لاہور کے چرچ میں 'عید میلاد' کا جشن، نماز بھی ادا کی گئی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
دوسرے الفاظ میں میں نے آپ کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیا تھا جناب شہری عقل مند صاحب
گرائیں صاحب آپ کو سنگین قسم کی غلط فہمی ہورہی ہے میرا کام گاؤں میں نہیں ہے میرا کام تو شہر میں ہے کیونکہ میں تو شہری بابو ہوں کوئی پینڈو تھوڑی ہوں
 
ماشاء اللہ۔ ظاہر ہے کہ جب کوئی عقلی دلیل نہیں رہ جاتی تو یہی بونگیاں بچ جاتی ہیں۔ مارتے رہیئے۔ تاہم یہ بات واضح رہے کہ یہ محفل ہرگز آپ جیسے لوگوں کے ہاتھوں ہائی جیک نہیں ہو سکتی۔ یہ محفل انشاء اللہ قائم و دائم رہے گی
بندہ کافی عرصہ سے فورمز کی دنیا میں ہے ۔قیصرانی ایسا ہی ہوتا ہے میں ایک فورم میں تین بار بین ہوا وجہ صرف یہی تھی کہ شدت پسند وں اور تکفیریوں کی باتوں سے اختلاف کرتا تھا اس میں یہ تھا کہ ایک بندہ سپر موڈیٹر تک پہنچ گیا تھا اس نے اپنے بندے موڈیٹر لگا دیئے اور ایک دوسرے تکفیری کو بھی اپنے ساتھ سپر موڈیٹر بنا لیا بس پھر کیا تھا کہ اسلام سیکشن میں سوائے ان کے نظریات کے دوسرا کوئی نظریہ پیش نہ ہوسکتا تھا اور جو میری طرح ان سے بحث کرتا تھا تو یہ کمینے لوگ اس کو بین کردیتے تھے ۔ گو میں بعض معاملات خود بھی انتہا پسند ہوں جیسے کہ سلمان تاثیر والے معاملے میں محفل کے صفحات گواہ ہیں کہ میں نے ممتاز قادری کے اس فعل کو بالکل درست قرار دیا ہے ۔
 
ہاں جی یاد آیا ۔۔۔ نایاب بھائی کے ساتھ تو باقاعدہ "یُدھ" ہو گیا تھا لیکن اس کے باوجود یہ میرے بہت اچھے دوستوں میں سے ہیں ۔
ساجد صاحب ہاتھ ذرا ہولا رکھیں سرکار یہ ’’ ی د ھ ‘‘ کونسی زبان کا لفظ ہے کیونکہ پنجابی میں تو اس کا مطلب ۔۔۔۔۔۔ ہے
 

فاتح

لائبریرین
گرائیں صاحب آپ کو سنگین قسم کی غلط فہمی ہورہی ہے میرا کام گاؤں میں نہیں ہے میرا کام تو شہر میں ہے کیونکہ میں تو شہری بابو ہوں کوئی پینڈو تھوڑی ہوں
آپ یہ کہیں کہ میں شہری بھی ہوں اور بابو بھی اور وہ بھی انتہائی پڑھے لکھے ادارے کا کہ یونیورسٹی سے بڑھ کر کیا پڑھا لکھا ادارہ ہو گا :laughing:
 

فاتح

لائبریرین
بے دین ہونے میں کیا برائی ہے؟
خود تو شادی کر بیٹھے ہو بھائی،۔۔۔ دوسروں کو بے دینی کی ترغیب دے کر کنوارا ہی مارنا ہے کیا۔۔۔ اس سے بڑی کیا برائی ہو گی کہ رشتہ ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ;)
ویسے بھی بے دین ہونے کے بعد اگر اتفاق سے کوئی بدقسمت لڑکی شادی کے لیے ہاتھ آ بھی جائے تب بھی صرف ایک پر گزارا کرنا پڑتا ہے۔۔۔ چار چار بیویاں، لاتعداد لونڈیاں اور محلے والیوں کو حلالے کی مفت پیشکش کے مزے صرف دین ہی دیتا ہے۔ :laughing:
 

فاتح

لائبریرین
اس سے یہ تو پتہ چلا کہ آپ بھی برائی اور اچھائی پر یقین رکھتے ہیں۔۔۔ ۔اسی کو دین کہتے ہیں
اگر یہ دین ہے تب تو بہت اچھا ہے محمود بھائی۔۔۔ کہ ریڈ ٹریفک لائٹ پر گاڑی آگے بڑھانا بھی بے دینی ہے اور گاڑی 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ چلانے والا بھی ملحد و دہریہ ہے۔ :laughing:
 
اگر یہ دین ہے تب تو بہت اچھا ہے محمود بھائی۔۔۔ کہ ریڈ ٹریفک لائٹ پر گاڑی آگے بڑھانا بھی بے دینی ہے اور گاڑی 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ چلانے والا بھی ملحد و دہریہ ہے۔ :laughing:
دین دو ہی ہیں۔۔۔ایک اچھا اور ایک برا (یا کم اچھا)۔۔:smile2:
 

قیصرانی

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ جناب میں انتظامیہ کا ہرگز ہرگز رکن نہیں ہوں۔ اگر ہوں بھی تو "قسمے" یہ میرے علم میں نہیں
دوسری بات یہ ہے کہ اپنی ذاتی رائے میں ہم سب اراکین اور انتظامیہ بھی آزاد ہیں۔ یہ محفل ہمارے لئے ہمارے گھر کی مانند ہے۔ ہم نے اپنی اپنی بساط کے مطابق اس کی ترقی اور تعمیر میں حصہ ڈالا ہے۔ وقتاً فوقتاً اپنی ذاتی مصروفیات کی بناء پر علیحدہ بھی ہوئے ہیں خود واپس بھی لوٹ آئے ہیں۔ جب ہم اپنے اسی گھر کو ان شدت پسندوں کے ہاتھ میں جاتا دیکھتے ہیں تو وللہ ہمارا خون کھول اٹھتا ہے کہ یہ غیر ملکوں سے تنخواہ لینے والے اپنے اپنے مسلک کے نام پر گند یہاں پھیلاتے ہیں۔ ان کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے صرف انتظامیہ ہی نہیں ہے۔ ہم لوگ بھی اس میں برابر کے حصہ دار ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ آج تک کسی رکن نے چاہے وہ کتنا بھی پرانا رکن کیوں نہ ہو، کی غلطی سے میں نے چشم پوشی نہیں کی۔ کھل کر یا ذاتی پیغام میں واضح کر دیا ہے۔ اگر ہمارے سامنے ایک برا کام ہو رہا ہے تو کیا ہم یہ کہہ کر بری الذمہ ہو جائیں کہ جی یہ بات انتظامیہ سنبھال لے گی؟ کیا انتظامیہ کے پاس کرنے کو دیگر کوئی کام نہیں ہوتا کہ یہ مسائل بھی ان کو دے دیئے جائیں؟ یہ ایک رحجان ہے جس کے باعث اکثر پرانی آئی ڈیز مر جاتی ہیں اور نئی آئی ڈیز سے وہی گند پھیلانا شروع کر دیا جاتا ہے۔ بطور ایک قدیم رکن کے (رکنیت اور عمر، دونوں کے حساب سے) ہمیں اپنا حساب ڈالنا چاہئے اور برائی کو زبان سے روکنا چاہئے۔ اگر وہ نہ رکے تو پھر انتظامیہ کو تکلیف دی جائے۔ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ ماڈریشن کتنا مشکل کام ہے اور آپ کو یہ بھی بخوبی یاد ہوگا کہ میری طرف سے ہمیشہ انتظامیہ کو مدد حاصل ہوتی ہے
یہ بات واضح کہہ دوں کہ اگر آج میری وجہ سے محفل کو یا اراکین کی اکثریت کو کوئی شکایت ہے تو بے شک مجھے وارننگ دیں، اگر میں پھر بھی باز نہ آؤں تو بلا جھجھک بین کر دیجئے۔ مجھے کوئی شکایت نہیں ہوگی کہ میں یہاں آنے کی تنخواہ نہیں لیتا۔ ہاں جو آئی ڈی بدل بدل کر اپنی تنخواہ حلال کرتے ہیں، کے خلاف کاروائی پر واقعی شور و غل مچے گا
یہ بھی واضح کرتا چلوں کہ میرے خلاف یا کسی بھی رکن یا انتظامیہ کے رکن کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے ایڈمن بالکل آزاد ہیں اور انہیں میری، آپ کی یا کسی رکن کی بھی، کسی قسم کی پسندیدگی، تجویز، مشورے یا رضامندی کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے اردو محفل کی انتظامیہ پورا بھروسہ ہے اور ان کی غیر جانبداری اور ان کی صلاحیتوں پر اندھا اعتبار بھی :)
 

دوست

محفلین
میں یہی کہنے لگا تھا کہ تکنیکی طور پر اب معاویہ منصور والے کھاتے سے بھی انٹری دینی چاہیئے تاکہ حاسدین کے منہ بند ہو سکیں۔ بالکل احسن اقدام ہے کہ اب دو کھاتوں سے پیغام لکھ رہے ہیں۔ بلکہ یوسف 2 والے کھاتے کو بھی فعال کرنا چاہیئے اس سے نہ صرف حاسدین کے منہ مزید بند ہوں گے، بلکہ کالی دیوی کی طرح تین ہاتھ کی چپیڑ بھی مخالف کے منہ پر لگے گی۔ ادھر ایک کھاتے سے پیغام بھیجا، اُدھر دوسرے اور تیسرے سے اس کو پسند اور متفق قرار دیا۔۔۔۔علی الرغم۔
 
ذرا سوچیں: اگر دین کی تعریف ہی اچھائی اور برائی میں فرق ہے تو ایک سے زیادہ مذاہب نہیں ہو سکتے اور بے دین ہونا ہی غلط ٹھہرا۔ پس دین کی یہ تعریف غلط ہے
اچھائی اور برائی کے بارے میں لوگوں کے مختلف نقطہ ہائے نظر ہیں چنانچہ ایک کی نظر میں جو چیز بری ہے وہ دوسرے کی نظر میں شائد اچھی ہو۔۔۔چنانچہ ایک سے زیادہ مذہب تو ہوگئے ناں؟۔۔۔چنانچہ جب اچھائی برائی کو relative سمجھا جائے تو کئی مذاہب کی گنجائش ہے۔۔۔لیکن اگر اچھائی اور برائی اگر relative نہ ہوں بلکہ واقعی دو الگ حقیقتیں ہوں۔۔۔تب ایک سے زیادہ مذاہب نہیں ہوسکتے اور آپکی بات درست ہے کہ صرف ایک ہی مذہب ہوگا اور اس اکلوتے مذہب کو دین کہتے ہیں۔۔۔ان الدین عنداللہ اسلام۔۔۔۔یہاں عند الناس نہیں بلکہ عند اللہ کہا گیا ہے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top