لاہور میں وکلاء کا امراض قلب کے اسپتال پر حملہ، آپریشن تھیٹر میں توڑ پھوڑ

جان

محفلین
سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ ساہیوال، سانحہ بلدیہ اور آج یہ سانحہ۔ اللہ اس قوم کو ہدایت دے۔ آخر کب تک گول دائروں میں چلتے رہیں گے؟
جب تلک ہمیں 'افواجِ پاکستان' میں 'ماضی کے 'ہیرو' نظر آتے رہیں گے، جب تلک ہم مقدس تاریخ پڑھتے رہیں گے، جب تلک ہم تاریخ پہ سبق آموز تنقیدی مطالعے کو جائز قرار نہ دیں گے، جب تلک ہم قرانی اخلاقیات پہ عمل کرنے کی بجائے 'شخصیت پرستی' اور 'فرقہ پرستی' میں مبتلا رہیں گے!
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
احتجاج میں شامل یہ وکیل حمزہ شہباز کا قریبی اسد نقوی نکلا



لیکن اس سانحہ کو کسی سیاسی جماعت سے نہ جوڑا جائے، پٹواری
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں
ایک ڈھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی
آج کے سانحہ کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں

تم کتنے بیانیے بدلو گے ہر بیانیے سے صرف جھوٹ نکلے گا!
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
وکلاء اور ڈاکٹرز کا کل ہڑتال کا اعلان
2019-12-11

پمز اسپتال کے ملازمین نے پی آئی سی واقعےکےخلاف کل ہڑتال کا اعلان کردیا جب کہ پنجاب بار کونسل نے بھی ڈاکٹرز کے رویے اور وکلا کی گرفتاریوں کے خلاف صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹرز اور وکلا کا تنازع پرتشدد شکل اختیار کرنے کے بعد مزید شدت اختیار کر گیا، وکلا اور ڈاکٹرز دونوں نے ہی کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ملازمین نے پی آئی سی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پمز اسپتال میں ہڑتال کی جائے گی جب کہ وفاقی اسپتالوں میں کل سے2 گھنٹےعلامتی احتجاج ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر رہنماؤں نے کہا کہ پی آئی سی پر وکلا نے حملہ کرتے ہوئے ایمرجنسی کےشیشے توڑے اور لیڈی ڈاکٹرز کے سر پھاڑے، قیمتی مشینوں کوتباہ کیاگیا اور آپریشن تھیٹرمیں ٹیبل توڑدیئے، 3گھنٹےتک پی آئی سی میدان جنگ بنارہا، انہوں نے کہا کہ اسپتال پرجس طرح کاحملہ کیاگیا تاریخ میں ایسا نہیں ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کے رویے اور وکلاء کی گرفتاریوں پر پنجاب بارکونسل نے بھی کل صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ وکلاء کل عدالت امور کا بائیکاٹ کریں گے اور صوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
ڈاکٹروں اور وکیلوں کی ہڑتال کے بعد اب تو حکومت کو بھی کل ہڑتال کر دینی چاہئے۔ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری!
 

جاسم محمد

محفلین
اس سانحہ کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں
BBA2656-C-77-A2-4-EFB-A043-C3-E9-DD2-AC18-C.jpg

 
Top