لندُھور ہاتھی

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لندُھور ہاتھی

ابنِ انشا


لندھور ہاتھی ، سنگی نہ ساتھی
رہتا ہے بے کار ، پڑھتا ہے اخبار
عینک لگا کر ، کُرسی بچھا کر
آیا ہے اب کے ہاتھی نگر سے
پتلون پہنے ، مہمان رہنے
آداب بھائی ، آداب بھائی
اتنے دنوں میں صورت دکھائی
یوں دانت منہ میں دو ہیں کہ ڈھائی
فیشن کی تجھ کو کس نے سُجھائی
پتلون کی دی کتنی سلائی
یوں تو ہیں ہم سب تیرے فدائی
پر بھائی میرے جا اپنے ڈیرے
سائز کی تیرے گھر میں ہمارے
گاؤں میں سارے نہ تو رضائی
نہ ہی چٹائی ، نہ چارپائی




----- 88 -----​
 
واہ بھئی!۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے اور بھی کام کرنا ہے۔ اس لئے جمبو ہاتھی کو کہہ دیا ہے، " جناب! آپ خود صفائی کریں۔ میرے پاس ٹائم نہیں ہے!
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب۔ لیکن یہ کھیل کہیں پہلے بھی پوسٹ کیا تھا نا شوبی؟
اور شگُف۔ یہ لندھور کیا ہوتا ہے؟غالباً پنجابی لفظ ہے۔ اس صفت کا ہاتھی ہی ہے کیا یہ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب۔ لیکن یہ کھیل کہیں پہلے بھی پوسٹ کیا تھا نا شوبی؟
اور شگُف۔ یہ لندھور کیا ہوتا ہے؟غالباً پنجابی لفظ ہے۔ اس صفت کا ہاتھی ہی ہے کیا یہ؟

عنوان سے تو مجھے لندھور بن سعدان یاد آ گیا۔ امیر حمزہ کا ایک سردار جو ہندوستان سے تعلق رکھتا تھا
 
Top