لُغاتِ سعیدی

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
آب
آب -ف پانی، آبرو، فیض، رونق، چمک، عزّت، جوہر، تلوار کی دھار، طرز وروِش، آٹھواں رومی مہینہ تقریباً بھادوں یا اگست۔
آب آبشی- ف بدرو (م)
آبِ آتش رنگ- ف شرابِ سُرخ ۔
آبِ آتش زدہ- ف گرم آنسو۔
آبِ آتش ناک - ف شرابِ سُرخ۔
آبِ آتشیں- ف تیز و تُند شراب ۔
آبِ آخرت- ف غُسلِ میت۔
آبِ آسیا - ف وہ پانی جس کے زور سے پن چکّی چلتی ہے۔
آباد- ف بساہوا، غیر ویران، آفرین اور مرحبا کے معنوں میں بھی آتا ہے۔نیز ورودِ کعبہ اور نام خانۂ کعبہ
آبادان -دیکھیے آباد
آبار- ف جلا ہوا سیسہ ، اسربِ سوختہ۔
آبار- ف جمع بئر کی، کنویں، چاہ ہا۔
آبِ اَرغوانی- ف سُرخ شَراب، انگور کی شَراب، نیز غم کے آنسو۔
آبارہ - ف حِسَاب ۔
آب اَز آتش بر آوُردن - ف کوئی کام عجیب و غریب کرنا۔
آب اَزجِگر بخشیدن - ف عَطا و بخشِش کرنا۔
آب اَزدہان رَفتن - ف رال ٹپکنا، حسرت کھانا۔
آب اَزیک چشمہ خوردن - ف ایک کنویں سے پانی پینا، ایک طرح کا حُکم رکھنا، برابر ہونا۔
آبال - ع جمع ہے اِبِلْ کی ۔اوٗنٹ ، شُتران۔
آبام - ف بُرج، منارہ، پہاڑی قلعہ ۔
آبان - ف آٹھویں شمسی مہینے کا نام ہے۔تقریباً ماہ اگھن یا اکتوبر ،ہر شمسی مہینے کی دسویں تاریخ جو اہلِ فارس کے یہاں عید کا دِن ہے۔ نیز نام ایک فرشتے کا۔
آبِ اَنار - ف شَرابِ سُرخ۔
آبِ اَنبار - ف بڑا حَوض جو قلعوں میں پانی کا ذخیرہ رکھنے کے لیے ہوتا ہے اور بارِش کے پانی سے بھر جاتا ہے۔
آب اَندام - ف نازُک بدن، نازنین۔
آبِ اَنگور - ف شرابِ انگوری۔
آبِ آہن - ف لوہے کا جوہر۔
آبِ آہن تاب - ف لوہا بُجھایا ہوا پانی
آبِ آئینہ - ف آئینہ کی جِلا ، صفائی ۔
آباء - (ع) اَب کی جمع جو اَصل میں ابوٌ تھا بمعنی باپ۔
آبائے علوی - (ع) لغوی معنی بلندی والے باپ کنایتاً نو آسمان یا گردِش کرنے والے سات سِتارے جن سے تاثیریں ظاہر ہوتی ہیں۔ اِس کے مقابلے میں عناصِرِ اَربعہ کو اُمّہاتِ سِفلی کہتے ہیں۔
آبِ باراں - ف مینہ کا پانی ۔
آبِ باریک - ف بہت تھوڑا پانی ۔
آب باز - ف پیراک، پانی سے کھیلنے والا، غوطہ خور ۔
آب بازی کردن - ف صِرف تفریح کی غرض سے نہانا ۔
آب بپائے کسے ریختن - ف نوکری و خِدمت گاری کرنا۔
آب بپرویزن پیمودن - ف لغو و عبث کام کرنا۔
آب بپوست افگندن - ف میوہ پکنا، لڑکے و لڑکی کا بالغ ہونا۔
آب بدستِ کسے ریختن - ف خِدمت کرنا ۔
آب بدہان آمدن - ف منہ میں پانی بھر آنا۔
آب بر آتش زدن - ف غُصّہ کو بجھانا، تسلّی دینا۔
آب بر آئینہ ریختن - ف ایران کی رسم ہے کہ جب کوئی سفر کو جاتا ہے تو آئینہ پر سبزپتّے رکھ کر پانی ڈالتے ہیں اور اُسے بخیر واپس آنے کا شگون جانتے ہیں۔
آب بردار - ف بے تحقیق بات، جس کا سچ جھوٹ نہ معلوم ہو۔
آب بردن- ف بے رونق کرنا ، ذلیل کرنا۔
آب بردیدہ زدن - ف بیدار و ہُشیار کرنا۔
آب بررُخ ریختن - ف بیدار و ہُشیار کرنا۔
آب برروئے کار آوردن - ف کسی شئے میں اُس کی گئی ہوئی خوبی پھر پیدا کرنا۔ رونق دینا، عزّت پانا۔
آب برگِ سدرہ - ف بیری کے پتوں کا پانی ۔
آب بریسماں بستن - ف غیر ممکن چیز کو تلاش کرنا۔
آب برین - ف پانی کی ندی کا کنارہ جو خولدار ہو۔
آب بزیر کسے ہشتن - ف فریب دینا۔
آبِ بستہ - ف بلّور کا پیالہ، شیشہ، تلوار(ک)
آب بغربال پیمودن - ف لغووبے کار حرکت کرنا۔
آب بلکدسودن - ف فضول کام کرنا۔
آبِ بے افسار - ف آزادانہ زِندگی، خودسری۔
آبِ بے لجام - ف آزادانہ زِندگی، خودسری۔
آب پاش - ف سقّہ، بھشتی، پانی چھڑکنے والا ظرف و آدمی۔
آب پاشی- ف چھڑکاؤ،کھیتوں میں پانی دینا، سینچنا۔
آب پُز - ف اُبلا ہوا انڈا ۔
آب پُشت- ف نطفۂ مرد۔
آبِ پیکان- ف گھانس کی باڑھ ، تیزی۔
آب پیکر- ف نازُک جسم والا ۔
آب پیکراں - ف کنایتاً: سِتارے ۔
آب تاختن - ف پیشاب کرنا۔
آب تاک - ف شرابِ انگوری۔
آبِ تلخ - ف شراب، کھاری پانی، آنسو۔
آبِ تمیز - ف صاف شُدہ پانی۔(م)
آب تنک - ف وہ گہراؤ یعنی عمق کا پانی جو کم ہو۔
آبتین - ف (بر وزن آستین) فریدون کے باپ کا نام ۔
آب جو ٗ - ف چشمہ، نہر ۔
آب جوش- ف گوشت کا عرق، یخنی، نیز سوڈا واٹر، لیمونیٹ۔(م)
آبِ چائیدہ - ف ٹھنڈا پانی۔(م)
آب چرا - ف نہاری، ناشتہ، تھوڑی غذا۔
آب چشم- ف آنسو۔
آب چکیدن از چیزے - ف کسی چیز کا نہایت ترو تازہ لطیف ہونا۔۔
 
آخری تدوین:
Top