لگام ڈلائی : حقانی گروپ کو دہشت گرد قرار دیا جائے

ساجد

محفلین
دونوں پارٹیوں کے قانون سازوں نے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے کہا ہے کہ امریکی مفادات پر پے در پے حملے کرنے کی وجہ سے پاکستان سے تعلقات رکھنے والے حقانی نیٹ ورک کو بیرونی دہشت گرد گروپ قرار دیا جائے۔
مکمل پڑھئیے
 

ساجد

محفلین
دہشت گردی ایک سنگین جرم ہے جس کی مذمت کی جانی چاہئیے اور دہشت گردوں کو کسی قسم کی رعایت بھی نہیں ملنی چاہئیے۔البتہ عالمی دادا گیری کی خواہش وقت کی طاقتوں کو منطق اور دلیل کو سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کر دیا کرتی ہے۔
کون کہتا ہے کہ طالبان دہشت گرد نہیں ہیں؟ لیکن انہی طالبان سے مذاکرات اور پھر اسی سانس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا واویلا بیچ چوراہے کے بھانڈا پھوڑ رہا ہے۔ حقانی گروپ اس لئے "دہشت گرد" ہے کہ ابھی تک اس نے اپنی قاتلانہ صلاحیتیں امریکی اشارہ ابرو پر نچھاور نہیں کیں اور پھر اب نیٹو سپلائی بحال کروانے کے لئے پاکستان کی باگیں کھینچنا بھی مقصود ہے اس لئے ایک بار پھر سے یاد آیا کہ ان کے مفادات کو حقانی گروپ نقصان پہنچا رہا ہے۔اس سے پاکستان پر اقتصادی پابندیوں کی نظر نہ آنے والی تلوار بھی لٹکا نے کا کام لینا تو بہت ہی اچھا خیال ہے:lol:۔ کون پوچھتا ہے، حقانی گروپ کے بہانے سے پاکستان میں فوجی کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کا موقع بھی مل جائے گا۔
ارے بھائی ، جب آپ کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے دہشت گرد ہیں تو آپ دوسرے ممالک میں جارحیت کر کے ان سے بڑے دہشت گرد کہلائے جانے کے حق دار ہیں یا نہیں؟۔ کوئی دلیل کوئی منطق کوئی حقیقت آپ کی عقل شریف میں گھستی ہی نہیں۔
خیر عقل تو ہمارے اپنوں میں بھی نہیں ۔80 کی دہائی میں جو غلطی کی تھی وہی آج کئے جا رہے ہیں۔ تب امریکی مفادات کا دفاع کرنے کے لئے جو قاتل اور شدت پسند پوری دنیا سے جمع کر کے اپنے گھر میں بٹھا ئے تو انہیں ابھی بھی گلے لگایا ہوا ہے۔ آپ کی فوج اس قابل ہے کہ آپ کے ملک کا دفاع کر سکے تو کیوں ان قاتلوں کے پیچھے چھپتے پھرتے ہو؟۔ انہیں نکال باہر کرو اور یہ جانیں اور ان کا آقا امریکہ۔
 
Top