نویں سالگرہ لائبریری ایکٹیویٹی برائے گوشہ اطفال

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اچھا جناب وقت ہوا ایک نئی لائبریری ایکٹیویٹی کا ۔ یہ ایکٹیویٹی دراصل گوشہ اطفال کے حوالے سے ہے اور دراصل ایک میچ ہے جس میں دو ٹیموں کی بجائے تین ٹیمیں شامل کی گئی ہیں ۔ اس ایکٹیویٹی کا پلان کچھ تبدیل کیا گیا ہے اور یہ تبدیلی دراصل اوشو بھائی کی حالیہ کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے کی گئی ہے اور تیسری ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کرنا یہ ہے کہ تین کہانیاں گوشہ اطفال کے لیے یہاں اسکین صفحات کی شکل پیش کی جائیں گی اور ہر ایک ٹیم کو وہ صفحات ٹائپ کرنا ہوں گے۔ تین ٹیمیں درج ذیل ہیں:

لائبریری ٹیم (تمام اراکین جو لائبریری رکن ہیں)

اراکین محفل کی ٹیم (وہ تمام اراکین محفل جو لائبریری رکن نہیں ہیں وہ اس ٹیم میں شامل ہیں)

اوشو ٹیم (اوشو بھائی)

آپ تینوں درج بالا ٹیموں کے درمیان ٹائپنگ کا یہ کھیل ہے۔ جتنی دیر میں یہ صفحات یہاں شیئر کیے جائیں جو اراکین میدان جنگ (کھیل) میں فرنٹ لائن پر آنا چاہیں وہ اپنا نام یہاں درج کر سکتے ہیں۔

ہر ٹیم کے پاس ایک ہفتہ کا وقت ہو گا اپنی کہانی کے صفحات کی ٹائپنگ مکمل کرنے کے لیے۔ اگر آپ لوگ وقت کا دورانیہ بڑھانا یا کم کرنا چاہتے ہیں تو یہاں اظہار رائے کر سکتے ہیں۔

خیال رکھنا ہے کہ آپ اپنی ہی ٹیم کے صفحات ٹائپ کر رہے ہیں ورنہ آپ دوسری ٹیموں کو فائدہ پہنچائیں گے۔ اب دیکھتے ہیں کہ کون سی ٹیم اس کھیل میں پہلی پوزیشن حاصل کر پاتی ہے ۔ :)
 
Top