لائبریری ٹیگ گیم : تبصرہ و تجاویز

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم​
اپگریڈ کے بعد فورم پر سب کو ٹیگ ٹیگ کھیلنا مل گیا ہے اس لیے ایک لائبریری ٹیگ گیم بھی ہونا چاہیے :happy: ۔ یہ پوسٹ اسی سلسلے میں ہے : کرنا یہ ہو گا کہ یہاں اسکین صفحات پوسٹ ہوتے رہیں گے اور تمام لائبریری اراکین کو ٹیگ کیا جائے گا ۔ اور ان صفحات کی ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ کی جائے گی گی ۔​
اس سلسلے کے لیے کچھ قوانین مرتب کیے ہیں تاہم کچھ جگہوں پر دیگر اراکین بہتر آرا و تجاویز پیش کر سکتے ہیں اس کے لیے آپ سب کو دعوت ہے ۔​
کل تک ہم ان قوانین کو فائنل کر لیں گے پھر لائبریری ٹیگ گیم کا آغاز ہو گا ۔​
مجھے جو جو نکات ذہن میں آ رہے ہیں میں یہاں لکھ رہی ہوں آپ کے ذہن میں بھی اس حوالے سے تجویز تو یہاں شامل کرتے جائیں ۔​
شکریہ​
ٹیگ کھیل سلسلے کی پہلی کتاب ابن الوقت کی اپڈیٹ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کرنا یہ ہو گا کہ یہاں اسکین صفحات پوسٹ ہوتے رہیں گے اور ایک لائبریری رکن کو اس صفحہ کو ٹائپ کرنے کے لیے ٹیگ کر دیا جائے گا ۔ ٹیگ کیے گئے لائبریری رکن اس صفحہ کو ٹائپ کرنے کے بعد لائبریری اراکین میں سے کسی بھی دوسرے نام کو ٹیگ کر دیں گے اگلا صفحہ ٹائپ کرنے کے لیے اور یہ سلسلہ یوں آگے بڑھے گا ۔


پہلے پانچ صفحات جب ٹائپ ہو جائیں گے تو لائبریری ٹیگ گیم میں پروف ریڈنگ کا مرحلہ شامل کر دیا جائے گا ۔ یعنی جب چھٹے صفحہ کی ٹائپنگ شروع ہو گی اس وقت ایک لائبریری رکن پہلے پانچ صفحات کی پروف ریڈنگ کریں گے ۔​
 

ذیشان ابن حیدر

لائبریرین
اور اُس لائبریری رکن کو ایک یا دو دن کا وقت دے دیا جائے گا۔ اگر وہ ان دنوں میں صفحہ ٹائپ نہیں کر سکتا تو معذرت کر دے۔ اس کے بعد دوسرے لائبریری رکن کو موقع دیا جائے گا۔
 

مقدس

لائبریرین
کیا لائبریری کے علاوہ دوسرے ممبرز کو بھی ٹیگ کر سکتے ہیں ٹائپنگ کے لیے
ایسے ان میں بھی انٹرسٹ پیدا ہو گا ٹائپنگ کرنے کا
 
اچھا دوستوں ، عظیم بیگ چغتائی کے افسانے ٹائپ کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے رہا ہوں۔ جو جو دلچسپی رکھتا ہے فورا رپورٹ کرے۔
 
Top