لفظوں کا کھیل

سارہ خان

محفلین
اردو لغت کے کچھ الفاظ حروف تہجی کے مطابق اگر الٹ بھی پڑھے جائیں تب بھی کوئی فرق نہیں پڑتا
مثلاً
شاباش
ش ا ب ا ش

ایشیا
ا ی ش ی ا

تخت
ت خ ت
کیا آپ اس میں اضافہ کر سکتے ہیں اس طرح کے اور الفاظ دے کر۔۔۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
آپ کی صحبت کا اثر ہے شمشاد بھائی

س ا س (ساس) بمعنئ خوشدامن اور ایک قسم کا ولایتی سرکہ
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ جی اچھا کھیل ہے لیکن ایسے الفاظ محدودے چند ہی ہوں گے۔

کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ اس کو “ لفظوں کا کھیل “ کر دیں اور اس میں ایسے الفاظ بھی لکھے جائیں جو ذرا سی تبدیلی سے دوسرا لفظ بن جاتے ہیں : مثلاً

محرم - مجرم = ایک نقطے کے فرق سے دوسرا لفظ بن جاتا ہے
روس - سور = اُلٹ کر دوسرا لفظ بن جاتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ادا

اب اس کے کیا ہجے کروں؟

نظر اٹھائی ادا بن گئی
نظر جھکائی حیا بن گئی
نظر پھیر لی قضا بن گئی
 

قیصرانی

لائبریرین
بلب
بٍب (چھوٹے بچوں کو کھانا کھلاتے وقت جو نیپکن استعمال کرتے ہیں)
میم (گوری)
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
کٍلک (ماوس کلک آجکل اردو میں اپنی جگہ بنا چکی ہے)
کُبک (بمعنی تیز)
تُت (بلوچستان کا علاقہ جہاں سے کوئلہ نکلتا ہے)
بےبی ہاتھی
 
Top