اقتباسات لبیک

سیما علی

لائبریرین
ہمارے ذمہ ایک نیا کام۔۔۔
اب ہم پر ان تمام لوگوں سے انٹرویو لینا لازم ہوگیا ہے جنہوں نے آج تک نہیں چھیڑا!!!
:praying: :praying: :praying:
بالکل جناب ایسے تمام لوگوں کے انڑویو جنکو آجتک چھیڑا نہیں گیا!!!!جلد از جلد تفصیلات لکھ کر ٹاسک پورا کیا جائے :cool2::cool2:
 

سید عمران

محفلین
بالکل جناب ایسے تمام لوگوں کے انڑویو جنکو آجتک چھیڑا نہیں گیا!!!!جلد از جلد تفصیلات لکھ کر ٹاسک پورا کیا جائے :cool2::cool2:
اور ان کی تفصیلات بھی جنہوں نے آج تک نہیں چھیڑا۔۔۔
ان سے بھی پوچھنا پڑے گا کہ بھئی آپ کو مسئلہ کیا ہے؟؟؟
 

ہانیہ

محفلین
آپ کی ساری باتیں جرائم پیشہ مردوں کے خلاف ہیں۔۔۔
اس پر سبھی متفق ہیں۔۔۔
مجرم کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے اور جرائم کے سد باب کے لیے معاشرہ میں ایسی تربیت کا انتظام ہونا چاہیے کہ لوگ مجرم بننا بند ہوجائیں!!!

جی یہ سب جرائم پیشہ افراد کے کرتوت ہیں ۔۔۔۔۔ یہ جرائم ہیں۔۔۔۔۔ اور جو بھی ان کو سر انجام دیگا جرائم پیشہ ہی کہلائے گا۔۔۔۔۔

لیکن سوال یہ ہے کہ یہ جرائم پیشہ مرد ہمارے معاشرے میں شریف مردوں کے مقابلے میں تعداد میں زیادہ ہیں یا کم؟

یہاں تو پورے ملک کا حشر نشر ہوا ہے۔۔۔۔ اس کا مطلب ہوا کہ جرائم پیشہ مرد زیادہ ہیں ۔۔۔۔۔

اگر جرائم پیشہ مرد بالفرض کم ہیں تو شریف اور نیک مرد کیا کر رہے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔

ان پر قابو کیوں نہیں پا سکتے ہیں؟ ۔۔۔۔

اگر تعداد میں زیادہ ہیں لاٹھیاں ڈنڈے لے کر ان کمبختوں پر ٹوٹ پڑیں؟ ۔۔۔۔۔ غالب تو یہی آئیں گے کیونکہ تعداد میں زیادہ ہیں۔۔۔۔۔۔ اور چونکہ نیک پرہیزگار بھی ہیں تو جیت حق ہی کی ہوگی ۔۔۔۔۔ اللہ ضرور فرشتوں کے ذریعے مدد کرے گا۔
 

ہانیہ

محفلین
باہر نکلنے کے لیے کوئی سادہ کپڑا استعمال کریں۔۔۔
گھر میں جو مرضی آئے پہنیں کون منع کرتا ہے۔۔۔
کیا آپ کی ساری خواہش تمام زیبائش باہر دکھانے کی ہے؟؟؟

لگتا ہے سر آپ نے اب تک میرے تبصرے غور سے نہیں پڑھے ہیں۔۔۔۔ میں کئی بار کہہ چکی ہوں کہ الحمدللہ چادر اوڑھ کر باہر نکلتی ہوں۔۔۔۔ ایک بال نظر نہیں آتا ہے۔ منہ بھی ڈھانپ لیتی ہوں اگر زیادہ گرمی نہ ہو یا کوئی اوباش آس پاس کھڑا نظر آئے ۔۔۔۔۔

اس گزوں لمبی چوڑی موٹے کپڑے کی چادر کے بارے میں اب تک سوال کرتی رہی ہوں کہ ۔۔۔۔

کیا بیل بوٹے کی کڑھائی کی چادر پہننا بھی بری بات ہے؟ کیا اس پر پرنٹ ہو تو بھی ۔۔۔۔۔۔۔

کیونکہ ہمیں تو اس پر بھی سننا پڑتا ہے۔۔۔۔۔ آپ تو خود کہہ رہے ہیں کشش نہ ہو ۔۔۔۔۔ آپ خود وہی بات کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

یعنی آپ عورتوں کو اتنی سی بھی گنجائش دینے پر تیار نہیں ہیں۔۔۔۔۔ اور مرد کچھ بھی کرتے رہیں۔ سارے جرائم اور مسائل کی یہ جڑ ہوں۔۔۔۔۔ آپ ان کو جرائم پیشہ کہہ کر جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔ کوئی ذمہ داری نہیں آپ سب کی؟
 

سیما علی

لائبریرین
اگر تعداد میں زیادہ ہیں لاٹھیاں ڈنڈے لے کر ان کمبختوں پر ٹوٹ پڑیں؟ ۔۔۔۔۔ غالب تو یہی آئیں گے کیونکہ تعداد میں زیادہ ہیں۔۔۔۔۔۔ اور چونکہ نیک پرہیزگار بھی ہیں تو جیت حق ہی کی ہوگی ۔۔۔۔۔ اللہ ضرور فرشتوں کے ذریعے مدد کرے گا۔
جیت ان شاء اللّہ ہمیشہ حق کی ہی ہوگی اور بے شک وہ پروردگار اپنے فرشتہ صفت بندوں کے ذریعے ہی ایسے لوگوں کو سبق سکھائے گا!!!!!!!
 

ہانیہ

محفلین
یہ جو تبصرہ ہوتا ہے کہ مردوں کو آنکھ بند کرلینی چاہیے، عورت جو چاہے کرے۔ دولت کے بارے میں آج تک ایسا تبصرہ کانوں میں نہیں پڑا کہ سیٹھ صاحب لاکھوں کی گڈیاں ہاتھوں میں لے کر سر بازار چلیں، ڈاکوؤں کو چاہیے کہ اپنی نگاہوں کی حفاظت کریں، لیکن ہم پر کوئی روک ٹوک نہ لگائے۔ وہاں عقل کچھ اور فیصلہ کرتی ہے۔ کیا عصمت دولت سے کمتر چیز ہے؟ کیا مجرموں کو کوس پیٹ کر کہ یہ اپنی نگاہوں کی حفاظت کریں، خواتین اپنی حفاظت کا کوئی سامان نہیں کریں؟ صرف یہیں نہیں دنیا میں ہر جگہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔ نیٹ پر سرچ کریں کہ مغرب میں عورت کو کس کس طرح ہر شعبہ میں وسیع پیمانے پر ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔۔۔
مجرموں اور اوباش مردوں کو برا بھلا کہنا اپنی جگہ اور اپنی حفاظت کا انتظام کرنا اپنی جگہ!!!

کیا میں نے اپنے کسی تبصرے میں عورت کو ننگا پھرنے کے لئے جواز دیا ہے؟ اگر دیا ہو تو بتائیے۔۔۔۔۔

میں پہلے ٹینٹ نما برقعہ اور چادر کا تقابل بتا رہی تھی کہ چادر کو برا سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔ پھر چادر کے پرنٹ اور نقش و نگار وغیرہ پر بات کی ہے۔۔۔۔۔ اور اس چادر کو اوڑھنے کا مقصد میرے نزدیک پورا جسم یہاں تک کہ بال بھی چھپانا ہے ۔۔۔۔ یہی کہتی رہی ہوں اب تک ۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
اس گزوں لمبی چوڑی موٹے کپڑے کی چادر کے بارے میں اب تک سوال کرتی رہی ہوں کہ ۔۔۔۔

کیا بیل بوٹے کی کڑھائی کی چادر پہننا بھی بری بات ہے؟ کیا اس پر پرنٹ ہو تو بھی ۔۔۔۔۔۔۔
سچ بٹیا اتنا غصہ آرہا ہے دل چاہ رہا سر توڑ دیں جس نے ہماری ہانیہ بٹیا کو تنگ کیا :at-wits-end:
 

ہانیہ

محفلین
لیکن ہانیہ بٹیا سب تو ایسے نہیں ہیں ہم نے تقریباً 37 سال ایک ادارے میں کام کیا جاب کے حوالے سفر بھی کیا ، شکر ہے اُس پروردگار کا اُس نے اچھے لوگوں سے واسطہ رکھا اور شکر ہے لاکھ لاکھ کہ اچھی تربیت والے لوگوں سے واسطہ رہا اب بھی جن مردوں کی تربیت ہوتی ہے وہ قطعناً کسی باہر نکلنے والی خواتین کو پریشان نہیں کرتے بس آپکو ایک حد مقرر ضروری ہے اپنے لئیے ۔کسی کی جرُات نہیں کہ آپ پر میلی نظر بھی -ڈال سکے !!!!!

میم آپ کو پھر خوش قسمت ہی کہا جا سکتا ہے۔ اس ملک میں میں ہر عورت کے ساتھ کچھ نا کچھ چھوٹا موٹا ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔ راہ چلتے ۔۔۔۔۔ بس میں سفر کرتے ہوئے۔۔۔۔ دوکان سے خریداری کرتے ہوئے ۔۔۔۔۔ اب آپ کہہ رہی ہیں کہ کبھی کسی مرد نے غلط بات نہیں کی تو کر لیتے ہیں آپ کی بات پر یقین۔۔۔۔

اور جہاں تک حد بات ہے تو الحمدللہ میں اپنی حد میں ہی رہتی ہوں۔۔۔۔۔ میری اماں نے دس کی سال کی عمر سے مجھے چادر اوڑھائی ہے ۔۔۔۔ اور میں نے اپنی اماں ابا کی بات مانی بھی اور باقی ہم سب بہنوں نے بھی مانی۔۔۔۔
 

ہانیہ

محفلین
شکر اُس پروردگار کا کبھی خراب لوگوں سے واسطہ نہیں پڑا !پردہ تو ہم نے نہیں کیا لیکن اپنا لباس ضرور ایسا سادہ رکھا کہ خواہ مخواہ لوگوں کی توجہ کا مرکز نہ بنیں اپنی جاب کے ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی !!کراچی یوینورسٹی بھی گئیے!پر کبھی کسی نے کوئی قابلِ اعتراض بات نہ کی !

میم آپ تو بہت خوش قسمت ہوئیں پھر۔۔۔۔ پردہ نہ کرنے کے باوجود آپ کو برے مرد نہیں ملے۔۔۔۔ اللہ آپ کی خوش قسمتی ایسے ہی جاری رکھے۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
اور جہاں تک حد بات ہے تو الحمدللہ میں اپنی حد میں ہی رہتی ہوں۔۔۔۔۔ میری اماں نے دس کی سال کی عمر سے مجھے چادر اوڑھائی ہے ۔۔۔۔ اور میں نے اپنی اماں ابا کی بات مانی بھی اور باقی ہم سب بہنوں نے بھی مانی۔۔۔۔
بہت اچھی بات ہے بٹیا!! اللہ سے دعا ہے کہ وہ سب بچیوں کے لئیے آسانیاں فرمائے آمین
 

ہانیہ

محفلین
ہمارے معاشرہ میں اب بھی ہزاروں میں سے چند بد قماش ہیں جو اوباشانہ حرکتیں کرتے ہیں ورنہ عمومی طبقہ ایسا نہیں ہے۔۔۔
کم از کم کراچی جیسے کروڑوں کے شہر میں جہاں لاکھوں کی تعداد میں خواتین آزادی سے گھومتی ہیں، پڑھتی ہیں، جاب کرتی ہیں، شاپنگ کرتی ہیں، ہم نے نہیں دیکھا کہ کسی نے راہ چلتی خاتون کو چھیڑا ہو یا آواز کسی ہو، مگر برسوں میں کہیں ایک آدھ بار۔۔۔
باقی شہروں کا حال معلوم نہیں!!!

سر آپ کے دیکھنے کی الگ بات ہے۔۔۔۔۔ عورتیں ایسے واقعات زیادہ تر چھپاتی بھی ہیں شرم میں۔۔۔۔۔ کیونکہ برا تو آخر میں عورت کو ہی کہا جاتا ہے کہ یقینا تم نے کچھ ایسا ویسا کیا ہوگا جبھی تمھارے ساتھ ہوا۔۔۔۔۔۔ کوئی مردوں کو کچھ نہیں لہتا ہے ۔۔۔۔۔آپ پوچھیں گے عورتوں سے تو ہر کوئی آپ کو دس واقعات بتائے گی۔۔۔۔ بشرطیکہ ہے کہ آپ عورت کو ہی قصوروار نہ ٹھرائیں۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
میم آپ تو بہت خوش قسمت ہوئیں پھر۔۔۔۔ پردہ نہ کرنے کے باوجود آپ کو برے مرد نہیں ملے۔۔۔۔ اللہ آپ کی خوش قسمتی ایسے ہی جاری رکھے۔۔۔
بٹیا شکر الحمد للّہ پروردگار کا لاکھ لاکھ شکر ہے مردوں کے ساتھ کام کیا !!!لیکن اتنے لمبے عرصے کام کرنے کے باوجود کبھی بُرے لوگوں سے سابقہ نہیں پڑا ۔دونوں بیٹیوں نے بھی کام کیا اب تو ماشاء اللّہ اپنے اپنے گھر سدھاریں اور شکر ہے پروردگار کا کہ وہ اپنا گھر سنبھال رہی ہیں ۔۔۔پروردگار سے دعا ہے وہ تمام بچیوں کا واسطہ قدردان لوگوں سے رکھے اور اُنکو قدم قدم پہ آسانیاں عطا فرمائے اور برُی نظروں سے اپنی امان عطا فرمائے آمین۔۔۔۔۔۔
 

ہانیہ

محفلین
جیت ان شاء اللّہ ہمیشہ حق کی ہی ہوگی اور بے شک وہ پروردگار اپنے فرشتہ صفت بندوں کے ذریعے ہی ایسے لوگوں کو سبق سکھائے گا!!!!!!!

کب ہوگی جیت؟ ستر سال سے زیادہ ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔ کچھ کریں گے ہمارے مرد تو کچھ ہوگا نا۔۔۔۔۔

سچ بٹیا اتنا غصہ آرہا ہے دل چاہ رہا سر توڑ دیں جس نے ہماری ہانیہ بٹیا کو تنگ کیا :at-wits-end:

الحمدللہ میں خود سر پھوڑنے کی ہمت رکھتی ہوں۔۔۔۔ دو چار کو پتھر بھی اٹھا کر مار چکی ہوں۔۔۔۔ باڈی اسپرے بھی آنکھوں میں کچھ کمینوں کے چھڑکا ہے۔۔۔۔۔ اور باقی ابا بھائی ہیں ہماری بات پر یقین کرنے والے۔۔۔۔ گھر آکر بتاتے ہیں تو ابا بھائی خبر ضرور لیتے ہیں ان بدمعاشوں کی ۔۔۔۔۔ اللہ کا شکر ہے ہم پر یقین رکھتے ہیں ۔۔۔۔ہمیں یہ نہیں کہتے تم نے ہی کچھ کیا ہوگا۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
گھر آکر بتاتے ہیں تو ابا بھائی خبر ضرور لیتے ہیں ان بدمعاشوں کی ۔۔۔۔۔ اللہ کا شکر ہے پر یقین رکھتے ہیں ۔۔۔۔ہمیں یہ نہیں کہتے تم نے ہی کچھ کیا ہوگا۔۔۔۔
پھر تو آپکو بہت سکون ہونا چاہیے کہ آپ بھی بہادر اور ہمت والی ہیں اورگھر والے بھی آپ پر یقین رکھتے ہیں اور یہی سب سے بڑی جیت ہے اور ایسا اگر ہے
The louder the dogs bark the less a lion feels “threatened
 

ہانیہ

محفلین
پھر تو آپکو بہت سکون ہونا چاہیے کہ آپ بھی بہادر اور ہمت والی ہیں اورگھر والے بھی آپ پر یقین رکھتے ہیں اور یہی سب سے بڑی جیت ہے اور ایسا اگر ہے
The louder the dogs bark the less a lion feels “threatened

جی الحمدللہ میں جتنی پرسکون ہوں شاید ہی کوئی ہو۔۔۔۔۔ لیکن باہمت اور گھر والوں کے مجھ پر یقین رکھنے اور مطمئن ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں برائی کے خلاف آواز نہ اٹھاؤں۔۔۔۔ آپ بھی جانتی ہوں گی کہ ہمیں برائی کو ہاتھ سے روکنے، پھر زبان سے اور پھر دل میں برا سمجھنے کے لئے کہا گیا ہے اس کے بعد ایمان کا کوئی درجہ ہی نہیں بچتا ہے۔۔۔۔۔میں زبان سے برے کو برا کہہ سکتی ہوں اور وہ میں ضرور کہوں گی۔۔۔۔۔
 
Top