لبنان پکار رہا ہے۔انسانیت کہاں ہے؟

hakimkhalid

محفلین
دنیا والو! امن کے ٹھیکیدارو!
ہمارا جرم کیا تھا ذرا ہمیں بھی تو بتاؤ

4wiq0.jpg

collage1oq3.jpg

اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کےلیے اس ربط پر کلک کریں اور E-Petition پر اپنے دستخط کیجئے
 
اظہرالحق

محفلین
اتنی اچھی نیند آئی ہے
کیوں جگاتے ہو ہم کو
یہ عریاں تصویریں دکھا کہ
کیوں جلاتے ہو ہم کو

ہمارے خواب حسیں چہرے
وہ مغرب کی مٹی کے مجسم
وہ ہنود و یہود کی چنچل
وہ کافر اداؤں کی ہلچل

یہ کٹے پٹھے ہونٹ یہ لاشیں
کیوں دکھاتے ہو ہم کو

سونے چاندی کے گھر ہمارے
جن میں شیشہ گری کے تارے
جن میں نازک دل والے ہم
جن میں خوشیاں نہ کوئی غم

یہ درد کے لمحے یہ رنج کا عالم
کیوں ستاتے ہو ہم کو

کیوں جگاتے ہو ہم کو

سونے دو نیند بہت ہی پیاری ہے
سونے دو یہ نیند ہی تو ہماری ہے
سونے دو اب مت پکارو ہمیں
درد ہوتا ہے ایسے نہ مارو ہمیں

اب پھر رات جیسا اندھیرا ہے
کیوں ڈراتے ہو ہم کو
کیوں جگاتے ہو ہم کو
کیوں ؟؟؟
 
hakimkhalid

محفلین
اظہرالحق بھائی:
بہت خوب۔
جذبات کی بے حسی کی بہت خوبصورتی سے عکاسی کی گئی ہے۔لیکن احساس ابھی مرا نہیں۔لوگ اپنے سچے جذبات کے اظہار کےلیے خود لبنان پہنچ رہے ہیں۔یہ علیحدہ بات ہے کہ بعض لوگوں کے پاس گھر بیٹھے احتجاج ریکارڈ کروانے کےلیے بھی چندمنٹ نہیں۔

اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کےلیے اس ربط پر کلک کریں اور E-Petition پر اپنے دستخط کیجئے
 
تلمیذ

لائبریرین
نہایت ہی دلخراش اور اداس کر دینے والی تصاویر ہیں حکیم صاحب ۔ ۔ ۔ اور اظہرالحق صاحب کی نظم اس پر مستزاد ہے ۔

اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے ۔
 
hakimkhalid

محفلین
شکریہ تلمیذ بھائی!
اپنا احتجاج ریکارڈ کروا نے کےلیے۔

انسان ہونا بڑی عظمت کی بات ہے اور مسلمان ہونا اس سے بھی بڑی عظمت کی بات۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام میں تعصب نہیں۔مسلمان کبھی متعصب نہیں ہو سکتا۔۔۔۔

بقولِ شاعر ۔
مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا

مصر یا سعودیہ کے سنی علماء(دوسرے مسالک کے ماننے والوں کے خلاف) خواہ کچھ فتٰوی جاری فرماتے رہیں۔دنیا بھر میں جہاں بھی ظلم اور جبر ہورہا ہے ۔بحیثیت انسان ،انسانیت کی قدر لازمی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کےلیے اس ربط پر کلک کریں اور E-Petition پر اپنے دستخط کیجئے
 
hakimkhalid

محفلین
قیصرانی نے کہا:
شکریہ حکیم بھائی، آپ کی پوسٹ سے پہلے ہی میں ای پٹیشن کرا چکا تھا
قیصرانی

قیصرانی بھائی!
امید ہے دیگر کو بھی راغب کریں گے

617227lebanondublinprotestsnv5.jpg

اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کےلیے اس ربط پر کلک کریں اور E-Petition پر اپنے دستخط کیجئے
 
الف نظامی

لائبریرین
ان ای پٹیشنوں سے کچھ نہیں ہونے والا جناب والا!!!
یواین ، امریکہ ، برطانیہ ، عرب ممالک سب موجیں کررہیں ہے کسی کو احساس نہیں ہونے والا!!!
اگر کسی کو ان مسلمانوں کا دکھ درد ہے تو ان کی کم از کم مالی مدد کرئے۔
ان حالات میں اسلامی ممالک کی دفاعی تنظیم کا قیام ناگزیر ہے ، دیکھیں کہ او آئی سی کب جاگتی ہے اور اس سمت قدم اٹھاتی ہے۔
آپ نے کہا کہ انسانیت کدھر ہے میں پوچھتا ہوں کہ مسلمانیت کہاں ہے؟؟؟
سوائے رونے پیٹنے کے علاوہ کوئی اور کام بھی ہم نے کیا ہے لبنان والوں کے لیے؟؟؟
 
hakimkhalid

محفلین
راجا نعیم نے کہا:
ان ای پٹیشنوں سے کچھ نہیں ہونے والا جناب والا!!!
یواین ، امریکہ ، برطانیہ ، عرب ممالک سب موجیں کررہیں ہے کسی کو احساس نہیں ہونے والا!!!
اگر کسی کو ان مسلمانوں کا دکھ درد ہے تو ان کی کم از کم مالی مدد کرئے۔
ان حالات میں اسلامی ممالک کی دفاعی تنظیم کا قیام ناگزیر ہے ، دیکھیں کہ او آئی سی کب جاگتی ہے اور اس سمت قدم اٹھاتی ہے۔

راجہ صاحب!
کسی کو احساس ہو یا نہ ہو یہ اپنی بے حسی کو دور کرنے کےلیے علامتی احتجاج کی پہلی سیڑھی ہے جو اس سے بیشتر بھی ایسی ہی صورتحال میں مزید جذبوں کی بیداری کا باعث بن چکی ہے۔ ای پٹیشنوں اور او آئی سی و دیگر متعلقہ اداروں کو احتجاجی ای میل جیسے معمولی اقدامات بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوتے ہیں۔لہذا اس کی حوصلہ افزائی کے لیے ذہن تیار نہ ہو تو حو صلہ شکنی بھی نہ کی جائے۔

اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کےلیے اس ربط پر کلک کریں اور E-Petition پر اپنے دستخط کیجئے
 
الف نظامی

لائبریرین
hakimkhalid نے کہا:
راجا نعیم نے کہا:
ان ای پٹیشنوں سے کچھ نہیں ہونے والا جناب والا!!!
یواین ، امریکہ ، برطانیہ ، عرب ممالک سب موجیں کررہیں ہے کسی کو احساس نہیں ہونے والا!!!
اگر کسی کو ان مسلمانوں کا دکھ درد ہے تو ان کی کم از کم مالی مدد کرئے۔ ان حالات میں اسلامی ممالک کی دفاعی تنظیم کا قیام ناگزیر ہے ، دیکھیں کہ او آئی سی کب جاگتی ہے اور اس سمت قدم اٹھاتی ہے۔

راجہ صاحب!
کسی کو احساس ہو یا نہ ہو یہ اپنی بے حسی کو دور کرنے کےلیے علامتی احتجاج کی پہلی سیڑھی ہے جو اس سے بیشتر بھی ایسی ہی صورتحال میں مزید جذبوں کی بیداری کا باعث بن چکی ہے۔ ای پٹیشنوں اور او آئی سی و دیگر متعلقہ اداروں کو احتجاجی ای میل جیسے معمولی اقدامات بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوتے ہیں۔لہذا اس کی حوصلہ افزائی کے لیے ذہن تیار نہ ہو تو حو صلہ شکنی بھی نہ کی جائے۔

اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کےلیے اس ربط پر کلک کریں اور E-Petition پر اپنے دستخط کیجئے
جناب کچھ ایسا کام کیجیے جس سے امت مسلمہ اپنے زور بازو پر انحصار کرئے اور دوسروں کی طرف دیکھنا بند کرئے کہ وہ آپ کی مدد کریں گے۔
احتجاجوں سے نہ پہلے کچھ ہوا ہے ، نہ اب ہوگا۔ اسرائیلی اور امریکی یواین او تک کو کوئی اہمیت نہیں دیتے تو ہمارے احتجاجوں سے ان کو کیا فرق پڑے گا۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ لبنان کی امداد کی جائے

آپ نے جذبوں کی بیداری کی بات کی، اس وقت کسی جاہل اور ان پڑھ گنوار اجڈ کو بھی یہ شعور ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ، قصور ہمارے حکمرانوں کا ہے جو اپنے حال میں مست ہیں۔
اسلامی ممالک کی دفاعی تنظیم نیٹو کی طرز پر بنانا اب ناگزیر ہے۔
 
hakimkhalid

محفلین
راجا نعیم نے کہا:
hakimkhalid نے کہا:
راجا نعیم نے کہا:
ان ای پٹیشنوں سے کچھ نہیں ہونے والا جناب والا!!!
یواین ، امریکہ ، برطانیہ ، عرب ممالک سب موجیں کررہیں ہے کسی کو احساس نہیں ہونے والا!!!
اگر کسی کو ان مسلمانوں کا دکھ درد ہے تو ان کی کم از کم مالی مدد کرئے۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ لبنان کی امداد کی جائے
ان حالات میں اسلامی ممالک کی دفاعی تنظیم کا قیام ناگزیر ہے ، دیکھیں کہ او آئی سی کب جاگتی ہے اور اس سمت قدم اٹھاتی ہے۔

راجہ صاحب!
کسی کو احساس ہو یا نہ ہو یہ اپنی بے حسی کو دور کرنے کےلیے علامتی احتجاج کی پہلی سیڑھی ہے جو اس سے بیشتر بھی ایسی ہی صورتحال میں مزید جذبوں کی بیداری کا باعث بن چکی ہے۔ ای پٹیشنوں اور او آئی سی و دیگر متعلقہ اداروں کو احتجاجی ای میل جیسے معمولی اقدامات بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوتے ہیں۔لہذا اس کی حوصلہ افزائی کے لیے ذہن تیار نہ ہو تو حو صلہ شکنی بھی نہ کی جائے۔

اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کےلیے اس ربط پر کلک کریں اور E-Petition پر اپنے دستخط کیجئے
جناب کچھ ایسا کام کیجیے جس سے امت مسلمہ اپنے زور بازو پر انحصار کرئے اور دوسروں کی طرف دیکھنا بند کرئے کہ وہ آپ کی مدد کریں گے۔
احتجاجوں سے نہ پہلے کچھ ہوا ہے ، نہ اب ہوگا۔ اسرائیلی اور امریکی یواین او تک کو کوئی اہمیت نہیں دیتے تو ہمارے احتجاجوں سے ان کو کیا فرق پڑے گا۔
اسلامی ممالک کی دفاعی تنظیم نیٹو کی طرز پر بنانا اب ناگزیر ہے۔

راجہ صاحب!
اسلامی ممالک کی دفاعی تنظیم نیٹو کی طرز پر بنانے میں ہم کیا مدد کر سکتے ہیں؟؟؟

ایسے کام کی نشاندہی کیجیے جس سے امت مسلمہ اپنے زور بازو پر انحصار کرئے اور دوسروں کی طرف دیکھنا بند کرے اور وہ ہماری مدد کرے۔؟؟؟؟؟

اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کےلیے اس ربط پر کلک کریں اور E-Petition پر اپنے دستخط کیجئے
 
الف نظامی

لائبریرین
hakimkhalid نے کہا:
راجہ صاحب!
اسلامی ممالک کی دفاعی تنظیم نیٹو کی طرز پر بنانے میں ہم کیا مدد کر سکتے ہیں؟؟؟

ایسے کام کی نشاندہی کیجیے جس سے امت مسلمہ اپنے زور بازو پر انحصار کرئے اور دوسروں کی طرف دیکھنا بند کرے اور وہ ہماری مدد کرے۔؟؟؟؟؟
فی الحال لبنان کی مالی مدد کریں۔ ان کے سفارت خانہ سے رابطہ کریں اور امداد بھجوائیں۔
اپنی شکست کا احساس دل و دماغ میں میں جما کر سائنسی اور تکنیکی میدان میں سر بلندی کے لیے کام کرنا ہوگا جو جس شعبے میں ہے ، آج سے عہد کرے کہ وہ امت مسلمہ کی بہتری کے لیے حتی الوسع کام کرئے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ ہمیں محاذ آرائی کی پالیسی سے حتی الامکان بچنا ہوگا کیونکہ کمزور نے مار ہی کھانی ہے۔
جہاں تک بات ہے اسلامی ممالک کی دفاعی تنظیم کی تو آپ اس سلسلے میں صرف یہی کرسکتے ہیں کہ اس خیال کو دوسروں تک پہنچائیں ۔
 
جاہل اور ان پڑھ گنوار اجڈ لوگوں کو یہ شعور بھی ہے کہ!
“لبنان کی مالی مدد کریں۔ ان کے سفارت خانہ سے رابطہ کریں اور امداد بھجوائیں۔“
اور یہ کام ایدھی سمیت بے شمار ان پڑھ گنوار اجڈ لوگ کر رہے ہیں(جو پڑھے لکھے جاہلوں سے بدرجہا بہتر ہیں۔)

دیگر اقدامات و تجاویز احسن اقدام ہیں تاہم پر امن احتجاج کے آپ کیوں خلاف ہیں جبکہ اس سلسلے میں اسلام میں ممانعت نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کےلیے اس ربط پر کلک کریں اور E-Petition پر اپنے دستخط کیجئے
 
hakimkhalid

محفلین
محترم راجہ صاحب اور دیگر اراکین محفل!

ایسے موقعوں پر اپنے جذبات کا اظہار نیٹ کے ذریعے کیسے موثر بنایا جا سکتا ہے؟

یا اس سلسلے میں نیٹ کا استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے؟

مزید برآں

ہم لوگ (ایک عام شہری) ان حالات میں کیا کریں کہ اس کا فائدہ ان مظلوم لوگوں کو پہنچ سکے؟؟؟

اس سلسلے میں تمام دوست ، احباب اپنی رائے سے نوازیں۔
 
فرید احمد

محفلین
ابتدا یوں کریں کہ اپنے علاقہ کے رکن پارلیمان کو ایک خط یا ای میل کے ذریعہ اس قضیہ پر اپنی ناراضگی سے آگاہ کریں ، اور اس سلسلے کو عام کرکے اس پر زور ڈالیں کہ وہ اس کو حکومتی سطح پر لے جائیں ۔
اس وقت صورت حال یہ ہے کہ عالم کی خاموشی کو اسسرائیل اپنی ہم نوائی مان رہا ہے۔
 
hakimkhalid

محفلین
احتجاجوں سے کچھ نہیں ہونے والا۔۔۔اس بات کو ماننے کےسوا کو ئی چارہ نہیں

بہرحال جسے قرآن و حدیث کی تھوڑی سی بھی شدبد حاصل ہے۔اس کے نزدیک ان مسائل کا افضل ترین حل صرف اور صرف
[marq=up:2501176b23]جہاد[/marq:2501176b23]
ہی ہے۔اس سے انکار صرف اور صرف منافقین اور غیر مسلم ہی کر سکتے ہیں۔مظلوموں کی داد رسی کےلیے برسر پیکار مجاہدین کی مالی اور دیگر امداد کرکے ہم گھر بیٹھے بھی جہاد میں حصہ لے سکتے ہیں ۔جس کا متاثرہ مظلومین اور بربریت کے شکار افراد کو براہ راست فا ئدہ پہنچ سکتا ہے۔صرف یہی ایک چیز ہے جس سے دنیاوی سپر طاقتیں بھی ڈرتی ہیں ۔اور اپنے غلاموں کے ذریعے جہاد کا خاتمہ چاہتی ہیں ۔لیکن یہ تو قیامت تک جاری رہے گا ۔

مظلومین کی داد رسی ،مستقل امن کی بحالی اور آزادی کےلیے ہے کوئی اس سے موثر اقدام تو بتائے کوئی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
الف نظامی

لائبریرین
hakimkhalid نے کہا:
مظلوموں کی داد رسی کےلیے برسر پیکار مجاہدین کی مالی اور دیگر امداد کرکے ہم گھر بیٹھے بھی جہاد میں حصہ لے سکتے ہیں ۔جس کا متاثرہ مظلومین اور بربریت کے شکار افراد کو براہ راست فا ئدہ پہنچ سکتا ہے۔صرف یہی ایک چیز ہے جس سے دنیاوی سپر طاقتیں بھی ڈرتی ہیں ۔اور اپنے غلاموں کے ذریعے جہاد کا خاتمہ چاہتی ہیں ۔لیکن یہ تو قیامت تک جاری رہے گا ۔ مظلومین کی داد رسی ،مستقل امن کی بحالی اور آزادی کےلیے ہے کوئی اس سے موثر اقدام تو بتائے کوئی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بالکل صحیح ۔ اب کچھ تنظییمیں اور لوگ لبنان امداد بھجوا رہے ہیں۔ حل اتحاد امت میں مضمر ہے جس کی ہم میں سخت کمی ہے۔
حقیقت پسند ہو کر سوچیے تو ہم ملکی سطح پر متحد نہیں۔ اسلام کا نام لینے والوں کو اسلام سے زیادہ اپنے فرقہ پسند ہے۔
کسی نے اسلام کے نفاذ کے لیے قانونی طریقہ سے کوئی خاص کوشش ہی نہیں کی۔ سب باتیں کرتے ہیں ووٹ لیتے ہیں اور اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں۔
بہرحال عام فرد اس صورتحال میں یہی کرسکتا ہے کہ لبنان والوں کی مالی امداد کرے اور ضرور کرنی چاہیے۔
اللہ اہل اسلام کا حامی و ناصر ہو اور غیر مسلموں کو بھی ہدایت دے ۔
 
Top