لوڈ شیڈنگ سے نجات کے راستے ؟؟؟

عسکری

معطل
مجھے ہر وقت یہ خیال آتا ہے پر اب تک کوئی ایسا فیصلہ نہین کر پایا ۔ پاکستان میں اگر 5 کمروں کے ایک گھر کو 24 گھنٹے بجلی دینی ہو تو کیا بہترین آپشنز ہیں ؟ آخر کس طرح اس گھر کے 5 انرجی سیورس ایک روم میں پنکھا ٹی وی اور ہر چیز 24 گھنٹے روشن رہے ۔ مطلب ایک بیڈ روم جس کی بجلی بند نا ہو جیسے ہی بجلی جائے آٹو میٹک بیک اپ کام کرنا شروع کر دے جنریٹر کی طرح جا کر اسٹارٹ نا کرنا پڑے نا ہی کوئی اور بات بیک اپ مطلب بیک اپ اور چالو رہے ۔ ۔ میرے دماگ میں ایا ملٹی یو پی ایس والا آئیدیا مطلب 5 یو پی ایس یا سولر پینلز لگوا لیے جائیں ؟ 17 کروڑ آبادی میں لاکھوں لوگ ہوں گے بھائی جن کی بجلی بند نہیں ہوتی ہو گی آخر ۔ کوئی آئیڈیاز دے کر ثواب دارین حاصل کریں اور اپنے تجربات بھی بتائیں اور ہاں قیمت بھی مثلا 5 لاکھ روپے ایک بار لگا کر یا 3 لاکھ روپے ایک ساتھ لگا کر اس معاملے سے جان چھڑائی جا سکتی ہے ؟:rolleyes:

ساجد بھائی
پردیسی پا جی
 
نایاب

لائبریرین
پانچ لاکھ تک اگر لگا دیں تو اک بیڈ روم مکمل ضروریات فریج ٹی وی ریسیور کمپیوٹر ۔۔۔۔۔۔۔ اے سی کے بنا 24 گھنٹے بیک اپ پر چل سکتا ہے ۔۔ روم ایئر کولر ڈائریکٹ موٹر بلیڈ والا چل سکے گا ۔۔۔۔
 
مین نے بارہ سو واٹ کا یو پی ایس لگوایا تھا جس پر تقریباّ 25 ہزار خرچ ہوئے۔ جس سے 4 پنکھے اور چار بلب بیک وقت چلتے رہتے ہیں۔۔لیکن اصل رونا یہ ہے کہ بجلی بار بار جانے سے یو پی ایس بھی بیچارہ کیا کرے۔
دوسرا آپشن یہ ہے کہ سولر پینلز لگوا لیں۔
تیسرا آپشن یہ ہے کہ کم از کم 8 گائے بھینسیں پال کر صرف انکے دودھ پر ہی قناعت نہ کریں بلکہ انکے گوبر سے بائیو گیس بنا کر موجیں کریں:p:D
 
عسکری

معطل
پانچ لاکھ تک اگر لگا دیں تو اک بیڈ روم مکمل ضروریات فریج ٹی وی ریسیور کمپیوٹر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اے سی کے بنا 24 گھنٹے بیک اپ پر چل سکتا ہے ۔۔ روم ایئر کولر ڈائریکٹ موٹر بلیڈ والا چل سکے گا ۔۔۔ ۔
کس چیز سے بھائی جان اور کتنے سال کے لیے کیونکہ یہ اونٹ تو کروٹ لیتا نظر نہین آتا ۔ سولر ونڈ یو پی ایس کیا استمال ہو گا 5 لاکھ کا اور کتنے سال کے لیے :cautious:
 
عسکری

معطل
مین نے بارہ سو واٹ کا یو پی ایس لگوایا تھا جس پر تقریباّ 25 ہزار خرچ ہوئے۔ جس سے 4 پنکھے اور چار بلب بیک وقت چلتے رہتے ہیں۔۔لیکن اصل رونا یہ ہے کہ بجلی بار بار جانے سے یو پی ایس بھی بیچارہ کیا کرے۔
دوسرا آپشن یہ ہے کہ سولر پینلز لگوا لیں۔
تیسرا آپشن یہ ہے کہ کم از کم 8 گائے بھینسیں پال کر صرف انکے دودھ پر ہی قناعت نہ کریں بلکہ انکے گوبر سے بائیو گیس بنا کر موجیں کریں:p:D
اچھا آپکے یو پی ایس جیسے 6 یو پی ایس لگا دے جائیں تب ؟
 
نایاب

لائبریرین
کس چیز سے بھائی جان اور کتنے سال کے لیے کیونکہ یہ اونٹ تو کروٹ لیتا نظر نہین آتا ۔ سولر ونڈ یو پی ایس کیا استمال ہو گا 5 لاکھ کا اور کتنے سال کے لیے :cautious:

میرے بھائی سولر انرجی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو کہ اچھی نسل کی بیٹریوں کے ساتھ 15 سال تک کارآمد ہے ۔
اگر خشک بیٹری استعمال کریں تو 25 سے 30 سال تک ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اچھا آپکے یو پی ایس جیسے 6 یو پی ایس لگا دے جائیں تب ؟
یو پی ایس بیٹریوں کو چارج کرکے کام میں لاتا ہے،جب بیٹریوں کو چارج ہونے کیلئے مناسب وقت ہی نہ ملے گا تو جتنے مرضی یو پی ایس لگا لیں، کوئی فائدہ نہیں۔۔۔
 
عسکری

معطل
میرے بھائی سولر انرجی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
جو کہ اچھی نسل کی بیٹریوں کے ساتھ 15 سال تک کارآمد ہے ۔
اگر خشک بیٹری استعمال کریں تو 25 سے 30 سال تک ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
زبردست میرا بھی یہی خیال تھا کہ کم از کم 10 سال تک تو ہونا چاہیے نایاب بھائی
اچھا اب مہربانی کر کے اچھی بیٹریوں کی پاور یعینی وہ کیا کیا چلا سکتی ہیں ایک بیٹری اور خشک بیٹریوں کی قیمت اور سولر پینلز پر روشنی ڈالیں ۔

سوچنے والی بات 5 لاکھ میں 10 سال پاور ملتی ہے تو پاکستانی کیا سوچ رہے ہیں لگوا کیوں نہیں لیتے ایک ہی بار جان چھوٹ جائے ؟ کیوں لاکھوں لوگ لوڈ شیدنگ برداشت کر رہے ہین ؟:confused:
 
عسکری

معطل
یو پی ایس بیٹریوں کو چارج کرکے کام میں لاتا ہے،جب بیٹریوں کو چارج ہونے کیلئے مناسب وقت ہی نہ ملے گا تو جتنے مرضی یو پی ایس لگا لیں، کوئی فائدہ نہیں۔۔۔
مطلب یو پی ایس بھی بھکاری ہے واپڈا کا :grin: دفع کریں ہم انڈیپنڈنٹ بیک اپ کی بات کرتے ہیں سر جی ۔
 
عسکری

معطل
میرا خیال تھا سولر جنھجٹ ہے پینلز اور بیٹری کی لائف کم ہوتی ہے پر نایاب بھائی تو 20-30 سال تک لے جا رہے ہیں معاملہ مطلب لگوا کر بھول جاؤ بھئی :battingeyelashes:
آنے والا زمانہ ہے ہی ری نیوئیبل انرجی کا:nerd2:
جس میں سولر انرجی سب سے سرفہرست ہوگی:)
 
نایاب

لائبریرین
زبردست میرا بھی یہی خیال تھا کہ کم از کم 10 سال تک تو ہونا چاہیے نایاب بھائی
اچھا اب مہربانی کر کے اچھی بیٹریوں کی پاور یعینی وہ کیا کیا چلا سکتی ہیں ایک بیٹری اور خشک بیٹریوں کی قیمت اور سولر پینلز پر روشنی ڈالیں ۔

سوچنے والی بات 5 لاکھ میں 10 سال پاور ملتی ہے تو پاکستانی کیا سوچ رہے ہیں لگوا کیوں نہیں لیتے ایک ہی بار جان چھوٹ جائے ؟ کیوں لاکھوں لوگ لوڈ شیدنگ برداشت کر رہے ہین ؟:confused:

پاکستانی کسی اچھے ایماندار لیڈر کے انتظار میں بیٹھے ہیں ۔۔ خود تو کیکر کی مثال ہیں اور منتظر ہیں میٹھے انگوروں کے ۔
12 وولٹ 150 امپئیر کی دس بیٹریاں 18ہزار واٹ چھ گھنٹے مسلسل استعمال کے لیئے ذخیرہ کر سکتی ہیں ۔ بشرطیکہ سولر پینلز کو کم از کم چھ گھنٹے سورج کی شعاعیں براہ راست میسر رہیں ۔ اور ڈی سی ٹو اسے اسی کنورٹر کے ذریعے 220 وولٹ پر قریب 75 امپیئر کرنٹ چھ گھنٹے تک مسلسل فراہم کر سکتی ہیں ۔ اس میں 20 فی صد کمی کا امکان سولر پینل ۔ بیٹری ۔ کنورٹر اور لوڈ کے درمیانی فاصلے وائرنگ پر منحصر ہے ۔ اب تو مارکیٹ میں یہاں 12 وولٹ کے انرجی سیورز ۔ فریج ۔ مکیف صحراوی آ گئے ہیں جن سے بیٹریوں کے خرچ کا دورانیہ کافی بڑھ گیا ہے ۔
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی ان میں سے کونسی والی چلے گی اور کتنے عدد ؟
http://www.oynot.com/solar-battery-price-list.html

قیمتیں درج ہیں ساتھ میں یہ ڈرائی بیٹریوں کی ہیں

یہ تو اب ہفتے کو سائٹ پر بیٹریاں دیکھ کر ہی بتا سکوں گا ۔ ویسے مجھے آئٹم نمبر 2774 کا شک ہے ۔ آج کل اک امیر کے صحرائی عشرت کدہ کی وائرنگ کر رہا ہوں ۔ وہیں دیکھی ہیں یہ ڈرائی بیٹریز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عسکری

معطل
پاکستانی کسی اچھے ایماندار لیڈر کے انتظار میں بیٹھے ہیں ۔۔ خود تو کیکر کی مثال ہیں اور منتظر ہیں میٹھے انگوروں کے ۔
12 وولٹ 150 امپئیر کی دس بیٹریاں 18ہزار واٹ چھ گھنٹے مسلسل استعمال کے لیئے ذخیرہ کر سکتی ہیں ۔ بشرطیکہ سولر پینلز کو کم از کم چھ گھنٹے سورج کی شعاعیں براہ راست میسر رہیں ۔ اور ڈی سی ٹو اسے اسی کنورٹر کے ذریعے 220 وولٹ پر قریب 75 امپیئر کرنٹ چھ گھنٹے تک مسلسل فراہم کر سکتی ہیں ۔ اس میں 20 فی صد کمی کا امکان سولر پینل ۔ بیٹری ۔ کنورٹر اور لوڈ کے درمیانی فاصلے وائرنگ پر منحصر ہے ۔ اب تو مارکیٹ میں یہاں 12 وولٹ کے انرجی سیورز ۔ فریج ۔ مکیف صحراوی آ گئے ہیں جن سے بیٹریوں کے خرچ کا دورانیہ کافی بڑھ گیا ہے ۔
18 ہزار واٹ کیوں بھائی اگر ہم صرف ایک پنکھا ا5 انرجی سیور لائٹس ایک ایل سی ڈی ایک لیپ ٹاپ آن رکھیں تو یہ کتنے گھنٹ؁ چلے گی ؟
 
عسکری

معطل
اور نایاب بھائی وولٹس اور واٹ ہمیں سمجھ نہیں آتے پلیز آسان الفاظ میں سمجھا دیں کہ کیا کچھ کتنے گھنٹے چلایا جا سکتا ہے میرے لیے 5 یا 7 انریج سیورز ایک پنکھا ایک ٹی وی ایک لیپ ٹاپ ہی کافی ہے اگر 24 گھنٹے چلے تب
 
Top