لوکلائزیشن پراجیکٹس پر تعاون کی پیشکش!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

وکی پیڈیا پر تکنیکی اصطلاحات کا اردو ترجمہ کرنے والے ایک صاحب نے ہمارے اردو لوکلائزیشن پراجیکٹس میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ میں یہاں ان کے ساتھ ای میل کا تبادلہ پیش کر رہا ہوں:

[align=left:56f049dd7a][eng:56f049dd7a]Hi,

Just searching for Urdu operating systems on net, brought me to ur
website. Wanted to know if Linux or any other operating system is available in Urdu, I mean like a
complete Urdu Operating System, means everything in Urdu, not a urdu
support. If not would like to know if there is any such project underway,
and what is the progress of project and time for the completion. We all
Urdu speakers are waiting for such a thing.

Regards,

Asif
[hr:56f049dd7a]
AssalamOAlaikum,

We have several localization projects running on urduweb, of which localizing gnome desktop is the biggest one. We are using an entrans based system to collaborate our translation work. You are welcome to have a look as well as join these efforts on the following link:

http://l10n.urduweb.org/entrans/main.php

There is also an Urdu discussion forum for this project on the following link:

http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=122

Regards,

[hr:56f049dd7a]

Salam,

Nice to have ur reply, praying for ur success.

We r working with Urdu wikipedia, and at urdu wikipedia we do write urdu articles, translate other important things which r good for urdu speakers, want to say we want to serve urdu and urdu speaker like u. I with my friends were in discusion upon Urdu operating system decieded to search on the net and found some websites wihich r doing localization work.

came to know that most important problem faced by all these programmers is searching appropriate urdu term for a specific english term in computer glossary. and unavailablity of such glossary is creating loss of time for all devoplers. considering the importance of such a thing we at Urdu wike have launched a project for Urdu computer glossary, called شمارندی مسرد to provide a good, standard and appropriete urdu terms for urdu operating system and softwares developers. I want to say if we the wiki piedia team, can help u to fasten the work pace at urdu localization, it will be a great plasure for us. For example as I have visted ur website and have obsered that u and ur team have spent a lot of time in translating those english terms and still a lot is to be done, we can devide the word to speed it up, we at Urdu Wiki do the translation work and u at ur side do the programming work, and the urdu translation u need u just consult urdu wiki for that and we will be doing that for u.

I am not a computer programmer and dont know exactly how can I help u, but we urdu wiki writers really want to help u. As u guys r computer experts, it is upon u how to benifit from our services. our شمارندی مسرد project is same as required by u for translation of linex to urdu, so if we r doing some thing, then it is better to benifit from that and not to do the same thing and lose time so that u do the think we cant do, like programming.

Here I provide u the link for urdu glossary if u want to see how the things e going on urdu wiki, and would like to have advice from u and would like to know how we can help in fastening the speed of ur work to provide an urdu operating system for our beloved urdu speakers.

link for wiki's urdu computer glossary is here

http://ur.wikipedia.org/wiki/شمارندی_مسرد_Z

waiting anexially for ur reply.

[hr:56f049dd7a]

AssalamOAlaikum, and thanks for offering your cooperation. We will definitely appreciate your help in the localization projects. We are badly in need for help both in carrying out the translation work as well as in finding the right Urdu phrases for technical terms.

You do not need any programming skills to particiapte in the localization projects. In case you noticed, we have even integrated a javascript-based Urdu editor inside entrans which makes it even easier to input Urdu text.

I would suggest that you and your friends join the Mehfil forum (www.urduweb.org/mehfil). There we have a chance to better coordinate these efforts. We can then talk about the division of work and any other needed infrastructure. [/eng:56f049dd7a][/align:56f049dd7a]
 

مہوش علی

لائبریرین
میں نے انکی لغت کا مطالعہ کیا ہے اور یہ بہت ہی زبردست کام ہوا ہے۔ شکر ہے اللہ کا کہ ہمیں ہمارا مقصد حاصل ہوا۔

باقی بی ٹی، آپ کو میں بتاؤں کہ ایک دفعہ پاکستان جا کر میں نے اردو بورڈ کی میٹرک کی کتب پڑھنے کی کوشش کی تھی۔ وہاں جو اصطلاحات استعمال ہوئی تھیں، وہ میرے لیے بالکل نا معلوم تھیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اردو بہت نئی زبان ہے اور اس میں یہ اصطلاحات یا تو فارسی سے آئیں گی یا پھر عربی سے۔ اس لئے یہ مرحلہ تو عبور کرنا ہی ہو گا۔ باقی میں بھی اس حق میں ہوں کہ آسان سے آسان تر ترجمہ ہو اور غیر ضروری فارسی\عربی الفاظ کی بجائے سادہ اردو الفاظ کو ترجیح دی جائے۔
 

دوست

محفلین
یہ پڑھ کر خوشی ہوئی۔
میرا خیال ہے نعمان اس سلسلے میں کچھ مزید کام کرسکتے ہیں۔ جو اصطلاحات وکی پر اردو ہوچکی ہیں ان کو ورڈبینک میں شامل کیا جائے۔
لیکن میرا خیال ہے ان پر ایک بار نظر ڈال لی جائے تو بہتر رہے گا۔
بدتمیز آپ کی منطق میرے حساب سے غلط ہے۔ اگر اردو کرنا ہے تو “ہر چیز“ اردو کرنا ہوگی۔ ورنہ پہلے سے بھی تو چل رہا ہے اردو کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
اردو کے افعال لگا دینے سے کیا ہوجائے گا کچھ بھی نہیں۔
ترجمے کے سلسلے میں آخری بار ہمارا اتفاق رائے اس بات پر ہوا تھا کہ ترجمہ عام فہم ہو چاہے اردو چاہے انگریزی۔ لیکن اردو بہرحال ہماری ترجیح رہے گی۔
نعمان جی آپ ان سب اصطلاحات کو اٹھا کر ورڈبینک میں شامل کرنے کا کچھ کریں۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
یہ تو ایسے ہوا جیسے کسی کا نام “اے بی سی“ ہو تو اس کو اردو میں “الف بے پے“ کہنا شروع کر دیا جائے۔ اسی صورتحال پر کچھ عرصہ پہلے خاور نے بھی لکھا تھا کہ اردو پر یہ والا ظلم نہ کریں۔ میں نے بھی کوشش کی تھی کہ محفل پر ایسا کوئی تھریڈ مل جائے جہاں اس بات پر بحث ہوئی ہو کہ ٹرمز کا ترجمہ کرنا اتنا ضروری کیوں ہے؟ کیا ایسا آسانی کے لیے ہے یا لاشعور میں یہ ڈر ہے کہ اگر ٹرمز کا بھی اردو ترجمہ نہ کیا گیا تو لوگ کہیں گے کہ یہ کیا تھوڑی سی اردو شامل کی ہے باقی سب وہی کا وہی ہے۔
دیکھیں ‌بھائی جی، دنیا کی ہر زبان یا تو لفظ کو من و عن قبول کر لیتی ہے یا پھر اسے مقامیا لیتی ہے۔ یہاں فن لینڈ میں‌ فننش اور سوئیڈش دونوں‌ زبانیں چلتی ہیں۔ سوئیڈش نے کافی الفاظ انگریزی سے لیے ہوئے ہیں اور بہت معمولی سی تبدیلی سے انہیں اپنا لیا ہے۔ لیکن فننش زبان میں‌ ہر چیز کو ہی تبدل کر کے اپنی زبان میں‌ لایا گیا ہے۔ اور یہ بالکل لفظی ترجمہ ہے۔ جیسے ہندی میں ٹی وی کو دور درشن کہتے ہیں۔ ایک مثال یہ لیں‌کہ کمپیوٹر کو یہ لوگ Tietokone یعنی ایسی مشین جو انفارمیشن سے متعلق ہو۔ باقی دوست بھائی کی کچھ حد تک ناقابل قبول ہے کہ ہمارے پاس بہت سے الفاظ ایسے ہیں جو اب انگریزی اور اردو، یکساں ہیں۔ جیسا کہ لفظ مشین، ڈیٹا، ٹی وی، فون، کمپیوٹر، ریڈیو، جگ، گلاس وغیرہ وغیرہ

میرا اپنا خیال یہی ہے کہ جو اصطلاح‌ اب عام لوگ جان چکے ہیں ان کو چھوڑ کر دیگر الفاظ کو دیکھا جائے۔ ورنہ تو پھر ہم سی ڈی کا ترجمہ کمپیکٹ ڈسک سے کرکے پھر اسے مخخف کرتے پھریں گے
 

دوست

محفلین
عزیز میرا بھی یہ مطلب ہے۔
عام فہم ہماری ترجیح ہے۔ لیکن اردو بھی۔
اسی لیے تو براؤزر کو براؤزر ہی کہا ہے تصفحہ نہیں۔
:arrow:
 

الف عین

لائبریرین
کام تو اردو وکی پر زبردست ہوا ہے اس میں شک نہیں۔ لیکن افسوس کہ زیادہ تر ترجمے مفرّس اور معرّب ہیں یعنی فارسی اور عربی سے مستعار۔ آسان فہم نہیں۔ مشکل یہ ہے کہ ہم اپنے طور پر کچھ کریں تو اس کا وہ معیار نہ مانا جائے گا جو اس وکی کا ہے۔ یہاں معیار سے میرا مطلب کوالٹی نہیں ہے، استناد ہے، دنیائے اردو اس کو سٹینڈرڈ سمجھنا زیادہ پسند کرے گی۔ یا تو ہم اس کو من و عن قبول کر لیں چاہے ان چاہے۔ لیکن کوشش یہ بھی کی جا سکتی ہے کہ وہاں اپنے ترجمے شامل کرنے کی کوشش کریں ان کے ایڈمنس سے ربط رکھتے ہوئے۔ ورنہ وکی پیج آپ ایڈٹ بھی کر دیں گے تو شاید ایڈ من اپنا ترجمہ واپس لے آئیں۔
اپنے جیسبادی بھی شمارندہ لکھتے ہیں تو بات دل کو نہیں لگتی۔ کہ سبھی ہپمیشہ سے کمپیوٹر کہتے ہی آئے ہیں اوتر سب سمجھتے ہیں۔ ورنہ سمجھانے کے لیے اس کا پھر ترجمہ کرنا ہوگا۔ کچھ وہی بات ہو گئی جو چوتھی پانچویں کلاس میں ہمارے اردو کے مدرس کامل صاحب معانی لکھاتے تھے اب تک بمعنی ہنوز!!!!
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

شاید یہ کبھی نہ ختم ہونے والی بحث ہے۔ محفل فورم کے روز اول سے ہی تکنیکی اصطلاحات کے لیے اردوئے معلی کے استعمال کے حق اور مخالفت میں باتیں ہوتی آئی ہیں اور مجھے اس بحث کا کبھی کوئی انجام نظر نہیں آیا۔ مجھے اگر ان پرانے دھاگوں کے روابط ملے تو یہاں ضرور پوسٹ کر دوں گا۔ میں یہ بات پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ زبانیں ارتقاء کے مراحل سے گزرتی ہیں اور ان مراحل میں یہ دوسری زبانوں کے اثرات جذب کرتی ہیں اور بعض اوقات دوسری زبانیں ان سے الفاظ مستعار لیتی ہیں۔ اردو کا ماخذ عربی اور فارسی میں ضرور ہے لیکن اس تعلق کو اس مضبوطی سے تھامے رکھنا کہ زبان کی ترقی جمود کا شکار ہوجائے، کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ لوگ تو زبان کا تعلق عقیدے تک سے جوڑ لیتے ہیں۔
 
Top