لالہ و گل، مہ و مہر حیران ہے دیکھو

غزل برائے اصلاح...........

لالہ و گل، مہ و مہر حیران ہے دیکھو
وہ اپنے حسن سے انجان ہے دیکھو

اے مہ تاباں ، اے گلشنِ باغاں
دل میں کیا کیا ارمان ہے دیکھو

غمِ دل کو نہ غموں کی ہوا دو
دل سوز و الم سے چٹان ہے دیکھو

کشور ایراں کو سلیماں نے سجایا
یہ حسن نگر کا سلطان ہے دیکھو

توصیف کا پالا ہے کس سے پڑا
حسنِ یوسف زی شان ہے دیکھو
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
عروض ڈاٹ کام کے مطابق اس کے صرف دو مصرعے وزن میں ہیں:
وہ اپنے حسن سے انجان ہے دیکھو
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن

اے مہِ تاباں، اے گلشنِ باغاں
مفاعیلن فعولن مفاعیلن ۔۔۔

یعنی کوئی ایک شعر بھی درست نہیں ۔۔
 
عروض ڈاٹ کام کے مطابق اس کے صرف دو مصرعے وزن میں ہیں:
وہ اپنے حسن سے انجان ہے دیکھو
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن

اے مہِ تاباں، اے گلشنِ باغاں
مفاعیلن فعولن مفاعیلن ۔۔۔

یعنی کوئی ایک شعر بھی درست نہیں ۔۔
بہت شکریہ جناب
 
Top