لائبریری: متن پر کام

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

لائبریری میں متن پر کام کرنا ہے اس حوالے سے آپ تمام اراکین جو شامل ہونا چاہیں یہاں اپنی دلچسپی سے آگاہ کر سکتے ہیں ۔

متن پر کام کرنے کے لئے آپ اپنی دلچسپی درج ذیل میں سے منتخب کرسکتے / سکتی ہیں:

اسکین کرنا
یونیکوڈ میں ڈھالنا (ٹائپنگ)
پروف ریڈنگ
سر ورق (ٹائیٹل پیج) تخلیق کرنا
ای بک

شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب تک آمادگی ظاہر کرنے والے اراکین:

شمشاد (------)
فرحت کیانی (------)
سارہ خان (------)
سیدہ شگفتہ (یونیکوڈ میں ڈھالنا)

شمشاد بھائی، فرحت کیانی اور سارہ آپ تینوں نے اپنی آمادگی کا اظہار کر چکے ہیں اس لئے میں یہاں آپ کے نام درج کر دئے ہیں۔ آپ اپنی دلچسپی درج بالا میں سے منتخب کر لیجئے۔

شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سارہ

آپ نے بھی ٹائپ کرنے کی بات کی ہے نا تو یہ پھر اس طرح سے:

شمشاد (------)
فرحت کیانی (------)
سارہ خان (یونیکوڈ میں ڈھالنا)
سیدہ شگفتہ (یونیکوڈ میں ڈھالنا)

۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ پلاننگ اس وقت ہو شگفتہ جب کہ یہ تلاش کر لی جائے کہ مذکورہ کتاب انٹر نیٹ پر کسی بھی شکل میں دستیاب نہیں ہے۔ بہت سی کتابیں کسی سائٹ پر تصویری شکل میں موجود ہیں، مکمل نہیں‌تو کافی حد تک۔ کچھ پ ڈ ف کی شکل میں ڈاؤن لیڈیبل ہیں۔ اگر کسی صورت میں کتاب دستیاب نہ ہو تب ہی سکیننگ کی جائے تو بہتر ہے۔ اور اس کی ضرورت بھی تب ہی پیش آ سکتی ہے جب اراکین یہ طے کر لیں کہ کتاب ان میں سے صرف ایک کے پاس ہی ہے۔ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ شگفتہ کوئی کتاب ٹائپ کر رہی ہوں جو میرے پاس موجود ہو تو میں آسانی سے اصل کتاب سے ہی دیکھ کر پروف ریڈنگ کر سکتا ہوں۔ سکینڈ تصویروں کا میں کیا کروں گا اس وقت۔

میرا نام پروف ریڈنگ میں رکھا جائے۔
 
شگفتہ ایک زمرہ رہنے ہی دیا

یونیکوڈ میں کام کروانا :)

میرا نام پروف ریڈنگ میں بھی لکھ لیں۔
 
میں بھی اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔ پروف ریڈنگ بھی کرنے کو تیار ہوں اور اگر کوئی کتاب کسی کے پاس ان۔پیج میں کمپوز ہے تو میں اسے یونیکوڈ میں تبدیل کرنے کا کام بھی کرسکتا ہوں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
اب تک آمادگی ظاہر کرنے والے اراکین:

شمشاد (------)
فرحت کیانی (------)
سارہ خان (------)
سیدہ شگفتہ (یونیکوڈ میں ڈھالنا)

شمشاد بھائی، فرحت کیانی اور سارہ آپ تینوں نے اپنی آمادگی کا اظہار کر چکے ہیں اس لئے میں یہاں آپ کے نام درج کر دئے ہیں۔ آپ اپنی دلچسپی درج بالا میں سے منتخب کر لیجئے۔

شکریہ
السلام علیکم شگفتہ جی
اگر مجھے شروع کے تین کاموں کی تفصیل بتا دیں تو میرے لئے ذرا آسانی ہو جائے گی۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب تک:

نبیل (اسکین)
قیصرانی (اسکین + یونیکوڈ)
شمشاد ( یونیکوڈ )
فرحت کیانی ( یونیکوڈ )
سارہ خان ( یونیکوڈ )
سیدہ شگفتہ ( یونیکوڈ )
اعجاز اختر (پروف ریڈنگ)
محب علوی ( رابطہ آفیسر + یونیکوڈ + پروف ریڈنگ)
عمار ضیاء خان (یونیکوڈ + پروف ریڈنگ )
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی (سانپوں کے شکاری)
شمشاد‌( دھوئیں کی تحریر)
سارہ خان (لڑکیوں کا جزیرہ)
[s:efb17b5e65]عمار ضیاء خان[/s:efb17b5e65] باس صاحبہ(رات کا شہزادہ)
qaral (قبر اور خنجر)

دیگر اراکین کو شام تک بھیج دیتا ہوں
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کو پی ایم میں ایک پی ڈی ایف فائل کا ڈاون لوڈ لنک بھیجا ہے۔ اس سے فائل اتار کر یونی کوڈ میں تبدیلی شروع کر دیجئے :)
 
قیصرانی نے کہا:
آپ کو پی ایم میں ایک پی ڈی ایف فائل کا ڈاون لوڈ لنک بھیجا ہے۔ اس سے فائل اتار کر یونی کوڈ میں تبدیلی شروع کر دیجئے :)
مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ بات کو سمجھنے میں کون غلطی کررہا ہے۔۔۔۔۔؟ :p میں نے پہلے لکھا تھا:
عمار نے کہا:
میں بھی اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔ پروف ریڈنگ بھی کرنے کو تیار ہوں اور اگر کوئی کتاب کسی کے پاس ان۔پیج میں کمپوز ہے تو میں اسے یونیکوڈ میں تبدیل کرنے کا کام بھی کرسکتا ہوں۔
(کرنے کو تو کمپوزنگ کے لیے بھی راضی ہوں لیکن وہ لغت منصوبہ۔۔ :oops: )

:!:
 
آپ نے جس فائل کا مجھے ربط فراہم کیا، وہ پی۔ڈی۔ایف ہے اور میں اس سے یہ سمجھا ہوں کہ اسے یونیکوڈ پر ٹائپ کرنا ہوگا۔ ٹھیک؟
اور فی الحال جو کام میرے لیے ممکن ہے، وہ یا تو تصحیح کا ہے یا پھر یہ کہ کسی کے پاس ان۔پیج میں کوئی مواد موجود ہو تو میں اسے یونیکوڈ میں تبدیل کرکے دیدوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p

:!:
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
اب تک:

نبیل (اسکین)
قیصرانی (اسکین + یونیکوڈ)
شمشاد ( یونیکوڈ )
فرحت کیانی ( یونیکوڈ )
سارہ خان ( یونیکوڈ )
سیدہ شگفتہ ( یونیکوڈ )
اعجاز اختر (پروف ریڈنگ)
محب علوی ( رابطہ آفیسر + یونیکوڈ + پروف ریڈنگ)
عمار ضیاء خان (یونیکوڈ + پروف ریڈنگ )

آفیسر بنا کر دل خوش کردیا ہے شگفتہ آپ نے :lol:

قیصرانی کس قسم کی کتابیں بھیج رہے ہو۔

سانپوں کے شکاری
لڑکیوں کا جزیرہ
دھوئیں کی تحریر
رات کا شہزادہ

انہیں لکھنے سے پہلے تو بہت سوچنا پڑے گا :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
راہبر نے کہا:
آپ نے جس فائل کا مجھے ربط فراہم کیا، وہ پی۔ڈی۔ایف ہے اور میں اس سے یہ سمجھا ہوں کہ اسے یونیکوڈ پر ٹائپ کرنا ہوگا۔ ٹھیک؟
اور فی الحال جو کام میرے لیے ممکن ہے، وہ یا تو تصحیح کا ہے یا پھر یہ کہ کسی کے پاس ان۔پیج میں کوئی مواد موجود ہو تو میں اسے یونیکوڈ میں تبدیل کرکے دیدوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p

:!:
اس سلسلے میں‌ تو باس صاحبہ کی ہدایات کا انتظار ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
قیصرانی کس قسم کی کتابیں بھیج رہے ہو۔

سانپوں کے شکاری
لڑکیوں کا جزیرہ
دھوئیں کی تحریر
رات کا شہزادہ

انہیں لکھنے سے پہلے تو بہت سوچنا پڑے گا :lol:
بس یار، جو سامنے آ گئیں ان کو بھیج دیا
 
یہ ساری عمران سیریز ہیں یا ہٹ کر بھی ہیں۔

کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ کتاب پر رائے لے لی جائے اور جس پر زیادہ لوگ متفق ہو جائیں وہ شروع کر لی جائے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ کتاب پر رائے لے لی جائے اور جس پر زیادہ لوگ متفق ہو جائیں وہ شروع کر لی جائے۔
چونکہ ساری عمران سیریز اور ساری جاسوسی دنیا کو برقیانا ہے، اس لئے چوائس کی تو بات ہی نہیں رہی
 
Top