کیک کتنے سینٹی گریڈ پر بنایا جاتا ہے۔۔۔ :( چلیں کوئی بات نہیں۔۔۔بیگمات سے پوچھ لیجئے گا۔۔ :p
 
ماوراء

محفلین
aww۔۔۔آپ کیک خود بناتے ہیں۔۔۔ :? :( شمشاد صاحب کو دیکھیئے۔۔۔ان کی ایک ہی بیگم ہیں۔۔۔اور وہ کتنے خوش ہیں۔۔۔کبھی کچن میں گئے ہی نہیں۔۔۔ :(
 
x boy

محفلین
چلیں مزیدار لیمن کیک تیار کیجئے ۔

اشیائے استعمال :

چینی - سوا کپ
لیموں - پانچ عدد
انڈے - سات عدد
میدہ - سوا کپ
مکھن - سوا کپ
بیکنگ پاؤڈر - سوا چمچ

بنانے کی ترکیب :

سب سے پہلے مکھن کو گرم کریں، پھر چھانے ہوئے میدے کو اس میں ملائیں، اور پھر اسے خوب اچھی طرح ملا کر انڈوں کو بھی پھینٹ کر اس میں شامل کر دیں، لیموں کا رس اور بیکنگ پاؤڈر بھی اس میں چینی کے ساتھ ہی ملا دیں۔ اب تمام اشیاء کو اچھی طرح گوند لیں اور اپنی پسند کے سانچے میں ڈال کر اوون میں رکھ دیں اور 32 منٹ تک پکنے دیں۔ اس کے بعد اوون سے نکال کر خود بھی کھائیں اور مجھے بھی کھلائیں۔
o_O
لیمن کا رس ؟ میرے خیال سے لیمن زیست ڈالتے ہیں خوشبو کیلئے
 
Top