لنکس منٹ اور پی ٹی سی ایل براڈبینڈ

Adnan Aslam

محفلین
السلام علیکم
میں نے حال ہی میں لنکس منٹ انسٹال کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میں ونڈوز 7 بھی استعمال کر رہا ہوں۔ اب مثلہ یہ ہے کہ ونڈووز میں تو میں جیسے ہی ڈی ایس ایل (ether net cable) کمپیؤٹر کے ساتھ لگاتا ہوں انٹرنیٹ کنیکشن چالو ہو جاتا ہے(یعنی کی ٹاسک بار میں موجود آئی کن تبدیل ہو کر یہ ظاہر کرنے لگتا ہے کہ انٹرنیٹ کنیکٹ ہو گیا ہے) لیکن لینکس منٹ میں ایسا نہیں ہے۔کیبل کمپیؤٹر کے ساتھ جوڑنے سے کوئی تبدیلی نہیں آتی اور نہ ہی انٹرنیٹ چلتا ہے(یعنی براوزنگ وغیرہ نہیں ہوتی)۔ چونکہ لنکس میرے لیے بلکل ایک نئی چیز ہے اس لیے بہت کوشش کے باوجود بھی کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کروں۔برائے مہربانی میری مدد کیجیئے۔نوٹ میرے سسٹم اور کنیکشن کی خصوصیات درج ذیل ہیں: HP 530 ,dual core 1.66,1 Gb RAM ,PTCL Broandband 1MBPS
 

دوست

محفلین
اللہ والیو آپ کا لین کارڈ انسٹال نہیں لگتا۔ مزید تشخیص کے لیے اوبنٹو لینکس کے فورم پر چلے جائیں۔ ubuntuforums.org
 

ساجد

محفلین
دوست بھیا ، ونڈوز کے نخرے اٹھا نے کی تاب نہ لا کر اب مکمل لینکسیا ہو گیا ہوں۔ سپیڈ اور سیکورٹی دونوں بہت اچھے ہیں لیکن نا تجربہ کاری کی وجہ سے اپنے کمپیوٹر کو ناطق نہیں بنا سکا ابھی تک۔ آڈیو اور کارڈ ڈرائیورز کیسے انسٹال کروں۔ میں اوبنٹو 10۔4 استعمال کر رہا ہوں۔
 

محمد سعد

محفلین
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
مجھے تو یہ نیٹ ورک کارڈ کے ڈرائیور کے بجائے کنفیگریشن کا مسئلہ لگتا ہے۔ پھر بھی، اپنے آلات کی فہرست دیکھنے کے لیے لینکس میں یہ کمانڈ چلائیں۔
کوڈ:
lspci
اس فہرست میں سے صرف متعلقہ سطر فلٹر کرنے کے لیے
کوڈ:
lspci | grep Ethernet

یہ تفصیل معلوم کرنے کے لیے کہ کس آلے کو کس ڈرائیور کے ذریعے چلایا جا رہا ہے
کوڈ:
lspci -v
مثلاً میرے نیٹ ورک کارڈ کی تفصیل میں یہ سطور بھی آتی ہیں۔
Kernel driver in use: tg3
Kernel modules: tg3
یعنی میرے نیٹ ورک کارڈ کا ڈرائیور پہلے ہی سے چل رہا ہے۔

آپ بھی اسی طرح تجربات کر کے دیکھیں کہ ڈرائیور کے متعلق کیا معلوم ہوتا ہے۔ اگر ڈرائیور کا مسئلہ نہیں تو اگلے مرحلے میں نیٹ ورک کی ترتیبات کو دیکھیں گے۔
 
Top