لائبریری ایوراڈز انعقاد اپڈیٹ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اچھا جناب لائبریری ایوارڈز کے انعقاد کی تیاریاں پسِ پردہ آغاز ہو چکی ہیں اس سلسلے میں آپ تمام اراکین سے درخواست ہے کہ لائبریری میں جن عنوانات پر آپ کام کر رہے / کر چکے ہیں ایسے عنوانات کو انفرادی طور پر اپڈیٹ کر لیں تاکہ لائبریری ایوارڈز کو ممکنہ حد تک شفاف رکھنے میں مدد مل سکے اور کسی بھی طرح کی امکانی غلطی سے بچا جا سکے ۔ آپ کو کرنا یہ ہے کہ اپڈیٹ زون میں آپ اپنے نام سے ایک انفرادی تھریڈ کھول کر اپنے اپنے انفرادی /ٹیم ورک اور تکمیل شدہ / زیرِ تکمیل عنوانات کے روابط درج کر لیں ۔

اگر آپ کا کام فورم پر لائبریری سیکشن میں موجود نہیں ہو تاہم لائبریری وکی سائٹ پر موجود ہو تو ایسے روابط بھی شامل کر لیں ۔

آپ کی انفرادی اپڈیٹ نہ صرف لائبریری ایوارڈز کو شفاف رکھنے میں مدد گار ثابت ہو گی ، علاوہ ازیں لائبریری فلو ورک کے ذیل میں سوفٹویئر فائنل کیے جانے کے بعد لائبریری کی فورم سے منتقلی میں بھی مدد مل سکے گی ۔

آپ سب کے تعاون کا بہت شکریہ



 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ، مشکل ہو گی کچھ لیکن کر لیں ناں ، آج جس مشکل کو ہم پار کر لیں گے ہمارے بعد آنے والی نسل اس سے مستفید ہو سکے گی ہمارے بزرگوں نے جو مشکلات سہی تھیں ہمارے لیے آج ہم ان سے مستفید ہو رہے ہیں تو اس طرح ہم اس قرض کی کچھ نہ کچھ ادائیگی تو کر ہی لیں گے جو ہمارے بزرگوں کا ہم پر ہے ۔

 

ماوراء

محفلین
کل یعنی یکم فروری کو بلآخر اور ان شاءاللہ العزیز لائبریری ایوارڈز کے اجراء کی تقریب کا آغاز پاکستان کے وقت کے مطابق شام چار بجے کیا جائے گا۔

:hatoff:
 

تیشہ

محفلین
سلام ، جی فرحت آگئی ، ۔۔۔
ماورہ آگئی ہوں

آپ تینوں کے میسج ابھی ایک ساتھ آگے پیچھے ملے ۔ شگفتہ ، فرحت ، ماورہ ،
اب آ تو گئی ، مگر یہاں مجھے کیا کرنا ہے :worried:


( میں نے ابھی ناشتہ نہیں کیا ، کہ ابھی ابھی اٹھی ہوں ، منہ بھی دھونا ہے :battingeyelashes: )

اب ۔؟
 

ماوراء

محفلین
باجو، اتنی جلدی آ گئیں۔۔ہم یہی کہہ رہے تھے، کہ فارغ ہوئیں تو فوراً پہنچ جائیں گی۔ اصل میں ہم تین ہی تقریب منا رہے ہیں۔۔کوئی ہلا گلا نہیں ہے تو آپ کو یاد کر رہے تھے۔ اس تھریڈ پر دیکھیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=418355

یا آپ ناشتہ وغیرہ کر آئیں۔۔۔فارغ ہو جائیں تو آ جانا ۔
 

تیشہ

محفلین
باجو، اتنی جلدی آ گئیں۔۔ہم یہی کہہ رہے تھے، کہ فارغ ہوئیں تو فوراً پہنچ جائیں گی۔ اصل میں ہم تین ہی تقریب منا رہے ہیں۔۔کوئی ہلا گلا نہیں ہے تو آپ کو یاد کر رہے تھے۔ اس تھریڈ پر دیکھیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=418355

یا آپ ناشتہ وغیرہ کر آئیں۔۔۔فارغ ہو جائیں تو آ جانا ۔




کہاں :confused: ایسے دھڑا دھڑ ٹیکیسٹ آنے لگ گئے تھے کہ میں گھبرا گئی کیا ہوا ۔ :chatterbox:
پہلے تمھارا آیا ، ابھی وہ پڑھ ہی نہیں پائی کہ فرحت کا آگیا ۔، ابھی فرحت کا نام پڑھا ہی تھا کہ شگفتہ کا آگیا
:grin: میں نے سوچا محفل پے بلارہی ہیں ، وہاں کیا ہورہا ہے ۔ تو اتفاق سے میں اسی وقت سوکر اٹھی کمپیوٹر کے آگے ہی تھی ، تبھی آگئی تھی دیکھا تو سامنے یہ تھریڈ نظر آیا تو کچھ کچھ سمجھ آئی ۔
:party: مگر میں نے ناشتہ کرنا تھا ، منہ بھی نہیں دھویا ہوا تھا :battingeyelashes: :grin: اور جانا بھی تھا اسلئے جلدی جلدی بھُگتا گئی ۔
 

تیشہ

محفلین
بوچھی ، چائے بھی پلیزززززززززززز :blushing:






tea.gif


یہ لیجئے ۔ :party:

مگر اپنا موڈ تو چینج کریں ناں آجکے دن بھی جارخانہ :worried: :confused:
 
Top