لاثانی کڑاہی

سارہ خان

محفلین
اشياء

مرغي ۔۔۔۔ 1/2 کلو چھوٹي چھوٹی
ٹماٹر ۔۔۔۔۔ 1/2 کلو
ہري مرچ ۔۔۔۔ 10 عدد
دھنيا پاؤڈر ۔۔۔۔ 1 چائے کا چمچہ
لال مرچ۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچہ
کالي مرچ۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچہ
ادرک پيسٹ۔۔۔۔1 چائے کا چمچہ
دودھ۔۔۔1/2 کپ
قصوري ميتھي۔۔۔۔1/2 چائے کا چمچ
نمک۔۔۔حسب ضرورت
تيل۔۔۔۔فرائي کے لئے

ترکيب:

کھلے منہ کي ديگچي ميں تيل ڈال کر خوب تيز گرم کرليں، مرغی ڈال کر تيز آنچ پر فرائي کريں، مرغي سنہري مائل ہوجائےاور آدھي گل جائے تو ايک کپ تيل چھوڑ کر باقي نکال ليں، آگ تيز کرليں، 10 پسي ہوئي ہري مرچ فرائي کرليں، 20 منٹ بعد 1/4 کپ دودھ اس کے بعد ادرک،کالي مرچ، لال مرچ، نمک اور دھنيا پاؤڈر ڈال کر پکائيں، جب مصالحہ فرائي ہوجائے تو باقي 1/4 عدد کپ دودھ ڈال ديں، 3 منٹ کے بعد کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھي طرح ہلائيں، جب ٹماٹر نرم ہوجائيں تو مستقل چلائيں، ٹماٹر اچھي طرح مکس ہوجائيں تو قصوري ميتھي، بچي ہوئي 5 ہري مرچ اور کٹي ھوئي ادرک ڈاليں، جب تيل نظر آنے لگے تو دو منٹ دم پر رکھ کر اتار ليں۔
 
بھئ میں تو کھاؤں گا ۔ ۔ ابھی تو بنگالی کک کو آپکے نسخے کا پرنٹ نکال کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے گھر میں عورت ہوتی تو پھر کوئی مسئلہ نہ ہوتا۔۔۔۔۔:)
 
تعبیر

محفلین
سارہ اسے لاثانی کیوں کہتے ہیں ؟؟؟ ہمممممممم باقی یونس رضا جی کی رپورٹ کا انتظار رہے گا
 
شمشاد

لائبریرین
سارہ یہ کڑاہی ہے یا کڑھائی، عنوان دیکھ کر تو میں یہی سمجھا تھا کہ کسی کپڑے پر کوئی لاثانی کڑھائی کر دی ہے۔ پھر دھاگہ دیکھا تو کھانے پینے کی بات ہو رہی تھی۔
 
اس تھریڈ کو کھولنے کا میرا واحد مقصد کڑھائی کو کڑاہی کروانا تھا کیونکہ آپکی بھابی جو بھی بنا دے وہ لاثانی ہو جاتا ہے ۔ اللہ اپنی حفاظت میں رکھے انشاء اللہ دس سال ہونے والے ہیں اس کے ہاتھ کا لاجواب کھانا کھاتےکھاتے ۔ اور خوش قسمتی کہ پردیس میں بھی وہ میرے ساتھ ہی ہے
 
سارہ خان

محفلین
سارہ یہ کڑاہی ہے یا کڑھائی، عنوان دیکھ کر تو میں یہی سمجھا تھا کہ کسی کپڑے پر کوئی لاثانی کڑھائی کر دی ہے۔ پھر دھاگہ دیکھا تو کھانے پینے کی بات ہو رہی تھی۔

:(

شمشاد بھائی پکانے کی چیز ہے تو کڑہائی ہی ہوگی نہ ۔۔ میں نے جلدی میں غلط لکھ دیا ہوگا۔۔ آپ خود ہی میری غلطی جہاں دیکھیں ٹھیک کر دیا کریں ۔۔ :(
 
سارہ خان

محفلین
سارہ اسے لاثانی کیوں کہتے ہیں ؟؟؟ ہمممممممم باقی یونس رضا جی کی رپورٹ کا انتظار رہے گا

ھمم یہ تو اس کو ایجاد کرنے والے سے پوچھنا پڑے گا کہ اسے لاثانی کیوں کہتے ہیں ۔۔:rolleyes:
باقی لگتا ہے آپ یونس صاحب کے تجربے کے بعد ٹرائے کریں گی ۔۔:tounge:
 
سارہ خان

محفلین
اس تھریڈ کو کھولنے کا میرا واحد مقصد کڑھائی کو کڑاہی کروانا تھا کیونکہ آپکی بھابی جو بھی بنا دے وہ لاثانی ہو جاتا ہے ۔ اللہ اپنی حفاظت میں رکھے انشاء اللہ دس سال ہونے والے ہیں اس کے ہاتھ کا لاجواب کھانا کھاتےکھاتے ۔ اور خوش قسمتی کہ پردیس میں بھی وہ میرے ساتھ ہی ہے

شکریہ فیصل بھائی غلطی میں درست کر لی ہے ۔۔:(

باقی آپ سے زیادہ خوش قسمت تو مجھے بھابی لگ رہی ہیں ۔۔:) کیونکہ پہلی دفعہ کسی کو اپنی نصف بہتر کے کھانے کی اتنی تعریفیں کرتے دیکھا ہے ۔۔;)
 
شمشاد

لائبریرین
فیصل بھائی کے لکھنے کے باوجود صحیح نہیں لکھا تھا، آخر کار مجھے ہی غلطی درست کرنا پڑی۔
 
ہاں بھئ سارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاجواب کڑہائی کا نسخہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی شک نہیں ہے اس میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top