لنک کام نہیں کر رہے

السلام علیکم
میں آپ احباب کی توجہ محفل فورم ڈاونلوڈ میں موجود ڈاونلوڈ لنکس کی طرف دلانا چاہتا ہوں
کہ ان میں سے جتنے بھی میں نے چیک کئے ہیں ایک بھی کام نہیں کر رہا
امید ہے انتظامیہ اس طرف بھی توجہ دے گی
 
جی ہاں، ہمارا ارادہ ان کو نئے ڈاؤنلوڈ نظام کی جانب منتقل کرنے کا ہے۔ اس دوران ہمیں یہ علم نہیں تھا کہ موجودہ ڈاؤن لوڈ لنک کام نہیں کر رہے۔ دیکھتے ہیں کہ کیا کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے۔ نبیل بھائی سے بھی دریافت کر لیتے ہیں کہ انھوں نے کوئی ایسی تبدیلی کی ہو جس سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ :) :) :)
 

اسد

محفلین
محفل کے سرورق پر ڈاؤنلوڈ روابط تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

پرانا بنیادی ربط /mehfil/resources/ تھا، جب کہ نیا http://www.urduweb.org/downloads/ ہے۔

فورم کے پیغامات میں موجود روابط بھی کام نہیں کر رہے، ان کا بھی کوئی حل دیکھنا چاہئیے، لیکن اس وقت تک کم از کم سرورق کے روابط درست کر دینے چاہئیں۔
 
آخری تدوین:
در اصل ڈاؤن لوڈ کا نظام تبدیل کیا گیا ہے اور نئے نظام میں ابھی کچھ بھی شامل نہیں کیا گیا ہے اس لیے یہ مسئلہ ہے۔ توجہ دلانے کا بے حد شکریہ۔ :) :) :)
 
Top