مبارکباد قیصرانی بھائی کی سلور جوبلی

محمد بلال اعظم

لائبریرین
قیصرانی بھائی تو "آزاد" ہو چکے ہیں اب ان کا دل پریشان کیوں ہو گا؟؟

بھائی جی
الجھا ہے پاؤں یار کا زلفِ دراز میں
ویسے بھی
بقولِ فراز
ہم نے جس جس کو بھی چاہا ترے ہجراں میں وہ لوگ
آتے جاتے ہوئے موسم تھے زمانہ تُو تھا

جو بھی ہو، میری تو یہی دعا ہے کہ قیصرانی انکل جہاں بھی رہیں، جس حال میں بھی رہیں، ہمیشہ خوش اور مطمئن رہیں۔:)
 
ارے واہ زبردست ۔۔۔واقعی بڑا مشقت طلب کام بڑی محنت اور جانفشانی سے سر انجام دیا۔
ہماری جانب سے بھی اس اہم سنگ میل کی بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں۔ :)
یونہی رونقیں بکھیرتے مسکراتے رہیئے اور جیتے رہیئے۔ :)
 

مہ جبین

محفلین
بہت بہت مبارکباد قیصرانی بھائی :zabardast1:
25 ہزار کا سنگِ میل عبور کرکے اب 26 ہزارویں میں قدم رکھ دیا ماشاءاللہ

آپکے، گپ شپ میں ہلکے پھلکے پر مزاح تبصرے محفل کے ماحول کو زعفران زار بناتے ہیں :)
یونہی ہنستے ہنساتے رہیں اور بہت جلد ڈائمنڈ جوبلی کا سنگِ میل بھی طے کرلیں انشاءاللہ
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ آپ غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی گفتگو کر رہے ہیں:D اور اُس پہ بھی بس نہیں تو بات کو گھما رہے ہیں، بالکل ایسے جیسے نیوٹن ہمیں گھماتا ہے۔
اب مجھے یہ بتائیے کہ آپ نے پہلا مراسلہ کب لکھا تھا، کیوں لکھا تھا، کدھر لکھا تھا اور کیا لکھا تھا؟
انتہائی معذرت خواہانہ انداز میں محفل کو یہ "خوشخبری" دی تھی کہ شارق مستقیم بھائی کے کہنے پر ادھر "تشریف" لایا ہوں :) اسی دن لکھا تھا جس دن محفل پر پہلا پیغام ہوا :)
 
Top