لوڈشيڈنگ کيخلاف احتجاج، آج پھر دو افراد کي جان گئي

ساجد

محفلین
لوڈشيڈنگ کيخلاف احتجاج، آج پھر دو افراد کي جان گئي
dot.jpg
shim.gif

Date : 6/19/2012 12:28:00 PM Updated at 12:28 PST
shim.gif
6-19-2012_55009_l.jpg

لاہور… طويل اور غير اعلانيہ بجلي کي لوڈشيڈنگ کے لوڈشيڈنگ کے خلاف پنجاب کے مختلف علاقوں ميں آج بھي احتجاجي مظاہرے کئے جارہے ہيں اور مظاہرہين پر فائرنگ کے نتيجے ميں آج بھي دو افراد ہلاک اور 35سے زائد زخمي ہو گئے. کماليہ ميں طويل لوڈشيڈنگ کے خلاف شہر ميں مکمل شٹر ڈاو?ن ہڑتال ہے اور تاجروں اور شہريوں نے کماليہ فيصل آباد روڈ پر احتجاجي مظاہرہ کرے کے ٹريفک بلاک کر دي. مظاہرين نے جنرل بس اسٹينڈ کے قريب متعدد دکانوں کے سامان کو آگ لگا دي جبکہ پيپلز پارٹي کي ايم اين اے بيلم حسنين کي رہائش گاہ کا گھيراو? بھي کرنے کي کوشش کي جس پر سيکيورٹي گارڈ نے فائر کھول ديا. مظاہرين کے پتھراو? اور فائرنگ کے نتيجے ميں 15سے زائد افراد زخمي ہو گئے. بعد ازاں ڈنڈے اٹھائے مظاہرين گرڈ اسٹيشن کي طرف روانہ ہوگئے. مظاہرين نے ڈي ايس پي کي گاڑي اور تين پوليس موبائليں جلا ديں. ادھر مشتعل مظاہرين نے رکن قومي اسمبلي رياض فتيانہ کے گھر کا گھيراو? کرنے کي کوشش کي جس پر محافظوں کي فائرنگ سے ايک شخص ہلاک اور 8 زخمي ہوگئے. ادھر ملتان کے علاقے شجاع آباد اور قادر پور راں ميں بجلي کي طويل لوڈ شيڈنگ کے خلاف احتجاجي مظاہرے کئے جارہے ہيں. مظاہرين نے دکانيں بند کرادي ہيں اور احتجاجاً ٹائر جلا کر قادر پور روڈ اور ملتان روڈ بلاک کردئے. اس موقع پر ہنگامہ آرائي کرنے والے مظاہرين پر پوليس نے لاٹھي چارج بھي کيا. خانيوال ميں گزشتہ روز لوڈشيڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرين پر فائرنگ سے ايک شخص کي ہلاکت کے خلاف شہر ميں مکمل شٹر ڈاو?ن ہے. مختلف مقامات پر احتجاجي مظاہرے کئے جارہے ہيں ،مظاہرين نے ايک پوليس اہلکار کي موٹرسائيکل جلادي ہے.ڈيرہ غازي خان ميں جام پور روڈ پر بھي بجلي کي لوڈشيڈنگ کے خلاف تاجروں کي جانب سے احتجاجي مظاہرہ جاري ہے. مشتعل مظاہرين نے ٹائر جلاکر جام پور روڈ بلاک کردي ہے اور حکومت کے خلاف شديد نعرے بازي جاري ہے. چنيوٹ ميں پاکستان مزدور محاذ کي جانب سے بجلي کي لوڈ شيڈنگ کے خلاف احتجاجي ريلي کے شرکاء نے ايم اين اے عنايت علي شاہ کي قيام گاہ کا گھيراو? کرليا ہے. بہاول پور اور وہاڑي ميں بھي طويل لوڈ شيڈنگ کے خلاف شہريوں کا احتجاج جاري ہے.
 
Top