لارڈز کرکٹ ٹیسٹ:پاکستانی کرکٹرز پر میچ فکسنگ کا الزام

طالوت

محفلین
اگر یہ حقیقت ہے تو لعنت ہے ان پر۔

پہلے ہی پاکستان پوری دنیا میں بدنام ہو رہا ہے، بس اسی کی کسر رہ گئی تھی۔

میرا مشورہ تو یہ ہے کہ پاکستان سے کرکٹ سرے سے ہی ختم کر دینی چاہیے اور اس پر جو کروڑوں روپے کا خرچ آتا ہے وہ اس دفعہ تو سیلاب فنڈ میں دے دیں اور آئندہ اس روپے سے کوئی تعمیری کام کریں۔

شمشاد نے بالکل صحیح تجویز پیش کی ہے میں اسکی حمایت کرتا ہوں کم از کم مذید بدنامی سے تو اس طرح بچ سکتے ہیں۔ میچ کے پہلے دن تو لگ رہا تھا کہ انگلینڈ کی پوری ٹیم 200 رن سے پہلے ہی آئوٹ ہوجائے گی مگر پھر 400 سےبھی زیادہ رن دیدینا اور بعد میں خود پوری ٹیم کا 100 رن کے اندر پویلین کا رخ کرنا مجھ کو ایک بھید ہی لگ رہا تھا۔ ویسے یہ تو ٹھیک ہے کہ اس واقع سے پوری قوم کا سر جھک گیا مگر کم ازکم حقائیق تو ہمارے سامنے آگئے نا ورنہ یہ لوگ نہ جانے کب تک ہم کو بیوقوف بناتے رہتے

شمشاد بھائی نے جو کچھ کہا ہے ۔ وہ میں ایک عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ ایسا سوچنا چاہیئے ۔ لاکھوں ڈالرز اس کھیل اور اسکے بکھیڑوں میں خرچ ہوتے ہیں ۔ بلاوجہ اور بے سبب ایک ایسا ادارہ بنادیا گیا ہے ۔ جس سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ ایسا ہوجائے تو اچھا ہے ۔ یہ سب لوگ ریڑیاں لگا کر آم بیچیں تو اچھا ہے کہ انہیں ملک کے عزت داؤ پر لگانے کی سزا ملے ۔ بلکہ کچھ دنوں میں سردیاں شروع ہوجائیں گی تو انہیں چاہیئے کہ مرغی کا سوپ بنا کر بچیں ۔ فائدہ بھی ہوگا اور افاقہ بھی ۔ ۔۔۔۔۔ :mad:
شکر ہے میرے کچھ ہم خیال تو ہوئے ۔ میں تو ایک عرصے سے چیخ رہا ہوں کہ اس فضول اور مہنگے کھیل کوڑے کے ڈبے میں ڈال دینا چاہیے ۔ یہ نہ صرف پیسے کا زیاں ہے بلکہ ایک میچ پر ساری قوم جو ٹی وی کی جانب منہ اٹھائے بیٹھی رہتی ہے وہ وقت کسی بہتر کام میں خرچ ہو سکتا ہے ۔
ویسے بھی ہماری قوم کو مسور کی دال ہی ہضم ہوتی ہے ان کے لئے پیزا کا بندوبست کریں گے تو یہی ہونا ہے ۔ اب ذرا تسلسل دیکھئے صدر کے گورڈن براؤٖں سے ہاتھ ملانے پر برطانیہ کا ایک اخبار شہ سرخی جماتا ہے کہ “گورڈن کو اپنی انگلیاں گن لینی چاہیں جبکہ اس نے پاکستان کے مسٹر ٹین پرسنٹ سے ہاتھ ملایا ہو“ یہ تو جناب صدر ، کھلاڑیوں کا کھاتا تو یہاں چل ہی رہا ہے اور عام لوگوں کا حال سیلابی امداد اور سیالکوٹ کے واقعات سے جانا جا سکتا ہے ۔

کرکٹ ختم کر کے جیو !
وسلام
 

dxbgraphics

محفلین
سکینڈل کے بارے میں جاوید چودھری کا کالم
1101042539-2.gif
 
جب پہلی شرارت کھلتی ہے تو اگلی شرارت کیا ہو گی
اگلی شرارت کیا ہو گی
اگلی شرارت کیا ہو گی
ہر شاخ پر اُلو بیٹھا ہے گلشن کی حالت کیا ہوگی
 

قمراحمد

محفلین
121218.jpg

تازہ خبر یہ ہے کہ پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل کو میچ فکسنگ کے الزامات سے سکاٹ لینڈ یارڈ نے بری کردیا ہے۔
مجھے یہ کیس اِتنا چھوٹا اور معمولی نظر نہیں آرہا۔ اِس میں سازش کی بھی بُو آرہی ہے۔ جتنی آسانی سے اِس سارے کیس کا مرکزی کردار مظہر مجید ضمانت پر رہا ہوگیا ہے تو یہ مجھے پاکستانی کھلاڑیوں کو جال میں پھسانے کی چال بھی نظر آتی ہے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کچھ کیا نہیں ہوگا۔ مگر یہ سب کچھ اتنا بلیک اینڈ وائٹ بھی نہیں ہے جتنا ساری دنیا سمجھ رہی ہے۔
اگر کسی کو یاد ہو تو جب گذشتہ 2007 کا ورلڈکپ کھیلا جانا تھا تو پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی کا جنوبی افریقہ میں جھگڑا کرایا گیا تھا۔ جس کے بعد شاہد آفریدی ورلڈکپ کے تمام اہم میچز سے باہر ہوگیا تھا۔ اور اب بھی ورلڈ کپ سے چند ماہ پہلے ہی یہ سازشی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں۔ 4 ستمبر تک اِن الزامات کی ساری حقیقت ظاہر ہو جائے گی
 

قمراحمد

محفلین
قمر بھائی آپ کی بات دل کو لگتی ہے۔
شمشاد بھائی ایک عمر گزری ہے میری پاکستان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے۔ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ کرکٹ میری پہلی محبت ہے۔ :)
میچ فکسنگ کیسے ہوتی ہے اور کس طرح کی جاتی ہے۔ اِسکے بارے میں مجھے بہت سی معلومات ہیں۔ اور پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں بھی میں کافی کچھ جانتا ہوں۔ کامران اکمل کے بری ہوجانے کے بارے میں میری بات کی تصدیق نیچے دی ہوئی خبر سے ہوجاتی ہے۔ میں ابھی مصروف ہوں انشاء اللہ کچھ وقت کے بعد اِس سارے ڈرامے پر کافی کچھ لکھنے کو ہے میرے پاس، جو آپ سب دوستوں کے ساتھ میں شیئر کرنا پسند کرونگا۔

15888_29379941_detail.gif
 
Top