لاہور: جعلسازی کے مقدمے میں اداکارہ میرا کی والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

کاشفی

محفلین
لاہور: جعلسازی کے مقدمے میں اداکارہ میرا کی والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسٹاف رپورٹ
لاہور : میرا کیلئے ان دنوں زمین ہی مسئلہ بنی ہوئی ہے، اسپتال کیلئے اراضی کا ٹکڑا ملا نہیں اور جعلسازی سے زمین ہتھیانے کے مقدمے میں اداکارہ کی والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

میرا پر ان دنوں ایک ہی دھن سوار ہے اسپتال، اسپتال اور اسپتال ۔۔ اداکارہ نے اس مقصد کیلئے امریکا سے چندہ جمع کیا اور زمین کے حصول کیلئے گورنر پنجاب سے 2 ملاقاتیں کر ڈالیں، میرا پرامید ہیں کہ سرکار اس کار خیر میں اپنا حصہ ضرور ڈالے گی۔

ایک طرف میرا فلاحی مقصد کیلئے زمین حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں تو دوسری طرف اداکارہ کی والدہ کیلئے زمین کا ٹکڑا ہی مصیبت بنا ہوا ہے، اور لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے 3 کنال اراضی کے کیس میں شفقت زہرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں، مقدمے کے مدعی کا مؤقف ہے کہ میرا کی والدہ سمیت 7 افراد نے جعلسازی سے ان کی زمین ہتھیائی۔

عدالت نے شفقت زہرا کو 15 جنوری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ سماء
 

کاشفی

محفلین
1517422_10151983562025528_1658203604_n.jpg
 
قطع نظر میرا کے کردار یا حرکات اس میں میرا کاکیا قصور ہے ہر بندہ اپنے ذاتی فعل کا جواب دہ ہے چاہے وہ اللہ کو دینا ہو یا پھر اگر مشہور شخصیت ہے تو اپنے پرستاروں کو ۔۔۔۔
 
اگر کوئی برا کام کرے تو اس پر اچھا کام نا کرنے کی کرنے کوئی پابندی نہیں۔
سرعام برائی پر مذمت اور نیکی پر تعریف و توصیف کرنی چاہئے۔
میڈیا کو تو بس چسکے دار خبریں چاہئیں۔
 
Top