لندن کے مئیر کو بھی سزا

جیسبادی

محفلین
لندن کے lord mayor کو بھی سزا ہو گئ ہے! پہلے ڈیوڈ ارونگ، اب مئیر صاحب۔ ارونگ کو تو آسڑریا میں سزا ہوئی۔ مئیر صاحب کو کرسی پر بیٹھے بٹھائے۔ نہ کرسی کام کی نہ لارڈی۔ ایسی لارڈشپ lordship پر لعنت۔ غیرت ہو تو استعفٰی دے دے۔ مگر کہاں؟ ایسے موقع پر کوئی شعر یاد آنا چاہیے، مگر نہیں آ رہا۔ کوئی مدد کرے، شعر کے سلسلہ میں!
 

زیک

مسافر
سزا؟ چار ہفتے میئر نہیں رہے گا۔ تنخواہ بھی ملے گی اور سب۔ پھر مہینے بعد اپنی کرسی پر واپس۔
 

جیسبادی

محفلین
80 ہزار پاؤنڈ وکیل کی فیس جیب سے بھرنی پڑ رہی ہے۔ اتنی تو غریب کی سال کی تنخواہ بھی نہیں ہو گی۔ اگر ایسی ہی بے عزتی کروانی تھی، تو کوئی چھابڑی وغیرہ لگا لے، زیادہ عزت سے رہے گا۔
 

زیک

مسافر
یہ ہم Ken Livingstone جو Red Ken کے عرف سے بھی مشہور ہے اس کی بات کر رہیں گے۔ وہ کچھ کر دکھائے گا۔ شعبدہ‌باز قسم کا سیاستدان ہے۔
 

زیک

مسافر
ویسے یہ suspension برا آئیڈیا ہے کیونکہ وہ الیکشن جیت کر میئر بنا ہے اسے ووٹ کے بغیر نہیں ہٹایا جانا چاہیئے چاہے وہ ایک مہینے کے لئے کیوں نہ ہو۔
 

جیسبادی

محفلین
اب تو وہ وقت آ گیا ہے کہ بڑے شہروں کے مئیر کو امیر کبیر شخصیت ہی ہونا چاہیے، تاکہ 80 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ دینے کے قابل ہو۔ جیسا کہ نیویارک کا مئیر بلُوم برگ ہے، خیر بلومبرگ کو کوئی sue کر بھی نہیں سکتا۔ ویسے جمہوری نظام میں نیویارک جیسے شہر میں بلومبرگ جیسا آدمی منتخب ہو کیسے گیا؟ اس سے امریکی جمہوریت کی قلعی کھل جاتی ہے۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی نے کہا:
اب تو وہ وقت آ گیا ہے کہ بڑے شہروں کے مئیر کو امیر کبیر شخصیت ہی ہونا چاہیے، تاکہ 80 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ دینے کے قابل ہو۔ جیسا کہ نیویارک کا مئیر بلُوم برگ ہے، خیر بلومبرگ کو کوئی sue کر بھی نہیں سکتا۔ ویسے جمہوری نظام میں نیویارک جیسے شہر میں بلومبرگ جیسا آدمی منتخب ہو کیسے گیا؟ اس سے امریکی جمہوریت کی قلعی کھل جاتی ہے۔

آپ کی باتیں میری سمجھ سے کچھ باہر ہی ہوتی ہیں اسلئے اب میں کیا کہوں۔
 

جیسبادی

محفلین
Tom Wolfe کے ناول "a bonfire of vanities" جو نیویارک کی کہانی ہے۔ یا "a man in full" جو آپ کے شہر اٹلانٹا میں فلمایا گیا ہے، پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان جیسی کتابوں سے کچھ شہری سیاست کا پتہ چلتا ہے۔ ٹوم کے ناول ایک اخبار نویس کی طرح تحقیق کر کے لکھے گئے ہیں۔ آپ تو جانتے ہو کہ چیزوں کو سمجھنا آسان کام نہیں ہوتا۔
 

زیک

مسافر
ایک اظہر کم نہیں تھا کہ تاریخ کے لئے فکشن کے حوالے دیتا تھا کہ اب آپ نے بھی سیاست سمجھنے کے لئے ٹام وولف کے ناولوں کا ذکر کیا ہے۔
 
Top