لوہا زمین پر پایا جانے والا عنصر نہیں ہے

لو ہا بنی نوع انسان کے لیے ایک اہم دھا ت رہا ہے۔ قرا ن مجید میں لوہے کا ذکر اس طرح کیا گیا ہے:
(وَاَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ فِیْہِ بَاْس شَدِیْد وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ)
”…اورلو ہا اتاراجس میں بڑا زور ہے اور لوگوں کے لیے منافع ہیں ”۔(1)
تما م مفسرین نے آیت میں لوہے کے لیے ”اتارا” کا جو لفظ استعمال کیا گیا ہے اس سے لوگوں کے لیے فائدہ مند ہونے کے معانی لیے ہیں۔ چناچہ حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں
”پھر فرماتاہے ہم نے منکرین حق کی سرکوبی کے لیے لوہا بنایا ہے یعنی اول تو کتاب و رسول اور حق سے حجت قائم کی پھر ٹیڑھے دل والوں کی کجی نکالنے کے لیے لوہے کو پیدا کردیا کہ اس سے ہتھیار بنیں اور اللہ کے دوست حضرات اللہ تعالیٰ کے دشمن کے دل کا کانٹا نکال دیں(تفسیرابن کثیر)۔
مولانا عبدالرحمن کیلانی اسی آیت کے تحت لکھتے ہیں ۔
” لوہا اگرچہ زمین کے اندر کانوں سے نکلتاہے تاہم اسے نازل کرنے سے تعبیر کیا جیساکہ میزان کو نازل کرنے سے تعبیر کیا ہے ۔اس سے مرادا ن چیزوں کو پیداکرنا اور وجود میں لانا اور اجمالاً تمام اشیاء ہی اللہ تعالیٰ کی نازل کردہہیں ۔(تیسیر القرآن ۔ جلد چہارم)
مولانا مودودی کا بھی اس آیت کے حوالے سے یہی مؤقف ہے ۔آپ کے الفاظ ہیں:
”لوہا اتارنے کا مطلب زمین میں لوہا پیداکرناہے جیساکہ ایک دوسری جگہ قرآن میں فرمایا وَاَنْزَلَ لَکُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمَانِیَةَ اَزْوَاجٍ (الزمر)۔ اس نے تمہارے لیے مویشیوں کی قسم کے آٹھ نر ومادہ اتارے”۔چونکہ زمین میں جو کچھ پایاجاتاہے وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے یہاں آیاہے خود بخود نہیں بن گیاہے اس لیے ان کے پیداکیے جانے کوقرآن مجید میں نازل کرنے سے تعبیر کیا گیاہے۔(تفہیم القرآن ،جلد پنجم ،صفحہ 322 )
لیکن آج سائنس کی ترقی نے اس آیت کے مفہوم میں حیرت انگیز اضافہ فرمادیاہے اور جب ہم اس کے لغوی معنوں ”طبعی طورپر آسمان سے اتارا”…..پر غور کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس میں ایک بے حد اہم سائنسی معجزے کا ذکر کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ جدید فلکیا تی محققین نے انکشاف کیاہے کہ ہماری دنیا میں پایا جانے والا لوہا بیرونی خلا کے عظیم ستاروں سے آیا ہے۔

کائنات میں پائی جانے والی بھاری دھاتیں بڑے ستاروں کے نیوکلئیس (Nucleus) میں پیدا ہوتی ہیں تاہم ہمارے شمسی نظام کے اندر از خود لوہا پیدا کرنے کے لیے موزوں ڈھانچہ نہیں ہے۔ یہ صرف سورج سے بہت بڑے سائزکے ستاروں کے اندرپیداہو سکتاہے۔ جن میں درجہ حرارت کروڑوں درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتاہے۔ جب کسی ستارے میں بننے والے لوہے کی مقدار ایک خاص حد سے متجاوز ہو جائے تو وہ اسے برداشت نہیں کرسکتا او ر ایک دھماکے کے ساتھ ”نوا”(Nova)یا ”سپر نوا”(Super Nova)خارج کرتاہے جو ایک قسم کے شہابیے (Meteorites)ہوتے ہیں۔ان کی بہت بڑی تعداد خلا میں پھیل جاتی ہے۔ یہ اس وقت تک حرکت کرتے رہتے ہیں جب تک کسی جرمِ فلکی (Celestial Body)کی قوت ِجاذبہ انہیں اپنی طرف کھینچ نہ لے۔
اس سے پتہ چلتاہے کہ لوہا زمین پر تشکیل نہیں پایا بلکہ ستاروں کے پھٹنے کے عمل سے شہابیوں کی صورت میں”زمین پر اتارا گیا ہے ”بالکل اسی طرح جیسے متذکرہ آیت میں بیان کیاگیاہے۔ اب یہ بات واضح ہے کہ اس حقیقت کا سائنسی طور پر ساتویں صدی میںنزول ِقرآن کے وقت ادراک نہیں ہو سکتاتھا۔ (2)
پروفیسر آرم اسٹرانگ (Armstrong)جو امریکی خلائی ادارے ناسا (National Aeroxautics Space Administration) (NASA )میں مصروف عمل ہیں اورایک نہایت معروف سائنس دان ہیں۔ ان سے لوہے اور اس کی تشکیل کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے وضاحت سے بتایا کہ زمین میں تمام عناصر کس طرح تشکیل پاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تشکیل کے مرحلے سے متعلقہ حقائق سائنس دانوں نے حال ہی میں دریافت کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سورج کی ابتدائی مرحلے کی توانائی لوہے کی عنصری تخلیق کے لیے کافی نہیں تھی۔ ان کے الفاظ کامفہوم یہ تھا:
” ریاضی کے حساب سے لوہے کے ایک ایٹم کو بنانے کے لیے ہمارے نظام شمسی (جس میں سورج اور آٹھ سیارے شامل ہیں)کی مجموعی توانائی ناکافی ہے ،اس سے کم ازکم چارگنا زیادہ توانائی کی ضرورت ہے۔ سائنس دانوں کو یقین ہے کہ لوہاایک (Extraterrestrial)غیر زمینی شے ہے جو زمین پر پیدا نہیں ہوئی بلکہ کسی دوسرے ذریعے سے زمین پر آئی ہے۔” (3)
 
ایک ضمنی سوال ۔
وہ جو کہا گیا کہ زمین کبھی سورج کا حصہ تھی، کسی دھماکے وغیرہ نے سورج کا کچھ حصہ دور پھینک دیا، جو ٹھنڈا ہوا تو زمین کے خصائص پا گیا؟ کیا لوہا سورج میں بھی نہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیوی میٹیریل جتنے بھی ہوتے ہیں، سب کے بننے کا الگ عمل ہوتا ہے۔ سپر نوووا کا عمل کافی معلوماتی ہے۔ ہماری زمین پر موجود ہر ایٹم دراصل کسی اور جگہ سے آیا ہے تو لوہا بھی اسی طرح آیا :)
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک ضمنی سوال ۔
وہ جو کہا گیا کہ زمین کبھی سورج کا حصہ تھی، کسی دھماکے وغیرہ نے سورج کا کچھ حصہ دور پھینک دیا، جو ٹھنڈا ہوا تو زمین کے خصائص پا گیا؟ کیا لوہا سورج میں بھی نہیں؟
عام طور پر ستاروں کے اندر ہائیڈروجن گیس ہیلئم میں بدلتی ہے اور اسی طرح درجہ بدرجہ بھاری تر عناصر بنتے جاتے ہیں۔ لوہا سب سے بھاری عنصر ہے جو اس عمل میں بنتا ہے۔ اس سے زیادہ بھاری عناصر بنانے کے لئے جتنی حرارت درکار ہوتی ہے، وہ عام ستاروں پر نہیں پایا جاتا۔ تاہم جب ستارہ سپر نووا کی شکل میں پھٹتا ہے تو اس وقت خارج ہونے والے حرارت بھاری عناصر کو بناتی ہے :)
 
آخری تدوین:
Top