لانگ مارچ اتوار کی صبح نو بجے شروع ہوگا

لگے رہو! توجہ نہ ہٹنے پائے! اور کچھ نہ ہوا تو لانگ مارچ احتجاج ضرور ریکارڈ کروا آئےگا۔ وہ تو کھلے دل سے سن لینا۔اور بعدمیں دل کے پھپھولے پھوڑ لینا جی بھر کر۔

ہاں یاد آیا جناب کی پوسٹیں تو جنگ والے بھی پڑھتے ہیں وہ ضرور تبصرہ کریں گے۔

صرف احتجاج ریکارڈ کرکے؟ باقی دعوے؟

میرا تو خیال ہے منہ لٹکا کر واپس ائے گا
 
قادری کو چاہیے کہ اپنے 'نادر' جوتے سنبھال کر رکھے۔ ایسا نہ ہو کہ "خواجہ کریم" کی طرح مصیبت ہی بن جاوے
1101725332-2.gif
 
نایاب

لائبریرین
کوئی بتلائے کہ " لانگ مارچ " کے شرکاء کی گنتی کون کر رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہتے ہیں کہ " حق " ہمیشہ قلیل نظر آتا ہے ۔ مگر اس کے اثرات " کثیر " ہوتے ہیں ۔۔
مہربانوں گنتی گنتے یہ نہیں بھولنا کہ اس وقت پاکستان میں سردی کی کیا شدت ہے ۔
اور ماؤں کی گودوں میں وہ ننھے بچے بھی دیکھنا ۔ جو کہ سردی برداشت کرتے اپنی معصومیت بھری نظروں سے روشن مستقبل کے آثار دیکھ رہے ہیں ۔
اور کرپشن سے بھرپور نظام کی حمایت میں پھول بکھیرتے " با ضمیروں " کو سچا روشن ضمیر یاد دلا رہے ہیں ۔
گنتی سب گن رہے ہیں ۔ مگر اس گنتی میں شمار ہونے والوں کی صدا کیا ہے ۔ کوئی " فرزانہ " نہیں سن رہا ۔ کوئی حیرت سی حیرت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
طاہرالقادری صاحب کا "شو" خاصا کامیاب جا رہا ہے ۔۔۔ صورتِ حال چند گھنٹوں میں واضح ہو جائے گی ۔۔۔ طاہر القادری صاحب کا "خطاب" نہایت اہمیت کا حامل ہو گا ۔۔۔ دیکھتے ہیں وہ کیا فرماتے ہیں؟ اگر انہوں نے آئین کے دائرے سے باہر رہ کر یا پھر دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مدنظر نہ رکھتے ہوئے "مطالبات" پیش کیے تو "حکومت" اور "فوج" دونوں کے لیے مسئلہ کھڑا ہو جائے گا ۔۔۔ لیکن اگر انہوں نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے "ممکن العمل" مطالبات پیش کیے تو ان کے لانگ مارچ کا دیرپا اثر باقی نہیں رہے گا ۔۔۔ طاہرالقادری صاحب غالباََ پہلا حملہ تو "الیکشن کمیشن" پر ہی کریں گے ۔۔۔ اور یہ افواہ بھی گردش میں ہے کہ "فخرو بھائی" بھی استعفٰی جیب میں لے کر پھر رہے ہیں ۔۔۔ اگر انہوں نے خود ہی استعفٰی دے دیا ۔۔۔ تو سمجھیے علامہ صاحب کی لاٹری نکل جائے گی ۔۔۔ پہلا وار کارگر ثابت ہو گیا تو پھر بہت کچھ "ممکنات" کے دائرے میں آ جائے گا ۔۔۔ صورتِ حال، بہرحال، اتنی بھی سیدھی نہیں ہے ۔۔۔ ہم سوچتے کچھ ہیں، ہو کچھ جاتا ہے ۔۔۔ دیکھتے ہیں اگلے چوبیس گھنٹوں میں کیا صورت حال بنتی ہے؟ ہاں یہ ضرور یاد رہے کہ ۔۔۔ طاہرالقادری کا اجتماع "بڑا" تو ضرور ہے لیکن اتنا بڑا نہیں کہ حکومت اس پر قابو نہ پا سکے ۔۔۔ اگر معاملات زیادہ خراب ہو گئے تو پھر گیند فوج کی کورٹ میں چلی جائے گی ۔۔۔ اور فوج اپنا "مفاد" سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی ۔۔۔ یہ بھی تو ممکن ہے کہ طاہرالقادری فوج کے لیے "قابلِ قبول" نہ ہوں ۔۔۔ اگر یہ صورت بنی کہ علامہ صاحب پر فوج نے بھروسہ نہ کیا ۔۔۔ تو پھر ۔۔۔ فوج اس "موقع" سے فائدہ اٹھا کر حکومت کو مجبور کر سکے گی کہ آئندہ جو "نگران سیٹ اپ" بنے، وہ فوج کی مرضی سے بنے ۔۔۔ اور اس "شرط" کے منوانے پر لانگ مارچ والوں کا "بوریا بستر" گول کروایا جا سکتا ہے ۔۔۔
 
اگر فوج اور امریکہ قادری کے پیچھے ہے تو بہت کچھ ممکن ہے
مگر یہ ممکن کیا پاکستانی عوام کے لیے بھلا ہوگا؟ جواب ہے نہیں
 
نایاب

لائبریرین
اے آر وائی اس وقت براہ راست اسلام آباد میں موجود مجمع سے گفتگو نشر کر رہا ہے ۔
کہہ رہی ہے کیا پاکستان کی عوام ذرا سنئے ۔ اور گنتی روک کر سوچئے کہ
کون سا جذبہ اس عوام کو اس سخت سردی اور دہشتگردی کی دھمکیوں کے باوجود پرجوش و پر عزم رکھے ہوئے ہے ۔
 
یہی مسئلہ ہے۔ قادری جیسے لوگ معصوم لوگوں کے جذبات ایکسپیلائٹ کرتے ہیں
اور کچھ اور لوگ قادری جیسے کے خوابوں کو ایکسپیلائٹ کرتے ہیں
یہ عوام اپنے زیورات، موٹر سائیکلز فروخت کرکے صرف خواری خریدتے ہیں
 
میرے محترم ۔۔۔ بہتر انسانیت کا خواب دیکھنے والے باشعور با ضمیر ان خوابوں کو سچ کرنے کی خاطر دولت دنیاکے ساتھ ساتھ جان بھی لٹا دیتے ہیں ۔
خواری و مشکلات سے وہ ڈرتے ہیں جو کہ سبز باغ دکھاتے ہیں ۔ لوگوں کو الجھاتے ہیں ۔
 
سیاست نہیں ریاست بچاو
ملک کی تقدیر بدلو - تبدیلی
یہ سبز باغ دکھا کر لوگوں کے جذبات کو ایکسپلائیٹ کرتے ہیں یہ بے درد لوگ
جذبات لوٹ لیتےہیں یہ لوگ
 
عسکری

معطل
کچھ نہیں ہونے والا گھر چلے جائیں گے تھوڑی دیر بعد ۔ زرداری وہیں سو رہا ہے تھوڑی ہی دور :grin: اور الیکشن کمیشن کل صبح پھر کھلے گا ۔ اب جان چھوڑ دو اس ملک کی پہلے ہی 70 پرابلمز سر پر گھڑی ہیں اوپر سے یہ بھی ابھی نازل ہونا تھا ۔
 
عسکری

معطل
اگر فوج اور امریکہ قادری کے پیچھے ہے تو بہت کچھ ممکن ہے
مگر یہ ممکن کیا پاکستانی عوام کے لیے بھلا ہوگا؟ جواب ہے نہیں
دشمن ایک طرف بارڈر پر روز فائرنگ کر رہا ہے ۔ طالبان دوسری طرف فوج سے لڑ رہے ہیں امریکہ تیسری طرف مصیبت بنا کھڑا ہے تو بلوچستان میں بی ایل اے اور دوسری دہشت گرد تنظیموں نے کہرام مچا رکھا ہے اور فوج خؤد ماڈرنائزیشن کے نازک مرحلے میں ہے اور آپ توقع کرتے ہیں کہ فوج کسی کے آگے پیچھے کھڑی ہو گی اس دور میں؟ جی ایچ کیو کے پاس سیاست کے لیے اب 15 منٹ ڈیلی بھی نہیں ہیں ۔
 
فوج یقینا ایک نازک دور سے گزررہی ہے
اس صورت حال میں فوج کے پیچھے عوام کا ہونا ضروری ہے
اگر فوج قادری کے ساتھ نہیں ہے تو اچھا ہے
اللہ کرے امریکہ جلد یہاں سے نکلے اور معاملات درست ہوں
 
آج قادری نے دھرنےمیں اکر کہا ہے کہ شرکا کی تعداد چالیس لاکھ ہے

قادری ایک جھوٹا شخص ہے۔ مجھے تو اس کی باتوں سے سخت مایوسی ہے
 
عسکری

معطل
ویسے میں نے نوٹ کیا ہے قادری کو دھمکیاں دینے کا بہت ہی شوق ہے ۔ کبھی 14 جنوی تک ملت تو کبھی 5 منٹ کی مہلت تو کبھی کل تک مہلت بندہ اتار لے جوتا دو لگائے اور جا کر پھینک آئے کینیڈا کی فلائٹ میں ہاتھ پیر باندھ کر ۔ کوئی طریقہ ہوتا ہے ہم نے یہ سسٹم 5 سال برداشت کیا صرف اس لیے کہ جمہوریت قائم ہو اس ملک میں اور کہہ رہا ہے کل تک اسمبلیاں توڑ دو یعینی کل کو کوئی بھی لاکھ دو لاکھ بندے لے آ کر اسلام آباد میں اسمبلیاں تڑوا لے گا؟ اب مجھے کنفرم لگنے لگا ہے کہ اسے کسی نے ٹاسک دے رکھا ہے پاکستان میں انارکی پھیلانے کا اور مفت کا پنگا کرنے کا ۔
 
عسکری

معطل
اللہ رحم کرے
یہ شخص پاکستان کو بھک سے اڑانے کے لیے ایا ہے
جب انٹرنل کمزور ہو تو ایس اہی ہوتا ہے ۔ جو بھی ہو رہا ہے اچھا نہیں ہو رہا یہ ملک اب بڑے جھٹکے برداشت نہیں کر سکے گا ۔ پتا نہیں کہاں سے یہ مصیبت ٹپک پڑی ہے ۔
 
Top