لائبریری ٹیم میں شمولیت ( لیکن کیسے؟ )

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
خو إٓدید اویس۔ پہلے تو آپ اہنا نام درست کروا لیں۔ شفٹ وائی پر یہاں سن کی علامت ہے۔ اس لئے یہاں آپ کے نام میں سن عیسوی کا اضافہ ہو گیا ہے۔۔۔
جب تک آپ کو بطور ممبر قبول کیا جائے، آپا اردو لائبریری ڈاٹ آرگ کی وکی میں اپنے آپ کو رجسٹر کرا لیں۔ اورا اس کے بعد وہاں موجود صفحات کی پروف ریڈبگ ہی کر لیں۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ بھائ۔ میں تیسرے مرحلے کے لیے اپنے آپ کو پیش کرتا ہوں۔

السام علیکم ،

خوش آمدید ! اس وقت فکشن میں ابن صفی پر کام ہو رہا ہے، دلچسپی رکھنے کی صورت میں آپ ابن صفی (عمران سیریز) ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں ۔

شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ اپنی ایمیل آئی ڈی ذپ کر دیں جس پر آپ اسکین صفحات وصول کر سکیں ۔ جو صفحات آپ کو موصول ہوں گے آپ ٹائپ کر کے یہاں پوسٹ کر دیجئے گا۔
مزید بعد میں۔

شکریہ
 
My E Mail ID is ای میل ایڈریس حذف، اس کے لئے پی ایم یعنی ذاتی پیغام بہتر رہتا ہے. Please also tell me how can I log on the Library website. Thanks
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مذکورہ ربط تک آپ کو رسائی میں مشکل نہیں ہو گی تاہم اگر ہو تو اس کی نشاندہی کر دیں منتظمین اعلی کو ۔ شکریہ
 
راجہ صاحب

محفلین
میری رکنیت بحال کی جائے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
میں پہلے کبھی لائبریری ٹیم ممبر تھا ۔ لیکن کچھ مصروفیت کی وجہ سے میں یہاں‌وقت نا دے پایا جس کی وجہ سے شاید میری رکنیت کو معطل کر دیا گیا ہے کیا میں امید کروں کہ میری رکنیت پھر سے بحال کر دی جائے گی ؟
والسلام
راجہ صاحب
 
ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام،

راجہ صاحب، آپ ایسا کریں کہ توبتہ النصوح کے کچھ صفحے باقی ہیں وہ لکھنا شروع کریں تو آپ کی رکنیت بحال کر دی جائے گی۔ بھیج دوں کیا؟
 
وعلیکم السلام،

راجہ صاحب، آپ ایسا کریں کہ توبتہ النصوح کے کچھ صفحے باقی ہیں وہ لکھنا شروع کریں تو آپ کی رکنیت بحال کر دی جائے گی۔ بھیج دوں کیا؟

سلام ماورا ۔۔۔ مچھے کوئی ایسی کتاب بتا دیں جسے میں مکمل طور پر ٹائپ کر سکوں ۔۔ کیونکہ ایسا کرنے میں میرے لئے کئی لحاظ سے اسانیاں ہیں وہ اس طرح کہ میں اپنے وقت کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کر سکتا ہوں۔۔۔۔ دوسری صورت میں میری وجہ سے کام رکا رہے وہ اچھا نہیں لگتا خود مچھے بھی۔۔۔۔ میرے ساتھ کچھ پرابلمز تھے پہلے۔۔۔۔

سو اب میں کافی حد تک فری ہوں۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
بیتع تو یوں ہو یونس کہ جو کتاب تمہارے پاس ہی مہیا ہو اور بطور خاص جو کلاسیک میں شامل ہو یعنی جو کاپی رائٹ سے پاک ہو، اس کو شروع کر دو۔ لیکن یہاں بتا دو کہ کس کتاب کو ٹائپ کر رہے ہو۔
اور کیوں کہ آفیشیلی لائبریری کے رکن نہیں ہو تو شگفتہ کو ذ پ کریں۔ اوع اگر رکن نہ بھی ہوں تو جو تائپ کریں وہ مجھے ای میل؛ کر دیں ۔ میں شامل کر دوں گا۔ تمہارے نام کے کریڈٹ کے ساتھ۔ میں ہر کتاب کے آخر میں تائپ کرنے والوں کا نام بھی لکھتا ہوں۔
 
سر جی ! میں ایک کتاب ہے جس کو ٹائپ کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔۔ اسکا نام ہے

"من کی دنیا"
ڈاکٹر غلام جیلانی برق

اب کاپی رائٹ سے پاک کیسے ہوتی ہے اسکی راہنمائی فرمائیں
 
فرخ منظور

لائبریرین
"من کی دنیا" کو لکھے ہوئے تقریبا" پچاس سال تو ہوگئے ہوں گے- میرا خیال ہے کہ وہ کاپی رائٹ سے آزاد ہے مزید کتاب دیکھ کر بتاؤں گا - بہت شکریہ یونس صاحب!
 
الف عین

لائبریرین
بسم اللہ کریں یونس۔۔۔
اور منتظمین سے درخواست ہے کہ یونس رضا کو لائریری کا رکن بنا دیں۔
 
ماوراء

محفلین
یونس، سخنور کے جواب کے بعد آپ یہ کتاب شروع کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ اعجاز انکل نے بھی کہا ہے کہ جو کتاب آپ کے پاس مہیا ہو اور کاپی رائٹ سے آزاد ہو، وہ آپ لکھ کر لائبریری میں شامل کر سکتے ہیں۔
اور یونس جب آپ کتاب لکھ لیں، تو بتائیں۔ کتاب کو محفل پر پوسٹ کرنے کے بجائے ڈائریکٹ لائبریری سائٹ پر پوسٹ کر دیں گے۔
اعجاز انکل، یونس لائبریری کے رکن ہیں۔ (شگفتہ کو تو میں نے یونس کو ٹیم میں شامل کرنے کو کہا تھا)
 
بلال

محفلین
سننے میں تو یہ بھی آیا تھا کہ میں بھی لائبریری ٹیم ممبر ہوں۔۔۔ لیکن آج تک لائبریری میں داخل ہونے یعنی کوئی پوسٹ کرنے کے لئے جو پاسورڈ ہوتا ہے وہ تو نہیں ملا۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
بلال، وہ محفل پر لائبریری رکن ہونے کا سنا ہو گا۔
وکی پر شاید آپ کا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اگر آپ وہاں کتابوں کی منتقلی یا پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو اکاؤنٹ بن جائے گا؟
 
بلال

محفلین
بلال، وہ محفل پر لائبریری رکن ہونے کا سنا ہو گا۔
وکی پر شاید آپ کا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اگر آپ وہاں کتابوں کی منتقلی یا پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو اکاؤنٹ بن جائے گا؟

فی الحال تو اکاؤنٹ کی کوئی ضرورت نہیں جب کبھی ہو گی تو بتا دوں گا۔۔۔ ویسے ایک بات پتہ کرنی تھی کہ یہ جن ممبران کے نام کے ساتھ لائبریری ٹیم ممبر آتا ہے کیا اُن کا وکی پر اکاؤنٹ ہے یا یہ ویسے بھی آتا ہے۔۔۔ یہ صرف معلومات کے لئے پوچھ رہا ہوں۔۔۔ اس کی بھی مجھے فی الحال کوئی ضرورت نہیں۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top