لاہور: توہین رسالت کا مبینہ الزام، مسیحی برادری کے 100 سے زائد گھر نذر آتش

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

صائمہ شاہ

محفلین
لگتا نہیں کہ ڈاکٹر صاحب کی بات پر بھی کوئی کان دھرے گا۔ جب یہی منہ گجرات (بھارت) یا برما کے سانحوں پر تھو تھو کرتے ہیں تو ان کو رتی بھر شرم نہیں آتی۔
بالکل صحیح فرمایا آپ نے ہماری قوم کے دوہرے میعارنے ہی آج ہمیں اس موڑ پر لا کھڑا کیا ہے اور دکھ کی بات تو یہ ہے کہ برما کے مسلمانوں کے دکھ میں شریک ہونے والے اور دعائیں مانگنے والے آج پاکستانی مسلمان کے مرنے پر دعا تو کیا تاسف کا دھاگہ بھی نہیں کھولتے آج اس شرمناک واقعے میں ملوث لوگوں کو پاکستانی کہتے ہوے خود سے شرمندگی محسوس ہو رہی یے ۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
کیا پاکستان میں رہنے والے ہندو ، عیسائی ، قادیانی پاکستانی نہیں ہیں یا پھر ان کی قومیت ان کے عقیدے سے جانچی جاتی ہے ؟ اللہ کی نظر میں کس کا کیا رتبہ ہے اب یہ بات صرف انسان طے کرتے ہیں اور وہ بھی صرف پاکستان میں رہنے والے ۔ جان لینا اور دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے مگر اب یہ کام بھی ہماری قوم نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے ۔
 
arifkarim

معطل
آپ کا تجزیہ بعد از امکان نہیں۔ واقعی اس تخریب کاری کے پس پردہ ملک وملت دشمن مکروہ عناصر کے سیاسی و دیگر مفادات خارج از امکان نہیں۔ اللہ تعالی ہمیں با عمل باکردار مخلص با شعوراور وطن عزیز کا سچا وفا دار مسلمان بنائے۔ امین
بالکل! جب اپنی کمزوریاں ہی نظر نہیں آرہیں تو دوسروں پر بلاجواز الزام لگانا تو بہت ہی آسان کام ہے!

آپ یقین کریں کہ میں نے کئی ایک غیر مسلموں کا اخلاق اور رویہ پانچ وقت کے نمازی مسلمانوں سے بہت بہتر پایا ہے۔
کئی؟ ہم تو یہاں 100 فیصد غیر مسلمین کے درمیان رہتے ہیں جو خدا کے وجود کو ہی تسلیم نہیں کرتے۔ اسکے باوجود انکے اخلاق، انسانیت اور دیگر خوبیاں آجکل کے اوسط مسلمان میں بھی نہیں۔

باقی سب اوصاف تو یہود و نصاری میں ملتے ہیں ۔ ایمان داری ۔ انسانیت ۔ اخلاق ۔
درست کہا آپنے۔ اسرائیلی عربوں کے پاس جو حقوق ہیں، وہ شاید ہی کسی دوسرے عرب ملک میں خود عرب باشندوں کو ملتے ہوں۔ مغربی ممالک میں مسلمان اقلیت ان عیسائی قوموں کی پارلیمان کا حصہ ہیں۔ یہاں تک کہ اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ میں بھی کئی فیصد ممبران عرب مسلمان یا عیسائی موجود ہیں۔ اسکے برعکس بعض مسلمان مملکتوں میں اکا دکا اقلیت محض کوٹے کی بنیاد پر قومی پارلیمنٹ کا حصہ بنتی ہے، نہ کہ اپنے حقیقی حق کی بنیاد پر، جیسا کہ ایران۔

بالکل صحیح فرمایا آپ نے ہماری قوم کے دوہرے میعارنے ہی آج ہمیں اس موڑ پر لا کھڑا کیا ہے اور دکھ کی بات تو یہ ہے کہ برما کے مسلمانوں کے دکھ میں شریک ہونے والے اور دعائیں مانگنے والے آج پاکستانی مسلمان کے مرنے پر دعا تو کیا تاسف کا دھاگہ بھی نہیں کھولتے آج اس شرمناک واقعے میں ملوث لوگوں کو پاکستانی کہتے ہوے خود سے شرمندگی محسوس ہو رہی یے ۔
کسی مسلمان نے کسی دوسرے مسلمان کا ٹھیکا نہیں لیا ہوا۔ جب تک مسلمان ایک قوم نہیں بن جاتے، ہمیں دوسرے مسلمانوں کا بلاواسطہ ٹھیکا لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہم پہلی ہی فلسطینیوں کے ٹھیکے لیکر اپنے آپکو برباد کر چکے ہیں۔
 
مسلمان کا گھر

130309150509_ghar.jpg

جوزف کالونی میں جہاں تمام آبادی علاقہ چھوڑ کر چلی گئی تھی وہیں ایک گھر کے باہر کارڈ پر جلی حروف میں یہ عبارت لکھی ہوئی دیکھی گئی:
’یہ مسلمان کا گھر ہے‘
 
بالکل صحیح فرمایا آپ نے ہماری قوم کے دوہرے میعارنے ہی آج ہمیں اس موڑ پر لا کھڑا کیا ہے اور دکھ کی بات تو یہ ہے کہ برما کے مسلمانوں کے دکھ میں شریک ہونے والے اور دعائیں مانگنے والے آج پاکستانی مسلمان کے مرنے پر دعا تو کیا تاسف کا دھاگہ بھی نہیں کھولتے آج اس شرمناک واقعے میں ملوث لوگوں کو پاکستانی کہتے ہوے خود سے شرمندگی محسوس ہو رہی یے ۔
شکر ہے ابھی تک آپکو صرف پاکستانی ہونے پر شرمندگی ہو رہی ہے۔۔۔ دشمنانِ دین و ملت تو آپکو مسلمان کہلانے پر بھی شرمندہ کروانا چاہتا ہیں۔۔۔
 
بالکل! جب اپنی کمزوریاں ہی نظر نہیں آرہیں تو دوسروں پر بلاجواز الزام لگانا تو بہت ہی آسان کام ہے!
کسی مسلمان نے کسی دوسرے مسلمان کا ٹھیکا نہیں لیا ہوا۔ جب تک مسلمان ایک قوم نہیں بن جاتے، ہمیں دوسرے مسلمانوں کا بلاواسطہ ٹھیکا لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہم پہلی ہی فلسطینیوں کے ٹھیکے لیکر اپنے آپکو برباد کر چکے ہیں۔
بڑی عجیب بات کی ہے آپ نے پہلے کہتے ہیں کسی مسلمان نے کسی دوسرے مسلمان کا ٹھیکا نہیں لیا ہوا پھر ایک قوم کی بات بھی کرتے ہیں۔۔۔ جب تک ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا ٹھیکا یا اسکی اصلاح کے بارے میں سوچے گا نہیں یا دوسرے لفظوں میں یا شیخ اپنی اپنی دیکھ کے فلسفے سے نکلے گا نہیں وحدتِ ملی کیسا پیدا ہوگی؟ ہاں طریقہ کار پر اختلاف ضرور ہو سکتا ہے ، مولا بخش کے بجائے نرمی اور محبت کے ساتھ دوسروں کی اصلاح کی کوشش کرنے چاہیے۔۔۔
 
آپ اوپر سے دیکھ رہے ہیں۔ بات کی گہرائی کو سمجھیں۔ پہلے ہم مسلمان ایک "قوم" تو بنیں۔ اسکے بعد ایک دوسرے کے ٹھیکے بھی لے لیں گے۔ آجکل کے عرب مسلمان فارسیوں سے نالاں ہیں تو فارسی، ترک مسلمانوں سے۔ یہاں ہر مسلمان ملک خود ہی دوسرے مسلمان وطن کی جڑیں کاٹ رہا ہے۔ اور بذریعہ گروپ بندی مسلمان ممالک کو لاحق اندرونی فسادات کی روک تھام کی بجائے فساد کرنے والوں اور فساد سے روکنے والی حکومت وقت کے دمیان انتخاب کیا جاتا ہے کہ کسکا ساتھ دیں اور کسکا ساتھ نہ دیں۔ اگر مسلمان واقعی ایک دوسرے کے بھائی بھائی ہیں تو بھائیوں میں انتخاب کیسا؟ اس لحاظ سے تو پاکستانیوں کیلئے ایران بھی اتنا ہی عزیز ملک ہونا چاہئے جتنا کہ سعودی عرب ہے، یا عراق یا کوئی سا بھی اور "برادر" اسلامی ملک۔ جب کہ حقیقت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
 
لالہ رخ

محفلین
اس واقعہ کا افسوس بحثیت مسلمان ہم کو بھی ہے جو بھی ہوا انتہائی غلط ہؤا ۔۔۔ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیئے
تاہم جذبات میں آکر نادانی میں اس قسم کی بے تکا باتوں سے پرہیز کیا جائے جو آپ کررہی ہیں ۔۔۔
"پیارے اور ہم سےزیادہ سچے مخلص" جیسے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ انکے درمیان رہ کر کچھ زیادہ ہی گھل مل گئی ہیں جبکہ یہ لوگ ان القابات کے ہرگز مستحق نہیں
اور "اپنے خدا" سے کیا مراد ہے ۔۔۔ کیا آپ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ انکے خدا کوئی اور ہے اور ہمارا خدا کوئی اور ہے ۔۔۔ ہرگز نہیں ۔۔۔ انکا خدا بھی ایک ہے اور ہمارا خدا بھی ایک ہے وہی ہے جسے اللہ کہتے ہیں مگر یہ لوگ زیادتی کرتے ہیں اور شریک ٹہراتے ہیں معاذاللہ

اپنے ذاتی تجربہ سے پہلے قرآن کا ترجمہ ہی پڑھ لیا ہوتا تو زیادہ بہتر تھا ۔۔

اے ایمان والو ! تم یہود ونصاری کو دوست نہ بناؤ یہ توآپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں ، تم میں سے جو بھی ان میں سے کسی ایک کے ساتھ دوستی کرے گا وہ بلاشبہ انہیں میں سے ہے ، ظالموں کو اللہ تعالی ہرگز راہت راست نہیں دکھاتا ۔
المائدہ ( 51 )

امید ہے کہ شائد کچھ بات سمجھ آگئی ہوگی ۔۔۔ اگر پھر بھی نہ آئے تو سورہ کی پہلی لفظ پر غور کرلے کہ "اے ایمان والو" مطلب جو اس بات کو مانے وہ ایمان والے ہیں۔۔
اور جو ان سے دوستی پر بھی مصر ہے تو وہ انہی میں سے ہے ۔۔۔ خوب سمجھ لے
باقی ہر کوئی اللہ کے ہاں جواب دہ ہے ۔۔۔ ۔

البتہ اس بات کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انکے ساتھ ظلم و زیادتی کی جائے گالی دی جائے برا بھلا کہا جائے ۔۔۔ جیسا کہ آج لوگوں نے کیا ۔۔
البتہ ان سے دوستی اور میل جول سے اجتناب برتا جائے ۔۔۔

دوست ہی فرمارہے ہوں گے آپ۔ آپ کیا کرتے ہیں؟
 
لالہ رخ

محفلین
انسانیت اور کردارہی دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے سر پھرے صاحب۔ اسلام کردار ہی سے پھیلا تھا۔ باقی ہماری عوام مستحق ہی ان تمام القابات کی ہے جو ان کو آج ملے ہیں۔
مجھے دنیا کے کسی بھی مذہب کے انسان سے انسانیت کی بنا پر تعلقات رکھنے میں کوئی عار نہیں ہے۔ اور رہی بات ان میں گھلنے ملنے کی تو آپ کو بتا ؤں میں پانچ وقت نماز ان کا اپنے مذہب سے لگاؤ دیکھ کر پڑھنا شروع کی۔ میں پچھلے تین سالوں میں اللہ کے کرم سے رمضان کا احترام بھی کرتی ہوں اور روزے بھی رکھتی ہوں ورنہ اس سے پہلے میں بھی روزہ نہ رکھنے کا عذر تیار رکھتی تھی۔ میں نے اپنے جیب خرچ سے انسانیت کے لیے کام کرنا ان سے سیکھا، اگر کسی غیر مسلم کے کسی فعل سے میں کسی حد تک مسلمان سمجھتی ہوں خود کو تو ان کے رنگ نہیں اپنائے، میں محبت سے ایک دوسرے کے کام آنا یہاں سے سیکھا، انہی مسیحیوں سے سیکھا۔ آپ کی اطلاع کے لیے ہمارے اسلام کے جتنے بھی سنہری اصول تھے وہ ہم سے زیادہ ان پر کاربند ہیں۔ رہی بات ان کے خدا کی تو یقینا وہ ہم سے جدا نہیں لیکن وہ خضرت عیسیّ کو بھی خدا مانتے ہیں اسی لیے لکھنا پڑا۔ یہود و نصاریٰ کے بغیر آپ دنیا کا کوئی کام سر انجام نہیں دے سکتے ، ان سے دوستی کی روایات تو میرے بزرگوں کی ہیں۔
قرآن میں یہ بھی کہیں نہیں لکھا کہ یہود و نصاریٰ پر زمین تنگ کر دو۔ میرے اسلام کو کسی بھی قسم کا کوئی فتویٰ دینے سے آپ پرہیز ہی کریں تو بہتر ہے۔
 
لالہ رخ

محفلین
"پیارے اور ہم سےزیادہ سچے مخلص" جیسے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ انکے درمیان رہ کر کچھ زیادہ ہی گھل مل گئی ہیں جبکہ یہ لوگ ان القابات کے ہرگز مستحق نہیں​

دنیا کا ہر اچھا ، سچا اور قول کا پکا انسان یقینآ اچھے القابات کا مستحق ہے۔ ان الفاظ سے آپ کی ذہنی کیفیت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ مجھے آپ سے مزید بحث نہیں کرنی۔
 
انسانیت اور کردارہی دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے
اسلام ہی سب سے اچھا مذہب ہے ، یہ بادشاہ اکبر جیسی باتیں نہ کرے کہ انسانیت اورکردار ہی مذہب ہے ۔۔یہ سب اسلام میں آتا ہے
یہ کوئی الگ مذہب نہیں
اخلاقی قدرے الگ بات ہے اور بلکہ اس وصف میں مسلمان اور غیر مسلم سب ہی برابر ہے ، مسلمان اچھا بھی ہوسکتا ہے اور برا بھی ، اسی طرح غیر مسلم اچھا بھی ہوسکتا ہے برا بھی ۔
لیکن اسکے باوجود ہمیں اپنے دل میں غیرمسلم کے لیے نرم گوشہ نہیں رکھنا چاہیئے ۔۔۔
ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم پہلے اپنا فیصلہ ٹھونستے ہیں جو اپنے آپ کو اچھا لگا اسکی دلیلیں دیتے پھرتے ہیں اور اللہ کو ہم لوگوں نے معاذاللہ ثانوی حیثیت دے رکھی ہے ، کہ اللہ اس بارے میں کیا کہتا ہے دیکھا جائے گا ۔۔جبکہ اللہ ان سے دوستی کرنے سے منع کررہا ہے مگر ہماری "انسانیت نوازی" ۔۔حب اللہ کے آڑے آجاتی ہے ۔۔۔
خدا کی قسم جتنا ہم (مسلمان) انسانیت نوازی کا راگ الاپتے ہیں ، الٹا یہی لوگ ہمیں اپنے پاؤں کی جوتی کے برابر نہیں سمجھتے
آپ کیا سمجھ بیٹھی ہے کہ ملالہ کی طرح آپ کو انسانیت کا نوبل پرائز ملے گا ۔۔۔
جب تک آپ انکے رنگ میں نہ رنگ جائے یہ آپ کو قابل احترام نہ مانے گے خواہ آپ کتنا ہی دعویٰ کیوں نہ کرے
تاریخ بھری پڑی ہے صلیبی مظالم سے اور بوسنیا کا حال کچھ زیادہ دور کی بات بھی نہیں

سر پھرے صاحب۔ اسلام کردار ہی سے پھیلا تھا۔ باقی ہماری عوام مستحق ہی ان تمام القابات کی ہے جو ان کو آج ملے ہیں۔
یہ تو آپ مجھے انکی نمائیدہ لگتی ہے جو ضرورت سے زیادہ انکی بھونڈی وکالت کررہی ہیں،۔
میں ایسے کئی لوگوں کو دیکھا ہے جو ضرورت سے زیادہ دوسرے کو اچھا سمجھتےتھے پھر وہی دوسرے ہی انکو ٹھوکر مارتے ہیں ۔۔۔آپ کو خبردار کرتا ہوں ہوشیار رہیئے۔۔۔۔۔

میں محبت سے ایک دوسرے کے کام آنا یہاں سے سیکھا، انہی مسیحیوں سے سیکھا۔ آپ کی اطلاع کے لیے ہمارے اسلام کے جتنے بھی سنہری اصول تھے وہ ہم سے زیادہ ان پر کاربند ہیں۔
اگر آپ ابتدا ہی سے اسلامی تعلیمات حاصل کرتیں اور ان پر عمل پیرا ہوتی تو ہرگز آپ کو ان سے سیکھنے کی ضرورت نہ ہوتی۔
رہ گئے سنہرے اصول ، تو آپ کے نذدیک اسلام کے سنہرے اصول کیا ہے ۔۔۔وہ کیا پیمانہ ہے جس سے آپ نے یہ اندازہ لگایا کہ یہ اسلام کا سنہری اصول تھا جو انہوں نے اپنایا ہے ؟
کسی ملک کے اقلیتی لوگ عموما اکثریتی لوگ کے مقابلے میں اخلاق کے معاملے میں بہتر ہوتے ہیں کیونکہ وہ تھوڑا انڈر پریشر ہوتے ہیں لہٰذا انکا برتاؤ دوسرے سے عموما بہتر ہوتا ہے ۔۔۔
آپ شائد پاکستان میں رہتی ہے اور یہی رہ کر آپ نے ساری مسیحی برادری کو بڑا اعلیٰ اخلاق اور بلند کردار والا دیکھ لیا ہے
دنیا گھومے پھرے تو اندازہ ہو کہ پانچوں انگلی برابر نہیں ہوتی ۔۔۔ جہاں یہ اکثریت میں ہے وہاں رہ کر دیکھے ،اپنی آنکھوں سے انکے سنہری اصولوں کی دھجیاں ارٹی دیکھینگی ۔۔۔۔
اسی طرح ان عیسائیوں کا بیان بھی پڑھ لے جہاں مسلمان اقلیت میں ہے ، وہ مسلمانوں کے کردار و اخلاق کی تریف کرینگے کیونکہ وہاں مسلمان انڈر پریشر ہوتے ہیں ۔۔۔
یہ تو سوشل سائینس ہے ، ہمارے لوگ شعوری طور پر ابھی بھی سو سال پیچھے ہیں ۔۔۔

۔ یہود و نصاریٰ کے بغیر آپ دنیا کا کوئی کام سر انجام نہیں دے سکتے ، ان سے دوستی کی روایات تو میرے بزرگوں کی ہیں۔
دنیا کا ہی نہیں کائنات کو کوئی کام اللہ کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتا ، اگر اللہ کی مرضی ہوئی تو ہم انکے بغیر بھی کام کردکھانے کی قابلیت رکھتے ہیں اور ہمارا شاندار ماضی اس کا گواہ ہے ، پر افسوس ہم انکی دوستی میں اس قدر اندھے ہوچکے ہیں کہ اناپ شناپ بولتے وقت ماضی کو بھی سامنے نہیں رکھتے ۔۔۔۔
اگر "میرے بزرگوں" کی فہرست بھی دے جاتی تو اچھا ہوتا ۔۔۔۔ کیونکہ "ہمارے اسلاف" نے قرآن و سنت کو اپنایا ہے جو کہتا ہے کہ ان سے "دوستی" نہ کی جائے ۔۔۔رہ گئی پبلک ڈیلنگ و سوشل کانٹیکٹ کی تو بحرحال اس میں ان سے تعاون کی اجازت ہے اور اسکو دوستی نہیں کہتے

قرآن میں یہ بھی کہیں نہیں لکھا کہ یہود و نصاریٰ پر زمین تنگ کر دو۔

میں نے بھی نہیں لکھا کہ ان پر زمین تنگ کردی جائے ، لکھا ؟؟؟ کہ نہین ؟؟
مطلب یہ ہے کہ مثلا میں کسی کو کہوں کہ آپ باہر نہ جائے حالات اچھے نہیں باہر ہنگامہ ہورہا ہے ،
جواب میں وہ مجھے کہے کہ
" بازار میں سیل لگی ہوئی ہے اور لوگ اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں اورتم مجھے بازار جانے سے روک رہے ہو"
مطلب ۔۔۔دیکھا کتنی بے منطقی اور سینس لیس بات کی ۔۔۔میں کیا کہہ رہا ہوں ، دوسرا جواب میں کیا کہہ رہا ہے
بالکل یہی بات آپ کہہ رہی ہے ۔۔۔۔میں نے قرآن کو حوالہ دیا کہ ان سے دوستی مت رکھو ، جواب میں آپ نے بھی قرآن کا ہی حوالہ دیا مگر اررلیونٹ سبجیکٹ یعنی جس پر بات بھی نہیں ہورہی ہے کہ "ان پر زمین تنگ کردی جائے"
بحث سے ہٹنے کے اور بھی کئی معروف طریقے ہیں مگر ایسا جگ ہنسائی کا طریقہ اپنانے کی کیا ضرورت تھی بھلا؟؟

میرے اسلام کو کسی بھی قسم کا کوئی فتویٰ دینے سے آپ پرہیز ہی کریں تو بہتر ہے۔
ہم دوسروں کو بولتے ہیں کہ ہر ایک نے اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد الگ بنائی ہے م،گر خود نہیں دیکھ رہے کیا کرررہے ہیں
"میرا اسلام" ۔۔۔گویا اسلام ایک کھلونا ہے جسے میں چھیننے کی کوشش کررہا ہوں ۔۔۔
اگر قرآن کے خلاف مسیحی سے دوستی کرنا آپ کا اسلام ہے تو صد شکر ہے کہ "میرا اسلام" ایسا نہیں ۔۔۔

ہمارے لوگ بے حد خوفزدہ لوگ ہیں، ذرا سی بات سمجھاؤ تو اسے فتویٰ سمجھ بیٹھتے ہیں
اگر کبھی آپ کے سر میں درد ہو ، ازراہ ہمدردی کوئی کہہ دے کہ ڈسپرین یا پیناڈال کی گولی کھالو درد چلا جائے گا ، تو امید ہے شائد اسکو بھی ایسی حماقت کی بات نہیں بولی جائے گی کہ "ڈاکٹری" مت جھاڑو ۔۔۔
کیا ہوگیا ہے لوگوں ، کیوں بے منطق کی بات کرکے اپنی ہی جگ ہنسائی کراتے ہیں
 
زرقا مفتی

محفلین
لوگوں کی املاک کو نذر آتش کرنے والے نادان اخلاقا قانونا شرعا سخت مجرم اور عبرت ناک سزا کے مستحق ہیں۔ ان کے اس قبیح فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔لیکن چند افراد کی درندگی کے باعث قوم کو جہالت کے زمرے میں ڈال دینا ناقابل تعریف بات ہے۔
السلام علیکم
اگر قوم کے۳۰۔۴۰ فیصد افراد پڑھنا لکھنا جانتے ہیں یا تعلیم یافتہ ہیں تو معاشرے میں کیا تبدیلی لائے ہیں؟ میں خود بھی اسی قوم کا حصہ ہوں اور مجھے اپنی نااہلی پر شرم آ رہی ہے۔ دُنیا آپکے معاشرے کا اجتمإعی چہرہ تو یہی دکھائے گی۔ اور دُنیا کو چھوڑئیے کیا اللہ تعالیٰ کی عدالت میں ہم مجرم نہیں ٹھہرائے جائیں گے؟ کیا ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کے حقدار رہیں گے؟
اس مذموم واقعے کے ذمہ داروں کی دینی تعلیم کیا کہتی ہے ؟اُن کے مزاج میں عدم برداشت کہاں سے آئی ہے ؟ وراثت میں ملی ؟ماں باپ کی تربیت تھی ؟مکتب مدرسے نے پیدا کی؟ یا معاشرتی رویوں کا ردعمل ہے؟ کسی بھی صورت میں معاشرہ یا قوم اجتماعی طور پر بری الذمہ نہیں
ہم خود کو عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہتے ہیں؟ عشق کا پہلا تقاضا کیا ہے کہ محبوب کا ہو بہو عکس بن جاؤ؟ آپ میں ہم میں کیا ہے اُن جیسا ؟ اخلاق ہے ؟برداشت ہے ؟ رواداری ہے ؟ اگر ہمارا عشق ہمیں رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ ء حُسنہ پر عمل کرنے پر نہیں اُکساتا تو ہمیں اس دعویٰ سے دستبردار ہو جانا چاہیئے
عمل ابوجہل جیسا کریں اور عالم کہلائیں یہ کیسے ممکن ہے؟
 
حسان خان

لائبریرین
سرپھرا صاحب، میں آپ کی کہی گئی باتوں پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، صرف اتنا کہوں گا جو آپ باتیں کر رہے ہیں اُن کا یہ موقع و محل نہیں ہے۔
 
لالہ رخ

محفلین
اسلام ہی سب سے اچھا مذہب ہے ، یہ بادشاہ اکبر جیسی باتیں نہ کرے کہ انسانیت اورکردار ہی مذہب ہے ۔۔یہ سب اسلام میں آتا ہے
یہ کوئی الگ مذہب نہیں
اخلاقی قدرے الگ بات ہے اور بلکہ اس وصف میں مسلمان اور غیر مسلم سب ہی برابر ہے ، مسلمان اچھا بھی ہوسکتا ہے اور برا بھی ، اسی طرح غیر مسلم اچھا بھی ہوسکتا ہے برا بھی ۔
لیکن اسکے باوجود ہمیں اپنے دل میں غیرمسلم کے لیے نرم گوشہ نہیں رکھنا چاہیئے ۔۔۔
ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم پہلے اپنا فیصلہ ٹھونستے ہیں جو اپنے آپ کو اچھا لگا اسکی دلیلیں دیتے پھرتے ہیں اور اللہ کو ہم لوگوں نے معاذاللہ ثانوی حیثیت دے رکھی ہے ، کہ اللہ اس بارے میں کیا کہتا ہے دیکھا جائے گا ۔۔جبکہ اللہ ان سے دوستی کرنے سے منع کررہا ہے مگر ہماری "انسانیت نوازی" ۔۔حب اللہ کے آڑے آجاتی ہے ۔۔۔
خدا کی قسم جتنا ہم (مسلمان) انسانیت نوازی کا راگ الاپتے ہیں ، الٹا یہی لوگ ہمیں اپنے پاؤں کی جوتی کے برابر نہیں سمجھتے
آپ کیا سمجھ بیٹھی ہے کہ ملالہ کی طرح آپ کو انسانیت کا نوبل پرائز ملے گا ۔۔۔
جب تک آپ انکے رنگ میں نہ رنگ جائے یہ آپ کو قابل احترام نہ مانے گے خواہ آپ کتنا ہی دعویٰ کیوں نہ کرے
تاریخ بھری پڑی ہے صلیبی مظالم سے اور بوسنیا کا حال کچھ زیادہ دور کی بات بھی نہیں

یہ تو آپ مجھے انکی نمائیدہ لگتی ہے جو ضرورت سے زیادہ انکی بھونڈی وکالت کررہی ہیں،۔
میں ایسے کئی لوگوں کو دیکھا ہے جو ضرورت سے زیادہ دوسرے کو اچھا سمجھتےتھے پھر وہی دوسرے ہی انکو ٹھوکر مارتے ہیں ۔۔۔ آپ کو خبردار کرتا ہوں ہوشیار رہیئے۔۔۔ ۔۔

اگر آپ ابتدا ہی سے اسلامی تعلیمات حاصل کرتیں اور ان پر عمل پیرا ہوتی تو ہرگز آپ کو ان سے سیکھنے کی ضرورت نہ ہوتی۔
رہ گئے سنہرے اصول ، تو آپ کے نذدیک اسلام کے سنہرے اصول کیا ہے ۔۔۔ وہ کیا پیمانہ ہے جس سے آپ نے یہ اندازہ لگایا کہ یہ اسلام کا سنہری اصول تھا جو انہوں نے اپنایا ہے ؟
کسی ملک کے اقلیتی لوگ عموما اکثریتی لوگ کے مقابلے میں اخلاق کے معاملے میں بہتر ہوتے ہیں کیونکہ وہ تھوڑا انڈر پریشر ہوتے ہیں لہٰذا انکا برتاؤ دوسرے سے عموما بہتر ہوتا ہے ۔۔۔
آپ شائد پاکستان میں رہتی ہے اور یہی رہ کر آپ نے ساری مسیحی برادری کو بڑا اعلیٰ اخلاق اور بلند کردار والا دیکھ لیا ہے
دنیا گھومے پھرے تو اندازہ ہو کہ پانچوں انگلی برابر نہیں ہوتی ۔۔۔ جہاں یہ اکثریت میں ہے وہاں رہ کر دیکھے ،اپنی آنکھوں سے انکے سنہری اصولوں کی دھجیاں ارٹی دیکھینگی ۔۔۔ ۔
اسی طرح ان عیسائیوں کا بیان بھی پڑھ لے جہاں مسلمان اقلیت میں ہے ، وہ مسلمانوں کے کردار و اخلاق کی تریف کرینگے کیونکہ وہاں مسلمان انڈر پریشر ہوتے ہیں ۔۔۔
یہ تو سوشل سائینس ہے ، ہمارے لوگ شعوری طور پر ابھی بھی سو سال پیچھے ہیں ۔۔۔

دنیا کا ہی نہیں کائنات کو کوئی کام اللہ کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتا ، اگر اللہ کی مرضی ہوئی تو ہم انکے بغیر بھی کام کردکھانے کی قابلیت رکھتے ہیں اور ہمارا شاندار ماضی اس کا گواہ ہے ، پر افسوس ہم انکی دوستی میں اس قدر اندھے ہوچکے ہیں کہ اناپ شناپ بولتے وقت ماضی کو بھی سامنے نہیں رکھتے ۔۔۔ ۔
اگر "میرے بزرگوں" کی فہرست بھی دے جاتی تو اچھا ہوتا ۔۔۔ ۔ کیونکہ "ہمارے اسلاف" نے قرآن و سنت کو اپنایا ہے جو کہتا ہے کہ ان سے "دوستی" نہ کی جائے ۔۔۔ رہ گئی پبلک ڈیلنگ و سوشل کانٹیکٹ کی تو بحرحال اس میں ان سے تعاون کی اجازت ہے اور اسکو دوستی نہیں کہتے

میں نے بھی نہیں لکھا کہ ان پر زمین تنگ کردی جائے ، لکھا ؟؟؟ کہ نہین ؟؟
مطلب یہ ہے کہ مثلا میں کسی کو کہوں کہ آپ باہر نہ جائے حالات اچھے نہیں باہر ہنگامہ ہورہا ہے ،
جواب میں وہ مجھے کہے کہ
" بازار میں سیل لگی ہوئی ہے اور لوگ اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں اورتم مجھے بازار جانے سے روک رہے ہو"
مطلب ۔۔۔ دیکھا کتنی بے منطقی اور سینس لیس بات کی ۔۔۔ میں کیا کہہ رہا ہوں ، دوسرا جواب میں کیا کہہ رہا ہے
بالکل یہی بات آپ کہہ رہی ہے ۔۔۔ ۔میں نے قرآن کو حوالہ دیا کہ ان سے دوستی مت رکھو ، جواب میں آپ نے بھی قرآن کا ہی حوالہ دیا مگر اررلیونٹ سبجیکٹ یعنی جس پر بات بھی نہیں ہورہی ہے کہ "ان پر زمین تنگ کردی جائے"
بحث سے ہٹنے کے اور بھی کئی معروف طریقے ہیں مگر ایسا جگ ہنسائی کا طریقہ اپنانے کی کیا ضرورت تھی بھلا؟؟

ہم دوسروں کو بولتے ہیں کہ ہر ایک نے اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد الگ بنائی ہے م،گر خود نہیں دیکھ رہے کیا کرررہے ہیں
"میرا اسلام" ۔۔۔ گویا اسلام ایک کھلونا ہے جسے میں چھیننے کی کوشش کررہا ہوں ۔۔۔
اگر قرآن کے خلاف مسیحی سے دوستی کرنا آپ کا اسلام ہے تو صد شکر ہے کہ "میرا اسلام" ایسا نہیں ۔۔۔

مشورے کا بہت شکریہ

ہمارے لوگ بے حد خوفزدہ لوگ ہیں، ذرا سی بات سمجھاؤ تو اسے فتویٰ سمجھ بیٹھتے ہیں
اگر کبھی آپ کے سر میں درد ہو ، ازراہ ہمدردی کوئی کہہ دے کہ ڈسپرین یا پیناڈال کی گولی کھالو درد چلا جائے گا ، تو امید ہے شائد اسکو بھی ایسی حماقت کی بات نہیں بولی جائے گی کہ "ڈاکٹری" مت جھاڑو ۔۔۔
کیا ہوگیا ہے لوگوں ، کیوں بے منطق کی بات کرکے اپنی ہی جگ ہنسائی کراتے ہیں

جگ ہنسائی ہاہاہاہہاہاہاہاہہاہاہاہاہاہا

گڈ لک مسٹر
 
لالہ رخ

محفلین
قارئین ذہن میں رکھئیے میں نے اسلام کو کچھ نہیں کہا، میں نے ایک بات کی ہے اوراس میں میرا نہیں خیال کوئی بات خلافِ اسلام کوئی بات نہیں ۔ خدارا سب محفلین گواہ رہیں کہیں مجھ پہ بھی توہینِ اسلام کا فتوٰی نہ لگ جائے مجھے تو ابھی بہت سے اچھے کام کرنے ہیں دنیا میں :)
 
ساجد

محفلین
محترمینِ کرام ، یہاں بات ہو رہی ہے ایک پر تشدد واقعہ کی اور معاملہ کہاں سے کہاں پہنچا دیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے کہ اس دھاگے کا انجام مقفل ہونا قرار پائے خود پر اور اس دھاگے پر رحم فرمائیں۔ خاص طور پر ، قلمی مبلغین معاملہ فہمی پر توجہ مرکوز فرمائیں۔
 
سید ذیشان

آپ مذاق اچھا کرتے ہیں ساجد بھائی :)

بھلا قلمی مبلغین ایسا کیوں کرنے لگیں گے؟ ان کی تو زندگی کا مقصد ہی یہی ہے۔ اس وقت مجھے drone بری طرح یاد آ رہے ہیں۔ وہ ڈرون نہیں جو بم برساتے ہیں بلکہ وہ جو شہد کی مکھیوں کی ایک قسم ہے۔
 
لالہ رخ

محفلین
سرپھرا آپ سے کوئی کیا بحث کرے، یہ مت سمجھئے گا کہ جواب نہیں دے پائی میں لیکن کچھ لحاظ آڑے آرہا ہے بس وہی کر رہی ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top